DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Jamaat-e-Islami South Punjab Leader Rao Mohammad Zaffar to Visit Kallar Syedan

جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر راؤ محمد ظفر آج بروز جمعرات کلرسیداں کا دورہ کریں گے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اگست، 2024ء25محرم الحرام 1446ھ) -جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر راؤ محمد ظفر آج بروز جمعرات کلرسیداں کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں،تاجروں اور عمائدین شہر سے ملاقات کریں گے اور انہیں راولپنڈی میں جاری دھرنے کے مقاصد سے آگاہ کریں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 1, 2024) — Rao Muhammad Zafar, the leader of Jamaat-e-Islami South Punjab, will visit Kallar Syedan today, Thursday. During his visit, he will meet with local leaders of various political and religious parties, traders, and city elders. Rao Muhammad Zafar will brief them on the objectives of the ongoing sit-in in Rawalpindi.

 منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد عاصم سکنہ سدیوٹ کہوٹہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری

Accused Muhammad Asim, arrested in the case of Drugs, was acquitted for not being found guilty

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اگست، 2024ء25محرم الحرام 1446ھ) — ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وارث جاوید نے منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد عاصم سکنہ سدیوٹ کہوٹہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری کر دیا ہے۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے قانون دان سرفراز احمد قریشی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے 14نومبر 2020کو ملزم سے 3کلو چرس برآمد کی تھی۔

جسوالہ میں ریٹائرڈ مدرس ملک بابو حسن اختر انتقال کر گئے

Malik Babu Hasan Akhtar, a retired teacher, passed away in Jaswala

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اگست، 2024ء25محرم الحرام 1446ھ) —ملک ندیم کے والدمحترم ریٹائرڈ مدرس ملک بابو حسن اختر انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں ارکان پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، چوہدری جاوید کوثر،دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں محمد شعبان فرید،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،جے یو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مفتی زاہد یوسف،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین، عاطف اعجاز بٹ،محمد حنیف،عابد زاہدی،جنید بھٹی،صوفی ضابر حسین،چوہدری شفقت محمود، چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،قمر ایاز،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،احسان الحق قریشی،چوہدری زین العابدین عباس،سید حامد علی شاہ،راشد کیانی،چوہدری توقیراسلم،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،نمبردار مسعود،تنویر شیرازی،سید سیماب حیدر شاہ نقوی،حافظ کامران حشر،راجہ عاصم ریاض، محمد فیاض کیانی،ماسٹر غالب حسین،حاجی شوکت علی، صوبیدار غلام ربانی،سردار وسیم احمد،قاضی زاہد نعیم،شیخ ظفر جاوید،محمد توقیراعوان،ارشد عنایت مرزا،سردار محمد آصف،شیخ میثم کربلائی،ڈاکٹر مسعود،اکرام الحق قریشی،جاوید کیانی،نعیم ںنارس، راجہ عاصم ریاض طاہر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button