DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Negligence by Highways Department Leaves Kahuta-Nara road in Ruins
مواڑہ کے مقام محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت و لاپروائی کہوٹہ نارہ مٹور ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19نومبر2024)
محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت و لاپروائی کہوٹہ نارہ مٹور ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مواڑہ کے مقام سے سڑک کا ایک بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا،آئے روز حادثات روہنماء ہونا معمول بن گیا ہے،فرضی بن بنا کھانا اور ٹھیکیداروں سے کمیشن وصول کرنے تک ہی محدود ہورہ گیا،عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے اکثریتی محکموں میں کرپشن انتہائی ہائی پیمانے پر ہے ان محکموں کو لگام دینا مشکل ہوکر رہ گیا ہے کیونکہ حلقے کی عوام نے جن عوامی نمائندگان کو ووٹ دے کر کامیاب کیا کہ وہ ہمارے مسائل حل کریں گے مگر انہوں نے ان محکموں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت ولاپروائی کی وجہ سے کہوٹہ کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بڑھے بڑھے گہڑے پڑھے ہوئے ہیں جب کہیں کسی دور میں سڑکوں کی تعمیر ہو تو محکمیں کے زمہ دار افسران اپنا کمیشن لے کر خاموش ہو جاتے ہیں فیلڈ میں جاتے ہی نہیں مرضی کے مالک ہیں نہ تو دفتر میں حاضری دیتے نہ ہی عوام کے کسی شکائت کو سنتے ہیں عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔




