DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: MPA Raja Sagheer Ahmed Congratulates Zaheer Kayani on Promotion to Sub-Inspector
ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے ظہیر کیانی (پنجاب پولیس) کوایس آئی پروموٹ ہونے پر مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2024)
ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے ظہیر کیانی (پنجاب پولیس) کوایس آئی پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و سابق پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے چنالی یونین کونسل بشندوٹ جا کر پولیس تھانہ کہوٹہ کے سہیل کیانی (پنجاب پولیس) کے ہاں جاکر انکے بھائی ظہیر کیانی (پنجاب پولیس) ایس آئی کو پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان مزید ترقی کی دعا دی اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام، سردار شاہد آف پلوٹ بھی موجود تھے،سہیل کیانی اور ظہیر کیانی نے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔





