DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Total of 14 Pakistani and Kashmiri Candidates Win in UK General Elections Amid Gaza Issue’s Influence

برطانوی عام انتخابات میں14پاکستانی اور کشمیری امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ، 07،جولائی، 2023) – برطانوی عام انتخابات میں14پاکستانی اور کشمیری امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، گذشتہ پارلیمنٹ میں بھی یہ تعداد14ہی تھی۔ اس مرتبہ درجنوں حلقوں میں غزہ کا ایشو سب سے اہم رہا، جہاں پڑنے والے ووٹوں نے دیگر پارٹیوں کے نتائج پر بھی جہاں اثر ڈالا، وہیں4آزاد امیدوار بھی غزہ ایشو کے باعث کامیاب ہوئے، جنہوں نے لیبر سے ان کی نشستیں چھینیں۔4ملین مسلم ووٹرز نے ا مرتبہ لیبر کی کئی محفوظ نشستوں پر اثر ڈالا اور اس مرتبہ ان حلقوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ جن حلقوں سے پاکستانی اور کشمیری امیدوار کامیاب ہوئے، ان میں برمنگھم لیڈی ووڈ کے حلقے سے لیبر کی اہم رہنما شبانہ محمود نے 15558ووٹ حاصل کئے، ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار احمد یعقوب نے غزہ ایشو پرمہم چلاتے ہوئے 12137ووٹ حاصل کئے۔ شبانہ محمود پہلی مرتبہ 2010میں لیبر ٹکٹ پر ایم پی منتخب ہوئی تھیں اور وہ سر کیئر کی قریبی ساتھی تصور کی جاتی ہیں۔ برمنگھم پیری بر کے حلقے سے آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے غزہ ایشو پر کمپین چلاتے ہوئے غیر متوقع طور پر لیبر کے خالد محمود کو شکست دے دی، خالد محمود سب سے پرانے پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین تھے، جو پہلی مرتبہ 2001میں ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ ایوب خان نے 13303 ووٹ حاصل کئے جبکہ خالد محمود نے 12796 ووٹ لئے۔ برمنگھم ہال گرین اینڈ موسیلی کے حلقے سے لیبر کے طاہر علی12798 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں فلسطین ایشو کے پلیٹ فارم سے لڑنے والے دو آزاد امیدوار محمد حفیظ اور شکیل افسر تھے، اگر ان کے ووٹ آپس میں تقسیم نہ ہوتے تو طاہر علی کیلئے یہ نشست لینا مشکل تھا۔ بریڈفورڈ ویسٹ سے نازشاہ نے لیبر کے ٹکٹ پر کامیابی سے اپنی نشست کا دفاع کیا، انہوں نے 11724 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد علی اسلام نے 11017ووٹ حاصل کئے، اس طرح ناز شاہ صرف 707ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئیں۔ بریڈفورڈ ایسٹ سے لیبر کے عمران حسین اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے 14098ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار طلعت سجاول نے 7909ووٹ حاصل کئے۔ بوٹن ساؤتھ اینڈ واکڈن سے لیبر کی یاسمین قریشی اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے 15093ووٹ حاصل کئے جبکہ کنزرویٹو امیدوار محمد افضل نے 4170ووٹ حاصل کئے۔ کوونٹری ساؤتھ سے لیبر کی زارا سلطانہ20361ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ ٹوری امیدوار نے 10160ووٹ حاصل کئے۔ لندن کے ٹوٹنگ حلقے سے ڈاکٹر روزینہ ایلین خان نے لیبر کے ٹکٹ پر 29209ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، ٹوری امیدوار کو 9722ووٹ ملے۔ مانچسٹر سے لیبر کے افضل خان دوبارہ 15054ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ گرین پارٹی کے امیدوار نے 6819ووٹ لئے۔ میری ڈن اینڈ سولی ہل ایسٹ سے کنزرویٹو کے صادق بھٹی نے 16792ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی لبیر لیبر کی سارا ایلن12208ووٹ حاصل کرسکیں۔ سسیکس ویلڈ سے کنزرویٹو کی نصرت غنی نے 16758ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ریفارم پارٹی کے امیدوار کو 8920ووٹ ملے۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 7 July 2023) – Fourteen Pakistani and Kashmiri candidates have successfully secured seats in the recent British general elections, maintaining the same number as in the previous parliament. This election saw the Gaza issue become a pivotal factor in many constituencies, significantly impacting the results of various parties and leading to the success of four independent candidates who campaigned on this issue, capturing seats from Labour.

The 4 million Muslim voters notably influenced many of Labour’s previously safe seats, resulting in significant changes. Among the successful Pakistani and Kashmiri candidates:

Shabana Mahmood
  • Birmingham Ladywood: Labour’s prominent leader Shabana Mahmood won with 15,558 votes. Independent candidate Ahmed Yaqoob, campaigning on the Gaza issue, garnered 12,137 votes. Shabana Mahmood, first elected in 2010, is considered a close ally of Labour leader Sir Keir Starmer.
  • Birmingham Perry Barr: Independent Barrister Ayub Khan, focusing on Gaza, unexpectedly defeated Labour’s Khalid Mahmood, the longest-serving Pakistani-origin MP, first elected in 2001. Ayub Khan received 13,303 votes, while Khalid Mahmood got 12,796 votes.
  • Birmingham Hall Green and Moseley: Labour’s Tahir Ali won with 12,798 votes. His challengers, independents Mohammed Hafeez and Shakeel Afsar, split the vote, which otherwise might have posed a tough contest for Ali.
  • Bradford West: Naz Shah of Labour successfully defended her seat with 11,724 votes, narrowly beating independent candidate Mohammed Ali Islam, who got 11,017 votes.
  • Bradford East: Labour’s Imran Hussain retained his seat with 14,098 votes, while independent Talat Sajaal received 7,909 votes.
  • Bolton South and Walkden: Labour’s Yasmin Qureshi defended her seat with 15,093 votes, while Conservative candidate Mohammed Afzal got 4,170 votes.
  • Coventry South: Labour’s Zarah Sultana won decisively with 20,361 votes, against the Conservative candidate’s 10,160 votes.
  • Tooting, London: Dr. Rosena Allin-Khan of Labour secured a victory with 29,209 votes, with the Tory candidate receiving 9,722 votes.
  • Manchester: Labour’s Afzal Khan was re-elected with 15,054 votes, while the Green Party candidate got 6,819 votes.
  • Merry Den and Solihull East: Conservative candidate Sadiq Bhatti won with 16,792 votes, surpassing Labour’s Sara Allen, who received 12,208 votes.
  • Sussex Weald: Conservative Nusrat Ghani won with 16,758 votes, while the Reform Party candidate received 8,920 votes.

These results highlight the dynamic political landscape influenced by key issues and the active participation of the Pakistani and Kashmiri communities in the UK’s democratic process.

Show More

Related Articles

Back to top button