DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Funeral Held for Sisters Martyred in Khuzdar Bus Bombing; Thousands Pay Tribute in Palala Syedan
خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی بہنوں کی نماز جنازہ پلالہ سیداں میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –23،مئی، 2025) —خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی دو بہنوں عشا سلیم اور سحر سلیم کی نماز جنازہ جمعرات کی شام کلرسیداں کے گاؤں پلالہ سیداں میں ادا کر دی گئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ارکان اسمبلی میجر لتاسب ستی،کرنل محمد شبیر اعوان،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود، صدر تحصیل کلرسیداں محمد اعجاز بٹ،جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،کرنل خالد،کرنل عاطف،کرنل رفعت،کیپٹن محمود الحسن،کیپٹن تیمور،میجر عمر، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،بیرسٹر شاہ رخ پرویز شیخ ساجد الرحمان، حافظ سہیل اشرف ملک،محمد اقبال قریشی، راجہ عامر مظہر، راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود،بیرسٹر احمد صغیر،ٹھیکیدار بشارت اعوان، سردار اصف، الحاج غلام ظہیر، چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری جاوید اقبال، عبدالودود عامر،شیخ حسن سرائیکی،شیخ برھان علی،مسعود احمد بھٹی، چوہدری شاہد گجر،چوہدری طارق تاج،احسان الحق قریشی، بیرسٹر احمد صغیر راجہ،نوید اختر مغل،اکرام الحق قریشی، عاطف اعجاز بٹ، نمبردار عمران مشتاق،قاضی امجد محبوب،قاضی امجد محبوب،علی افسر بھٹی، شیخ ذوالفقار احمد،راجہ علی اصغر، و دیگر نے شرکت کی،یاد رہے کہ دہشتگردی کے اس واقعہ میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے صوبیدار راجہ سلیم آصف کی دو بچیاں شہید ہو گئیں جن میں میٹرک کی طالبہ عشا سلیم اور کلاس ہشتم کی طالبہ سحر سلیم شامل ہیں جبکہ ان کا بھائی رافعہ سلیم کلاس ہفتم حادثے میں شدید زخمی ہے اور سی ایم ایچ کوئیٹہ میں وینٹی لیٹر پر ہے اور ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں جبکہ ایک بھائی حادی سلیم کسی وجہ سے سکول نہ گیا اور محفوظ رھا نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی امامت مولانا محمد اقبال قریشی نے کی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نمازجنازہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جس نے اسی ہزار سویلین کی جانوں کا نذرانہ دے کر دنیا میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا جبکہ بھارت دہشتگردوں کا پشت بان ہے یہ دہشتگردی کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ بزدل انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں ہمارے دشمن نے پشاور کے بعد خضدار میں بھی آرمی پبلک سکول کے طلبہ طالبات کو نشانہ بنا کر بزدلانہ حرکت کی ہے ہماری بہادر مسلح افواج نے سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو ذلت امیز شکست دی ہم نے بھارتی جارحیت کا صبح کے اجالے میں بھرپور جواب دیا اور کسی ایک بھی بھارتی سویلین کو ہماری افواج نے نشانہ نہ بنایا بھارت ہمارا مقابلہ نہ کر سکا اور اس نے بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے ہم اس کے باوجود بھارتی بچوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے ہمارے حوصلے بلند ہیں ہماری سرزمین شہدا اور غازیوں کی شمشیر زن ہے ہمیں اپنی قوم اور اپنی افواج پر فخر ہے ہم سب مل کر بھارتی دہشتگردوں کو بھی شکست فاش دیں گے اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔شہدا کے والد صوبیدار سلیم آصف نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل ہے جس نے بچوں پر حملہ کیا ہمارے سینے حاضر ہیں آو اور ہمارا مقابلہ کرو ہم نے تمہیں کچھ ہی دن قبل تاریخ کی بدترین شکست سے دو چار کیا ہے اب بھی تم سے بدلہ لے کر رہیں گے میری دو بچیاں وطن پر قربان ہوئی ہیں بیس بھی ہوتیں تو انہیں وطن پر نثار کر دیتا بھارت میرے حوصلہ کو توڑ نہیں سکتا میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں چن چن کر بھارت سے بدلہ لے کر دم لوں گا تقریب سے میجر لتاسب ستی،کرنل محمد شبیر اعوان،کرنل انوار عباسی،راجہ ندیم احمد، مولانا محمد اقبال قریشی نے بھی خطاب کیا۔




