DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Married Woman Tragically Killed in Landslide While Collecting Firewood Near Jhelum River

دریائے جہلم کے کنارے لینڈ سلائیڈنگ سے لکڑیاں جمع کرتی شادی شدہ خاتون جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، اگست، 2024ء 11؍صفر المظفر 1446ھ) –دریائے جہلم کے کنارے لینڈ سلائیڈنگ سے لکڑیاں جمع کرتی شادی شدہ خاتون جاں بحق ہو گئی یہ واقعہ ڈہوک ڈڈل موضع بناہل میں جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب طالب حسین کی اہلیہ اپنی دیگر سہیلیوں کے ہمراہ مقامی جنگل سے لکڑیاں جمع کر رہی تھی کہ قریبی پہاڑی سے آنے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی خاتون چار بچوں کی ماں تھی نمازجنازہ میں سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چوہدری غالب حسین،حاجی مالک حسین،شاہ امیر حسین ڈائریکٹر نادرہ،طاہر ایوب،شاہ نواز اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 17, 2024) – In a tragic incident near the Jhelum River, a married woman lost her life due to a landslide while collecting firewood. The incident occurred on Friday in Dhok Dadal, village Banhal. The victim, wife of Talib Hussain, was gathering firewood with her friends in a nearby forest when she was caught in a sudden landslide from a nearby hill. The deceased was a mother of four. Her funeral prayer was attended by former Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain, Chaudhry Ghalib Hussain, Haji Malik Hussain, Shah Amir Hussain, Director NADRA, Tahir Ayub, Shah Nawaz, and others.

چوہدری زین العابدین عباس کے کاروباری دفتر میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

A jashn e Azadi cake cutting ceremony was held at the business office of Chaudhry Zainul Abedin Abbas

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، اگست، 2024ء 11؍صفر المظفر 1446ھ) –مسلم لیگ ن کلرسیداں کے زیراہتمام جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس کے کاروباری دفتر میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے کی جس میں بلدیہ کلرسیداں کے سابق وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،صدر مسلم لیگ ن چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،راجہ عبدالجلیل،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،اشتیاق حسین صدیقی،سعد چوہدری،طاہر محمود بھٹی،شاہد جمیل عباسی،تنویر شیرازی،عابد زاہدی،لطیف عباسی،راجہ وحید جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ملک کی ترقی خوشحالی کی خصوصی دعائیں کی گئیں

پنجاب کے 500 یونٹ تک کے صارفین بجلی کے لیئے 14 روپے فی یونٹ سبسڈی کے اعلان کا خیرمقدم

Consumers of Punjab up to 500 units subsidy of Rs 14 per unit for electricity announced

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، اگست، 2024ء 11؍صفر المظفر 1446ھ) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری جنرل سردار وسیم،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،محمد حنیف،چوہدری مشتاق حسین،راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر منہاس،عابد حسین زاہدی،چوہدری ضیارب منہاس،صوبیدار ظفراقبال بیگ و دیگر نے میاں نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے پنجاب کے 500 یونٹ تک کے صارفین بجلی کے لیئے 14 روپے فی یونٹ سبسڈی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے آج ایک بار پھر پنجاب کے لوگوں کا مان رکھا ہے ان کے اس فیصلے سے کروڑوں صارفین کے چہروں پر مسکرائٹیں واپس پلٹ سکتی ہیں انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نوازشریف ہی واحد سیاسی شخصیت ہیں جو ملک و ملک کو اس گرداب سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں محلاتی سازشیں کرنے والے 2017 میں ان کی منتخب حکومت ختم نہ کرتے تو ملک آج خطے میں سر اٹھا کر چل رہا ہوتا انہوں نے مزید کہا کہ اگر نوازشریف کو کام کرنے کا موقع دیا جائے تو یہ صورتحال کو تیزی سے بہتر بنا سکتے ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button