11 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; “Pakistani Forces Earn Global Acclaim for Aerial Supremacy: PML-N Leader Praises Military Response to Indian Aggression”

"پاک فضائیہ کی عالمی سطح پر برتری کا اعتراف، بھارتی جارحیت پر مؤثر جواب پر مسلم لیگی رہنما کی افواج پاکستان کو خراج تحسین"

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –11،مئی، 2025) —شاباش حافظ عاصم منیر اپ کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت سمیت دنیا پر اپنی عیبت طاری کرکے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے براہموس اور رافیل پر بڑا ناز تھا اس نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں مساجد اور دینی مدارس پر بلااشتعال حملہ کرکے انتہائی پستی اور بزدلی کا مظاہرہ کرکے نہتے معصوم بچوں خواتین اور معمر افراد پر میزائل پھینک کر جس بربریت کا مظاہرہ کیا وہ انتہائی قابل نفرت اقدام تھا مگر پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ائر ڈیفینس کو جام کرکے نہ صرف درجنوں اعداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا بلکہ بھارتی طیارہ مار گرانے کے ساتھ ساتھ بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر کے بھارتی غرور اور تکبر کو ملیا میٹ کردیا دنیا اب پاکستان کو سب سے بڑی ہوائی فوج کے طور پر تسلیم کرتی ہے افواج کے اقدام سے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام کا بھی مورال بلند ہوا پاکستانی ائیر فورس نے دنیا پر اپنی دھال بٹھائی ہے جس پر افواج کا ایک ایک شخص مبارکباد کا مستحق ہے

Muhammad Zubair Kayani

Kalarsyedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 11, 2025) — “Well done, Hafiz Asim Munir! Under your leadership, the armed forces have commanded global respect, filling the nation with pride,” said former UC Bishandot Chairman and PML-N leader Muhammad Zubair Kayani in a statement.

He condemned India’s unprovoked missile strikes on Pakistani mosques and religious seminaries under the cover of night, calling it a shameful and cowardly act targeting innocent children, women, and the elderly. “India took pride in its BrahMos missiles and Rafale jets, but it stooped to disgraceful tactics,” he remarked.

Kayani lauded the Pakistan Air Force (PAF) for jamming Indian air defences, successfully hitting multiple strategic targets, and downing an Indian fighter jet, capturing its pilot in the process. “This bold retaliation shattered India’s arrogance and showcased Pakistan’s aerial superiority to the world,” he asserted.

He added that the military’s decisive response has not only elevated Pakistan’s global military stature but also sparked a wave of national jubilation and boosted public morale. “Every member of the armed forces deserves congratulations,” he concluded.

“کلر سیداں کے سیاسی و سماجی رہنماوں کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین، دشمن اب حملے سے پہلے سو بار سوچے گا”

“Political Leaders in Kallar Syedan Hail Pakistan Air Force’s Heroics, Say Enemies Will Now Think Twice Before Attacking”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –11،مئی، 2025) —کلرسیداں کے سیاسی سماجی رہنماوں نے پاکستانی شاہینوں کے جزبہ جرآت اور کاروائیوں کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب کوئی بھی دشمن ہم پر حملہ آور ہونے سے پہلے سو بار سوچے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،صدر تحصیل کلرسیداں محمد اعجاز بٹ،جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان الحق چکیالوی،ٹی ایل پی کے رہنما راجہ ازرم حمید سیالوی، جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،لیبر ونگ کے چوہدری شاہد گجر،عابداللہ سیٹھی، چوہدری کاشف محمود، یوتھ ونگ کے شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم، کسان ونگ کے ضلعی صدر چوہدری فیصل حفیظ،جبران صفدر کیانی،سابق بلدیاتی ارکان سید راحت علی شاہ، چوہدری صداقت حسین، چوہدری شفقت محمود، راجہ ندیم احمد،محمد صفدر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،آصف نزیر بٹ،عثمان یوسفزئی،ظفر عباس مغل،طارق یاسین کیانی، افتخار بھولا،ماسٹر عبدالمجید و دیگر نے کہا کہ بھارت سمیت تمام دشمن دس مئی کو کبھی فراموش نہیں کر پائے گی ہماری افواج اور فضائیہ نے خود سے دس گنا بڑے بھارت کو پٹخ پٹخ کے ایسا مارا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو بھارت کی مدد کے لیئے سامنے آنا پڑا پوری قوم اس عظیم فتح پر اپنی افواج اور باالخصوص فضائیہ کی تاریخی فتح پر ہمیشہ نازاں رہے گی۔

“Missile Fired by India Intercepted Near Noor Khan Airbase; Debris Falls in Kallar Kahuta Without Causing Damage”

“نور خان ایئربیس کے قریب بھارتی میزائل تباہ، ملبہ کلر کہوٹہ روڈ پر گرا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –11،مئی، 2025) —نور خان ایئر بیس پر بھارت کی جانب سے داغے گئے میزائل کو پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے تباہ کیا تو اس کے ٹکڑے ہوا میں بکھر گئے اور اس کا ایک حصہ کلرکہوٹہ روڈ پر واقعہ گورنمنٹ سکول چنام کے صحن میں لگے درختوں سے ٹکرا کر مزید ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا جس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں پہنچا اداروں نے ان ٹکڑوں کو پولیس اسٹیشن کلرسیداں منتقل کر دیا

“Tragic Incident in Kallar Syedan: One-Year-Old Dies After Salt Crystal Gets Stuck in Throat”

“کلر سیداں: ایک سالہ مستقیم حنیف نمک پارہ گلے میں پھنسنے سے جاں بحق”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –11،مئی، 2025) —کلرسیداں کا ایک سالہ کمسن بچہ مستقیم حنیف نمک پارہ گلے میں پھنس جانے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔یہ قاری محمد حنیف کا بیٹا تھا اور منگال میں رھائش پذیر تھا اس کے گھر میں دعائیہ تقریب ہوئی جس کے بعد بچے نے وہاں سے ایک نمک پارہ اٹھا کر منہ میں ڈال لیا جو گلے میں پھنس گیا جس سے اس کی سانسیں رک گئیں اور وہ اپنے والدین کو داغ مفارقت دے کر داعی عدم بقا کو روانہ ہو گیا اسے نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button