DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Car Rental Dispute Turns Sour: Morra Dhayal Man Alleges Fraud Worth 7.5 Million Rupees

کلر سیداں: موہڑہ دھیال کے شخص کا 75 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام، کار کرایہ داری کا معاہدہ تنازع کا شکار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –06،مئی، 2025) —محمد تبارک سکنہ موہڑہ دھیال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کلر سیداں میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہوں۔ حاجی محمد سکنہ ڈیرہ غازی خان و دیگر دو نامعلوم افراد سے اچھی جان پہچان تھی اور وہ بھی اسلام آباد میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرتے تھے اور اکثر اوقات مجھ سے گاڑیاں رینٹ پر لے جاتے اور بروقت گاڑیاں واپس کرتے اور کرایہ بھی ادا کر دیا کرتے تھے جس سے ہمارے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا۔ فروری 2023 میں ملزمان میرے پاس آئے اور گاڑی ہنڈا سوک جو کہ میرے بیٹے کے نام رجسٹرڈ ہے ماہوار رینٹ بحساب ایک لاکھ تیس ہزار روپے کے معاہدہ پر لے کر گئے مگر نہ تو ماہانہ کرایہ طے کیا نہ ہی گاڑی واپس کی جس پر مجھے خدشہ ہوا اور میں نے مذکورہ بالا ملزمان سے رابطہ کیا اور گاڑی کا ماہانہ کرایہ اور گاڑی کی واپسی کا تقاضا کیا جس پر ملزمان نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا۔اس سے قبل ملزمان نے میری ایک اور گاڑی بھی کرائے پر حاصل کر رکھی تھی جس پر میں 25 ستمبر 2025،ڈیرہ غازی خان چلا گیا جہاں پر ملزمان نے میری گاڑی تو واپس نہ کی مگر گاڑی اور کرائے کی واپسی کے حوالے سے روبرو جرگہ اقرار نامہ تحریر ہوا مگر مقررہ مدت گزرنے کے باوجود کرایہ ادا نہ کیا اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔ حاجی محمد نے ایک فارچونر گاڑی مبلغ 75 لاکھ روپے کے عوض مجھے فروخت کی تا ہم اصل کاغذات اپنے پاس ہی رکھ لئے اور ماہوار کرایہ بحساب ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا عہد کیا اور وقتا فوقتا کرایہ ادا کرتا رہا اور بعد میں طے کردہ کرایہ کی رقم ادا کرنے سے روک لی۔ ملزم آج تک ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور میری خطیر رقم مبلغ 75 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کے درپے ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 6, 2025) — A resident of Morra Dhayal, Muhammad Tabarak, has filed a case alleging major financial fraud involving his car rental business in Kallar Syedan. According to the complaint, Tabarak had developed a trusted business relationship with Haji Muhammad from Dera Ghazi Khan and two unidentified associates, who frequently rented vehicles from him for their own rental business in Islamabad, always returning the cars on time and paying dues promptly.

However, Tabarak claims that in February 2023, the suspects rented a Honda Civic registered in his son’s name under a monthly agreement of Rs. 130,000 but neither paid the rent nor returned the vehicle. When contacted, the suspects began to avoid responsibility. Previously, they had also rented another vehicle, prompting Tabarak to travel to Dera Ghazi Khan on September 25, 2025. During a face-to-face jirga, a written agreement was made for the return of the vehicle and pending dues, but the terms were not honoured.

Additionally, Haji Muhammad allegedly sold a Toyota Fortuner to Tabarak for Rs. 7.5 million but retained the original documents and only partially paid agreed monthly instalments of Rs. 150,000, eventually stopping payments altogether.

Tabarak claims the accused is deliberately stalling and attempting to defraud him of Rs. 7.5 million. Kallar Syedan police have launched an investigation into the matter.

کلر سیداں: قومی بحران کے دوران وزرا کی تنخواہوں میں بھاری اضافے پر عوامی حلقوں کا شدید ردعمل

Kallar Syedan: Public Outrage Over Massive Salary Hikes for Ministers Amid National Crisis

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –06،مئی، 2025) —عوامی حلقوں نے ارکان اسمبلی کے بعد وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کے ماہانہ اضافہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اشرافیہ پاکستان کو نوچ نوچ کے کھانے کے بعد بھی اسے مزید نقصان پہنچانے سے باز نہیں آتی ملک کے بیشتر ارکان پارلیمنٹ کاروباری افراد یے جن کے اثاثے ان کی آمدن سے کئی گنا زائد ہیں اس کے باوجود یہ دولت کے عریص ہیں ان کے پروٹوکول اور عیاشیاں کم ہونے کا نام نہیں لیتیں ایک جانب محکمہ تعلیم اور صحت جیسے بنیادی اداروں کو آؤٹ سورس کرکے نجی اداروں کے سپرد کیا جا رھا ہے سرکاری ملازمین کی مراعات اور پنشن پر بھاری کٹ لگا دیا گیا دوسری جانب پہلے تمام ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا یے اور اب جب پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے مگر وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ماہانہ لاکھوں کا اضافہ کرکے قوم کو یہ پیغام دیا گیا کہ مملکت پاکستان کا مقصد اسے اسلامی فلاحی ریاست بنانا حکمرانوں کا کبھی مقصد نہیں رھا بلکہ ان کی ترجیح اپنے اپنے کنبوں اور اہل و عیال کے لیئے مالی فوائد حاصل کرنے تک محدود ہیں اور اس نقطہ پر ایوان میں موجود تمام سیاسی مذہبی جماعتوں میں سو فیصد مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب ان کی عیاشیوں کی بدولت قوم بھاری قیمت چکا رہی ہے جو 80 برس بعد بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم چلی آ رہی ہے اور ہمارے حکمران اپنی اپنی انویسٹمنٹ کمپنیوں کی شکل میں اپنی جماعتوں کو چلا کر ملکی معیثت کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

Kallar Syedan: PML-N Leaders Declare Full Support for Armed Forces

کلر سیداں: مسلم لیگ ن رہنماؤں کا بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد، پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –06،مئی، 2025) —مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ قوم بھارتی پروپیگنڈے سے بااکل خائف نہیں ہے ہم سب اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے حکومت اور افواج ایک پیج پر ہیں پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ہم جنگ کے خواہشمند نہیں مگر ہم اس سے خوفزدہ نہیں ہیں اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو تباہی و بربادی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button