30 April 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Former PM Shahid Khaqan Abbasi Visits Former UC Nara Chairman Ch. Muhammad Younas

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا یونین کونسل نارہ کے سابق چیئرمین چوہدری محمد یونس کے گھر دورہ

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، 30 اپریل 2025)—سابق وزیر اعظم پاکستان اور اپوزیشن اتحاد کے کنوینر، شاہد خاقان عباسی نے آج یونین کونسل نارہ کے سابق چیئرمین ماسٹر چوہدری محمد یونس کی رہائش گاہ پر خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے ملاقات کو ایک خوشگوار اور اہم موقع قرار دیا۔

شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ عوامِ پاکستان کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی، سینئر سیاسی رہنما راجہ شوکت اقبال جنجوعہ (سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن، راولپنڈی)، صدر انجمن تاجران نارہ محمد آفتاب کیانی، کونسلر محمود چوہان، صوفی عبد الرحیم، ناصر منا، ذوالفقار علی ستی اور شان کہوٹہ شامل تھے۔

اس ملاقات میں علاقائی ترقی، سیاسی اتحاد اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے عوامی سطح پر شمولیت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے ماسٹر چوہدری محمد یونس کی علاقائی خدمت اور سیاسی قیادت کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع کی یاد میں ایک گروپ فوٹو بھی لیا گیا جس میں تمام شریک رہنماؤں کی سیاسی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا۔

اس دورے کو کہوٹہ کے سیاسی منظرنامے میں نئی سرگرمیوں اور مستقبل کے سیاسی حالات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, – April 30, 2025)– The former Prime Minister of Pakistan and Convener of the Opposition Alliance, Shahid Khaqan Abbasi, paid a visit to the residence of former Union Council Nara Chairman, Master Chaudhry Muhammad Younas. The visit was marked by a cordial gathering of notable political and community figures from the region.

Accompanying Mr. Abbasi were Vice President of Awam-e-Pakistan, Hafiz Usman Abbasi; senior political figure Raja Shaukat Iqbal Janjua (former General Secretary, PML-N Rawalpindi); President of Anjuman-e-Tajiran Nara, Muhammad Aftab Kayani; Councilor Mehmood Chauhan; Sufi Abdul Rahim; Nasir Munna; Zulfiqar Ali Satti; and Shan Kahuta, among others.

The leaders discussed matters of local development, political unity, and the importance of grassroots engagement in strengthening democratic institutions. Shahid Khaqan Abbasi praised the contributions of Master Chaudhry Muhammad Younas in community service and political leadership in the region.

A group photo was also taken to mark the occasion, capturing a moment of solidarity among seasoned leaders and community representatives.

The visit is being viewed as a sign of renewed political engagement in the Kahuta region ahead of upcoming political developments.

کہوٹہ: آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپاآج تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

Kahuta: RPO Rawalpindi Babar Sarfraz Alpa to Hold Open Court at Kahuta Police Station Today

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 30 اپریل 2025)— ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاآج 30اپریل بروز بدھ دن گیارہ بجے پولیس تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری میں عوام سے پولیس تھانہ کہوٹہ کے حوالے سے شکایات سنیں گے۔ ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی اور ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن نے شہریوں کو بر وقت تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری میں اپنے مسائل اور شکا یات سمیت شرکت کی استد عا کی ہے۔

Kahuta: Seven-Day Annual Urs Celebrations at Sakhi Sabzwari Shrine Conclude

کہوٹہ: سخی سبزواری دربار میں سالانہ عرس کی سات روزہ تقریبات اختتام پذیر

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 30 اپریل 2025)— سخی سبزواری دربار کہوٹہ میں سالانہ عرس کی سات روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئے۔ اختتامی دعائیہ تقریب میں رہنما پی ٹی آئی میجر (ر) لطاسب ستی، کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق ممبرا ن صوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد
میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر متولی و سجادہ نشین دربار سخی سبزواری کہوٹہ حافظ راجہ انتخاب عالم، سرپرست اعلیٰ راجہ امان اللہ غازی،صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، راجہ سعید انچارج لنگر،صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ خورشید عالم بھی موجود تھے۔ میجر (ر) لطاسب ستی اور کرنل (ر) شبیر اعوان نے سخی سبزواری درباری کہوٹہ کی انتظامیہ کو عرس کے موقع پر شاندار و بہترین انتظامات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اختتامی دعا ممتاز عالم دین صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ نے کرائی۔ دریں اثناء سات روزہ عرس کے دوران حسب روائت روزانہ دن گیا رہ بجے دعا و لنگر اور ہر روز شام بعداز نماز مغرب لنگر و دعا میں سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان کہوٹہ اور گردونواح سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے ہر سال ک طرح بھر پور شرکت کی۔ جبکہ اس دوران قوالی، مشاعرہ، محفل سماع کے علاوہ تلاوت و نعت اور درس قرآن وحدیث کا اہتما م بھی کیا گیا۔ ممتاز مذہبی سکالر خطیب لارنس کالج مری مولانا عطاء الرحمن نے عرس کے دوران چھٹے روز اپنے خطاب میں اولیااللہ کی شان اور مقام قرآن و حدیث کی روشنی میں خوبصورت انداز میں بیان کیا۔

Kahuta: Sister of Senior Supreme Court Advocate Raja M. Sattarullah Passes Away; Funeral Held in Native Village Garhet (Moawrah)


کہوٹہ: ممتاز قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ گاؤں گڑھیٹ (مواڑہ) میں ادا کی گئی

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 30 اپریل 2025)— ممتاز سنیئر قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ اور سابق چیئرمین راجہ عبدالرحمن کی زوجہ،بینک آفیسر راجہ حمود الرحمن، راجہ فضل الرحمن، راجہ عاطف کی والدہاور راجہ ہا شم تصور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی نانی انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ آبائی گاؤں گڑھیٹ (مواڑہ) میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی، سابق ایم پی اے و رہنما پی ٹی آئی شبیر اعوان، سابق ناظم مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، اور بڑی تعداد میں وکلا ء سیاسی و سماجی شخصیات سابق بلدیاتی اراکین اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button