DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta / Australia; Raja Muhammad Usman Janjua Earns Master’s Degree in ICT from Prestigious Australian University
راجہ محمد عثمان جنجوعہ نے آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی سے ماسٹر آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کر لی

مٹور / آسٹریلیا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ محمد فیضان جنجوعہ کے بڑھے بھائی راجہ محمد عثمان جنجوعہ آف گھوئی راجگان نے آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی سے ماسٹر آف انفارمیشن اینڈ کمنوکیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری حاصل کر لی، دوستوں، عزیز وں اور معززین علاقہ کی طرف سے راجہ محمد عثمان جنجوعہ کو مبارکباد، مزید ترقی کے لیے دعا ہیں،تفصیل کے مطابق گھوئی راجگان کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد اورنگزیب جنجوعہ کے صاحبزادے،سابق کونسلر نائیک راجہ عبد الحمیدکے بھانجے اورنوجوان سیاسی شخصیت راجہ محمد فیضان جنجوعہ کے بڑھے بھائی راجہ محمد عثمان جنجوعہ نے آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی سے ماسٹر آف انفارمیشن اینڈ کمنوکیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری حاصل کر لی، راجہ محمد عثمان جنجوعہ کو ماسٹر آف انفارمیشن اینڈ کمنوکیشن ٹیکنالوجی کی ڈگری گذشتہ روز قبل ایک بڑھی پروقار تقریب میں دی گئی، راجہ محمد عثمان جنجوعہ کوڈگری ملنے پر ان کے تمام دوستوں، عزیز وں اور معززین علاقہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کو مزید ترقی کے لیے دعادی ہے۔




