DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Three Drug Dealers Arrested in Kahuta During Search Operation, Police Seize Large Quantities of Narcotics

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اگست2024)
تھانہ کہوٹہ کی حدود سے تین منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء گیلانی کی سربراہی میں کہوٹہ تھانہ کی حدود میں سرچ آپریشن جاری ہے سرچ آپریشن کے دوران تین منشیات فروش دھر لیے گئے کھڈیوٹ کے علاقے سے دو ملزمان محمد عمران ولد بہادر سکنہ راج گڑھ سے پندرہ سو گرام چرس جبکہ یاسر محمود ولد محمد عاشق سکنہ ٹنگی سے بارہ سو گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ایک اور کاروائی میں سبزواری روڈ پر حارث حمید ولد عبدالحمید خان سکنہ میانوالی سے دوران تلاشی بارہ سو گرام چرس برآمد ہوئی تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ایس ایچ او سید ذکاء گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں یہ ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی عوام نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کہوٹہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیےٓ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔




