DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: First Snowfall of Winter Season in Murree Attracts Tourists Amid District Administration’s Preparations

ملکہ کوہسار مری میں سرمائی سیزن کی پہلی برفباری کاآغاز

روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,11،دسمبر، 2024ء ) ——ملکہ کوہسار مری میں سرمائی سیزن کی پہلی برفباری کاآغاز، اتوار کے روز گہرے کالے بادلوں،یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بادلوں کی گن گرج کاسلسلہ بھی جاری رہا،سردی کی شدت میں بھی بے پناہ اضافہ،برفباری کے پیش نظرضلعی انتظامیہ بھی متحرک،ڈپٹی کمشنرمری آغاظہیرعباس شیرازی نے محکمہ ریسکیو 1122 مری سمیت تمام ادارے کوالرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، جبکہ مال روڈ مری، کشمیر پوائنٹ، جھیکاگلی اورمری کے نواحی علاقوں باڑیاں اورکالی مٹی میں برفباری کاسلسلہ دوپہر کے وقت وقفے وقفے سے جاری ہے، برفباری کے دوران انتظامات کے حوالے سے ریسکیو1122کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرمائی سیزن/ سنو فال ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلع مری میں روڈ ٹریفک حادثات،میڈیکل ایمرجنسیز اور دیگر ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری سے انتہائی تشویشناک مریضوں کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل جاری،ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں،سیاحوں اورمقامی لوگوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ بارش کے دوران پھسلنے اورسفر کے دوران گاڑی کی بریک فیل ہونے سے بچنے کیلئے ڈرائیونگ احتیاظ سے کریں،آسمانی بجلی یا طوفان کے آثار رونما ہوں تو گاڑی میں پناہ نہ لیں،برساتی ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ مت پھینکیں اس سے طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،برساتی اور ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں رہائش کے لیے تعمیرات مت کریں، پرانے اور بوسیدہ مکانوں میں رہائش مت اختیار کریں۔مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جبکہ مزید کی پیش گوئی کی گئی ہے۔مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلیٹیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفرپر نکلیں۔

Rawat (Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 11, 2024) – The picturesque hill station of Murree witnessed its first snowfall of the winter season on Sunday, accompanied by dark clouds, icy winds, and rumbling thunder. The sudden dip in temperatures added to the chill in the air. As snow blanketed the area, district authorities sprang into action, with Deputy Commissioner Murree Agha Zaheer Abbas Shirazi issuing directives to Rescue 1122 and other departments to remain on high alert.

Snowfall was reported intermittently in key locations including Mall Road, Kashmir Point, Jhika Gali, and surrounding areas like Barian and Kali Mitti. In line with the Winter Emergency Core Plan, Rescue 1122 is ensuring prompt responses to road accidents, medical emergencies, and other crises. Critically ill patients are being swiftly transported from Tehsil Headquarters Hospital to hospitals in Rawalpindi and Islamabad.

The 24/7 operational Rescue 1122 control room is handling emergency calls and deploying teams for rapid assistance. Authorities have issued safety advisories for both tourists and locals, urging careful driving to avoid accidents during the icy conditions. People are advised against sheltering in cars during thunderstorms and are reminded to avoid littering in streams to prevent flooding.

The administration has also cautioned residents to avoid settling in flood-prone areas or living in dilapidated structures. For the convenience of tourists, 13 facilitation centers have been established, and visitors are encouraged to check weather conditions before embarking on their journey. With more snowfall predicted, Murree is set to welcome an influx of visitors eager to enjoy the scenic winter wonderland.

Show More

Related Articles

Back to top button