18 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Residents of Kahuta Protest Over Lack of Health, Education, and Road Facilities

تحصیل کہوٹہ میں صحت تعلیم اور سڑکوں کی سہولیات نہ ملنے پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،18مئی2025)— تحصیل کہوٹہ میں صحت تعلیم اور سڑکوں کی سہولیات نہ ملنے پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج۔ نارہ سے لہڑی،سروٹ روڈ، ٹپیالی روڈ، کلٹیہ روڈ اور سہالہ پھاٹک پر اوورہیڈبرج سمیت تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں یورالوجسٹ کی آسامی عرصی سے خالی جبکہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں مریضوں کے لیئے ڈیجیٹل ایکسرے مشین طویل عرصہ سے نہ ہونے کے باعث سینکڑوں مریض روزانہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کہوٹہ کو بند کر کے راولپنڈی شفٹ کر نے سے اہلیا ن علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ جبکہ گونمنٹ کامرس کالج کہوٹہ کو کہوٹہ سے کلر سیداں شفٹ کرنے پر سینکڑوں طابعلموں کا تعلیمی ضیا ع ہو رہا ہے۔ کہوٹہ شہر میں 60کروڑ کی خطیر گرانٹ گزشتہ کئیں سالوں سے واٹر سپلائی اور سیوریج کی مد میں خرچ ہونے کے باوجود سیوریج سسٹم کا کہوٹہ شہر میں نام و نشان تک نہ ہے۔ شہر کی 70فیصد سے زائد آبادی پانی کے صاف پانی اور واٹر سپلائی سے موجودہ دور میں محروم ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی اور مقامی سیاسی افراد کی ملی بھگت سے واٹر سپلائی اور سیوریج کا میگا پراجیکٹ کرپشن اور خورد برد کا مبینہ طور پر شکار ہو چکا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور نیب کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – May 18, 2025) — Residents of Kahuta Tehsil staged protests against the prolonged lack of essential health, education, and road infrastructure services. Key roads, including Nara to Lehri, Sarot Road, Tipiali Road, Kaltiya Road, and Sehala Phata,k remain in poor condition despite promises. The overhead bridge is incomplete, adding to travel difficulties.

The Urologist post at the Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, has been vacant for an extended period, severely affecting patient care. Additionally, the hospital lacks a functional digital X-ray machine, forcing hundreds of patients to suffer daily.

Closure of the Kahuta Driving License Center and its shift to Rawalpindi has caused major inconvenience for locals. Furthermore, relocating the Government Commerce College from Kahuta to Kallar Syedan has disrupted education for hundreds of students.

Despite a hefty grant of 60 crore rupees allocated over recent years for water supply and sewage projects, Kahuta city still lacks a functional sewage system, and over 70% of the population remains deprived of clean water.

Allegations of corruption and embezzlement have surfaced against the Public Health Department of Rawalpindi and local political figures in the handling of the mega water and sewage project. Residents have appealed to the Chief Minister of Punjab and NAB authorities for immediate intervention.

کہوٹہ: محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لکڑی چوروں اور ٹمبر مافیا نے جنگلات میں آگ لگا دی، قدرتی حسن تباہ

Timber Mafia and Wood Thieves Set Forests Ablaze in Kahuta with Forest Department Collusion

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،18مئی2025)— لکڑی چوروں اور ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے تحصیل کہوٹہ سر سبز و شاداب اور گھنے جنگلات، قد آور چیل کے درختو ں کو سابقہ سالوں کی طرح آگ لگا دی۔کٹے ہوئے چیل کے درختوں کے نشانات مٹانے کے لیئے ہر سال محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لکڑی چور باقاعدگی سے آگ لگا دیتے ہیں۔ تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہاتوں ہنیسر، بگہار، کھتیل سے ملحقہ گھنے جنگلات گزشتہ 24گھنٹوں سے شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ تا حال محکمہ جنگلات اور متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے کوئی انتظامات نہ ترتیب دیئے گئے ہیں۔ فوٹو سیشن اور فرضی کاروائی کے بعد حاضری لگا کر محکمیں سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ شدید آگ کی وجہ سے چرند پرند، جنگلی جانور اور قریبی آبادی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں اور اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال جنگلات کو لکڑی چور اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے آگ لگا دیتے ہیں۔ کٹے ہو ئے درختوں کے نشانات متانے کی خاطر ملکی خزانے نہ صرف کروڑوں کا نقصان دیا جارہا ہے۔ بلکہ لکڑی چوروں نے تحصیل کہوٹہ کے جنگلات نڑھ،پنجاڑ، سلیٹھ، کلٹیہ، لہڑی، بیور م ہنیسر، ٹپیالی سے ملحقہ خوبصورت اور قد آور چیل کے درختوں کی غیر قانونی کٹائی دیدہ دلیری سے محکمانہ ملی بھگت سے جار ی رکھی ہو ئی ہے۔ جس سے علاقہ کا قدرتی حسن بری طرح تباہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Funeral Prayers Held for Mother of Qari Abdul Rahim Janjua, General Secretary PML-N Nara, Kahuta

کہوٹہ: مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری قاری عبدالرحیم جنجوعہ کی والدہ کا جنازہ موضع بھگون میں ادا

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،18مئی2025)— تحصیل کہوٹہ یونین کونسل نارہ کے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری قاری عبدالرحیم جنجوعہ کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ موضع بھگون میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ صاحبزادہ عمیر ہاشم بگہار شریف نے پڑھائی۔ جس میں ڈائریکٹر سی ڈی اے راجہ خضر حیات ستی، سٹی صدر مسلم لیگ(ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض جنجوعہ، سابق چیئرمین نارہ ماسٹر محمد یونس، سابق ناظم نارہ راجہ سجاد حیدر، راجہ عمران ضمیر جنجوعہ صدر پریس کلب کہوٹہ، سعید افضل چوہان سرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ،راجہ رومان سعید، اپوزیشن لیڈر لہڑی راجہ انوار الحق جنجوعہ، محمد آفتاب کیانی صدر انجمن تاجران نارہ،شیخ جاوید نارہ، ماسٹر محمد فیاض جنجوعہ جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ، راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ لہڑی، راجہ احتشام جنجوعہ لہڑی، محمود چوہان سابق کونسلر،خان طاہر خان سابق کونسلر،راجہ عبدالقیوم سابق کونسلر، سابق کونسلر راجہ طاہر،ندیم چوہان، قمر زمان کیانی نارہ، راجہ محمد ابرار تھوہا خالصہ اور ذوالفقار علی ستی ممبر پریس کلب کہوٹہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

Jashn-e-Sehnsa 2025 Celebrated in Azad Kashmir with Participation of Prominent Political and Social Leaders


مٹور: جشن سہنسہ 2025 آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کے ساتھ منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2025)
جشن 2025 سہنسہ آزاد کشمیر کی تقریب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ایم ایل اے چوہدری اخلاق، چیئرمین راجہ ندیم احمد سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی،وسماجی شخصیات کی شرکت، گراؤئنڈ آمد پر انتظامیہ میلہ نے مہمانوں پر پر تباک استقبال کیا، تفصیل کے مطابق ہر سال کی اس سال بھی آزاد کشمیر میں جشن سہنسہ2025کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیل پیش کیے جاتے ہیں گذشتہ روز قبل جشن سہنسہ آزاد کشمیرکی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، وزیر مال آزا د ریاست کشمیر چوہدری اخلاق، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق امیدوار برائے MPAسابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد، راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام، بریسٹر احمد صغیر راجہ ،راجہ طاہر آف مٹور، سردار منیب، راشد مبارک عباسی، حاجی منشی ریاض آف بیور،راجہ سجاد آف بیور، مرزا نور آف دڑیوٹ وارث، سردار شاہد آف پلوٹ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، وزیر مال آزا د ریاست کشمیر چوہدری اخلاق، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق امیدوار برائے MPAسابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد، راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام اور دیگر کا گراؤئنڈ آمد پر انتظامیہ میلہ راجا افتخار احمد خان راجا فاروق خان راجا سلیم خان چیئرمین راجا شکیل احمد ضیاء ایڈووکیٹ نے مہمانوں کاپر تباک استقبال کیا۔

Kahuta’s Renowned Leader Raja Arshad Mahmood Pays Tribute to Pakistan Armed Forces for Defeating Indian Aggression

کہوٹہ کی معروف سیاسی شخصیت راجہ ارشد محمود نے پاک افواج کو بھارتی جارحیت پر کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2025)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیت راجہ ارشد محمود نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کا غرور اور گھمنڈ خاک میں ملادیا پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی بہادری سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور پاکستان کو با وقار قوموں کی صف میں کھڑا کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا آئندہ بھارت پاکستان کے خلاف کسی قسم کی بھی جارحیت کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا مادر وطن ہر قربان ہونے والوں کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی کی حروف جائیں گی بھارتی جارحیت پر پاکستان نے مکار می میں کی بھارتی جارحیت بھی پاکستان کے قوم کا دشمن کے ساتھ وہ کیا جو واقعی ایک باوقار قوم کا کے ساتھ وہ کیا جو کا جواب ہوتا ہے اساتذہ سمیت پوری قوم پاک ہے افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کے جنگی عزائم کو خاک میں ملا دیا اور بھارتی جارحیت کا ایسا جواب دیا جو مودی اور اُس کی آنے والی نسلیں کی بھی یا درکھیں گی پاکستان نے پاک وطن کے دشمنوں کو نشان عبرت بنا دیا اور آئندہ بھی اگر مودی نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو ہماری بہادر افواج اور عوام اسے نشان عبرت بنا دے گی۔

Adulterated Milk and Yogurt Sold Rampantly in Kahuta City and Surrounding Areas; Demand for Immediate Action by Authorities


کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی دھڑلے سے فروخت، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2025)
کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ دودھ، دہی کی دھڑلے سے فروخت جاری مضر صحت اشیا کی فروخت تیاری میں کیمیکل کا استعمال، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، کہوٹہ شہر و گردو نواح میں مقامی انتظامیہ کی نا اہلی غفلت لا پرواہی اور مبینہ ملی بھگت سے کیمیکل سے تیار شدہ ملاوٹ والا مضر صحت دودھ اور دہی دھڑلے کے ساتھ فروخت کی جا رہی ہے جس کے استعمال سے بچے بوڑھے نو جوان اور خواتین مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ شہر کی اکثر بیکریوں، ہوٹلوں، شوار ما پوائنٹس اور دیگر دودھ دہی کی دکانوں پر مضر صحت اشیا کی فروخت جاری ہے، ایشیاء کی تیاری ہا ہے، صفائی کے ناقص میں کیمیکل کا استعمال کیا جا رہا ہے انتظامات ہیں، صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے۔ کے وجہ سے ان مقامات کی حالت ناقص و نا گفتہ بہ ہے ناقص انتظامات اور اشیاء خوردو نوش کی تیاری میں معفر صحت کیمیکل استعمال ہونے کے باعث شہری جان لیوا امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button