DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Annual Urs of Hazrat Sakhi Pir Maghass Masoom Badshah (RA) Concludes

دربارعالیہ سخی پیرمغاث معصوم بادشاہ ؒکا سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2025)
دربارعالیہ سخی پیرمغاث معصوم بادشاہ ؒکا سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر،آخری روز ڈالیاں لائی گیں اور کبڈی کا خوبصورت میچ ہو ا،م2لاکھ 50ہزار انعام دیا گیا معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے خصوصی تعاون کیا،عرس کی محفل کا أغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت حافظ فاروق چشتی نے حاصل کی،حافظ ضیافت اور قاری حمید نقشبندی اور حافظ فاروق الحسن نے حضور کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے علامہ قاری شبیرچشتی اور حافظ یاسروارثی اور علامہ سلیمان نقشبندی نے خطاب کیااور محفل سے خصوصی خطاب پیر عمادالدین سیفی نقشبندی نے خوبصورت اور مدلل سبق آموز خطاب کیا انھوں نے کہا کہ ہم اولیا کرام کے بتاے ہوئے طریقے پر چل کر اپنی زندگی کو سنوارسکتے ہیں اوراپنی آخرت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔پیر عمادالدین صدیقی سیفی نقشبندی نے خصوصی دعا کرائی۔محفل میں گدی نشین ساہیں پرویز،ساہیں ظہیرساہیں اشفاق ساہیں مشتاق ساہیں تنویر،بزرگ سیاسی سماجی و مذہبی شخصیت حاجی راجہ ریاست علی کیانی،حاجی زرین بھٹی،راجہ یاسر علی کیانی، آصف کیانی،گلفراز کیانی،راجہ اسد علی،ظفراقبال کیانی،چوہدری آصف نورانی،راجہ احسان الحق،ساجدمحمودراجہ،طاہر مغل،منیرچشتی۔مرزا ارشد،مرزا عمر،مرزارشید،جنیدکیانی،شہزاد بٹ،حافظ عبدالوحیدسیفی،ملک یاسرسمیت ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی،اس موقع پر تما م عالم اسلام اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, May 6, 2025) — The annual Urs celebrations of the revered saint Hazrat Sakhi Pir Maghass Masoom Badshah (RA) concluded with great reverence and enthusiasm. On the final day, floral offerings (dalyaan) were presented, and a lively kabaddi match was held, in which a prize of Rs. 250,000 was awarded to the winners.

Renowned political and social personalities Raja Muhammad Shakeel Kayani and Raja Nasir Ali Kayani offered special support for the event. The spiritual gathering began with the recitation of the Holy Quran by Hafiz Farooq Chishti. Naats were presented in praise of the Holy Prophet (PBUH) by Hafiz Ziafat, Qari Hameed Naqshbandi, and Hafiz Farooq-ul-Hasan.

Scholars, including Allama Qari Shabbir Chishti, Hafiz Yasir Warisi, and Allama Suleman Naqshbandi delivered inspiring speeches. The keynote address was delivered by Pir Imaduddin Sifi Naqshbandi, who emphasized the importance of living life according to the teachings of the saints to improve both worldly and spiritual existence. He also led a heartfelt concluding prayer.

The event was attended by the shrine’s custodians including Sain Parvez, Sain Zaheer, Sain Ashfaq, Sain Mushtaq, and Sain Tanveer. Prominent figures such as Haji Raja Riyasat Ali Kayani, Haji Zareen Bhatti, Raja Yasir Ali Kayani, Asif Kayani, Gulfraz Kayani, Raja Asad Ali, Zaffar Iqbal Kayani, Ch. Asif Noorani, Raja Ehsan-ul-Haq, Sajid Mehmood Raja, Tahir Mughal, and others were also present.

Thousands of devotees participated in the event. Special prayers were offered for the unity of the Muslim Ummah and particularly for the oppressed Muslims of Palestine.


جدید دور میں بھی سلطان خیل کے عوام سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم، عوامی نمائندوں پر مسلسل نظراندازی کا الزام

Residents of Sultan Khail Demand Road Infrastructure, Accuse Elected Representatives of Decades of Neglect

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2025)
جدیدترین دور میں بھی اہلیان سلطان خیل سڑک کی بنیادی سہولت سے محروم عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا،ہر دور کے منتخب ممبران اسمبلی ہمیں صرف کہانیاں ہی سناتے ہیں کام نہیں کرتے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے ورنہ ہمارے چاروں طر ف نئی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں اور ہمیں ہر دور میں صرف لالی پاپ دیا جا تا ہے مگر اب کی بار ہم کسی بھی تسلی میں نہیں ہمیں کام چاہے اورصرف کام ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کے گاؤں سلطان خیل کی جنجوعہ راجپوت فیملی کے معززین راجہ عابد حسین جنجوعہ،راجہ تصور حسین جنجوعہ، راجہ عامر حسین جنجوعہ، راجہ شاپال جنجوعہ، راجہ بنیامین جنجوعہ، راجہ عزیر عابد جنجوعہ، راجہ عمیر تصور جنجوعہ، راجہ منصور، شاہد جنجوعہ، راجہ سف الرحمن جنجوعہ، راجہ فضل الرحیم جنجوعہ، راجہ شمریز جنجوعہ، راجہ نوید جنجوعہ اور دیگر معززین اہلیان سلطان خیل راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا گاؤں جو جنجوعہ راجپوت خاندان کے کہوٹہ، کلر سیداں میں موجود84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالاؒ المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کے نام سے منسوب اور یہاں کی پہاڑی کے ٹاپ پر ان کا مزار اقدس بھی ہے ہمارے خاندان کے سنیٹر،وزیر، اعلیٰ عسکری قیادت،ایم پی اے بھی رہے مگر انہوں نے ہمارے اس گاؤں کے بارے میں بھی نہیں سوچا موجودہ ایم پی اے بھی ہمارے خاندان کے ہیں ہم اہلیان علاقہ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فی الفور ہمارے کی سٹرک کا کام کر یں۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2025)
مسلم لیگی رہنماؤں کا عبدالمجید مغل اور غلام مصطفیٰ مغل سے ان کی خالہ کی وفات پر اظہار افسوس،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزصدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل اور چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غلام مصطفیٰ مغل کی خالہ جان گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گیں تھی ان کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات حاجی محمد نواز اور ڈپٹی ہیڈ ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات شوکت محمود بٹ جنرل سیکرٹری دوبئی یونٹ راجہ عابد اور معروف کاروباری شخصیت مرزا ظفرمغل ہاؤس شارجہ تشریف لائے اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کی قبر وحشر کی منازل آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. کبڈی اچھا ورزی کھیل ھے لیکن لباس بہت بیہودہ ھے۔

Back to top button