DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Barcelona, Spain: “Sher-e-Pothwar” Raja Asjad Wins Catalonia National Boxing Title Again
بارسلونا، اسپین: ’’شیرِ پوٹھوار‘‘ راجہ اسجد نے ایک بار پھر کاتالونیہ نیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بارسلونا، اسپین(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مئی2025)
ممتاز بزنس مین راجہ علی اصغر کے صاحبزادے شیرِ پوٹھوار راجہ اسجد کی ایک اور شاندار فتح کاتالونیہ کا نیشنل ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کر لیا، حلقے بھر کی سیاسی، وسماجی اور مذہبی شخصیات کی طرف سے مبارکبادہسپانوی سرزمین پر پاکستان کے مایہ ناز فرزند اور باکسر راجہ اسجد المعروف ”شیرِ پوٹھوار” نے ایک بار پھر کاتالونیہ کا نیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کر کے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ خطہ پوٹھوار کا نام بھی روشن کر دیا۔اس تاریخی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ اسجد کا کہنا تھا:”الحمدللہ! آج ایک بار پھر میں نے میڈل حاصل کیا اور مسلسل دوسری بار ’چیمپئن آف کاتالونیہ‘ کا اعزاز پایا۔ یہ کامیابی میں اپنے پیارے علاقے، خطہ پوٹھوار کے نام کرتا ہوں انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدِ محترم، بارسلونا کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت، حلقہ پی پی-7 اور این اے-51سے تعلق رکھنے والے راجہ علی اصغر صاحب کی دعاوں اور مکمل حمایت کا ثمر قرار دیا۔ راجہ اسجد کا مزید کہنا تھا کہ اگر والد صاحب کا حوصلہ، رہنمائی اور دعائیں نہ ہوتیں تو وہ اس مقام تک نہ پہنچ پاتے شیرِ پوٹھوار نے اپنے مداحوں اور تمام چاہنے والوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنی دعاو?ں میں یاد رکھاجو بھائی، بہن، دوست اور بزرگ میرے لیے دعا گو رہے، اُن سب کا ممنون ہوں۔ یہ جیت صرف میری نہیں، ہم سب کی ہے۔”راجہ اسجد کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ محنت، عزم اور والدین کی دعائیں انسان کو کامیابی کی بلند ترین چوٹیوں تک پہنچا سکتی ہیں۔




