DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Excellent cleaning arrangements during Eid by RWMC which is appreciated by the public

کہوٹہ نے صفائی کے بہترین انتظامات کیے عوام نے خوب سراہا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2024)
ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی عیدالالضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی آر ڈبلیو ام سی  کہوٹہ نے صفائی کے بہترین انتظامات کیے عوام نے خوب سراہا عیدقربان پر جہاں مویشی مہنگے داموں فروخت کیے گے وہاں دیگر اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں بھی حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا خاص کر ٹماٹر ادرک پیاز لہسن چھڑیاں ٹوکے دھنیاں وغیرہ کافی مہنگے داموں فروخت جبکہ سنت ابراہیم ادا کرنے والوں نے قصابوں کو بھی خوب پیسے دیے بڑے جانور کے بیس سے تیس ہزار جبکہ بکرا دھنبہ وغیرہ کے 10 ہزار تک لیے گے عیدالاضحٰی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایویشہ ظفر اورچیف آفیسر ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال کی خصوصی ہدایت پر، انچارج  ماجد ستی نے کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں گندگی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے جہاں پورے شہر میں بڑے بڑے بیگ تقسیم کیے وہی سی او آفس اور ٹاون کمیٹی میں کنٹرول روم بھی قائم کیے گے جو چوبیس گھنٹے عوام کی شکایات سنتے اور اسکا ازالہ کرتے رہے سپروائزر عطیق الرحمن، سینٹری سپروائزر طالب بھٹی،سپروائزر عمران رشید، ندیم احمد اور دیگر سینٹری ورکرز نے احسن انداز میں اپنی ڈیوٹی ادا کی شہریوں عوام علاقہ نے  کہوٹہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 June 2024)
Like the rest of the country, Eid-ul-Adha was celebrated with religious fervor in Kahuta. Especially tomatoes, ginger, onions, garlic, sticks, chopped coriander, etc. were sold at very expensive prices, while those who bought Qurbani animals also paid good money to the butchers, 20 to 30,000 for big animals, and 10,000 for goats, etc., on the occasion of Eid-ul-Adha. But on the special instructions of Assistant Commissioner Kahuta Avisha Zaffar and Chief Officer MC Kahuta Makhdoom Ahmad Bilal, in-charge Majid Satti had formed special teams to keep the Kahuta city clean, to dispose of garbage and litter where large areas were found throughout the city. After distributing the big bags, they also set up a control room in the CO office and the town committee, which would listen to the complaints of the people around the clock and resolve them. The citizens did their duty in a good manner and the people of the area appreciated the performance of the department.

یو سی بیور کے مقام پر یونان میں وفات پا جانے والے خورشید ستی کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا

The Namaz e janaza of Khursheed Satti, who passed away in Greece, was performed Chinor, UC Bior

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2024) یو سی بیور, چنور کے مقام پر یونان میں وفات پا جانے والے سجاد ستی کے بھائی خورشید ستی کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا, نماز جنازہ مولانا محمد افضل رضوی نے پڑھایا, جس میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی, عنایت اللہ ستی ,سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ طیفور اختر, سابق ناظم مٹور راجہ الیاس آختر, راجہ سجاد آف بیور, راجہ نزاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یو سی بیور, سابق کونسلر راجہ لیاقت حسین , ماسٹر محمد فیاض جنجوعہ صدر پیپلز پارٹی مٹور, راجہ محمد یوسف سابق امیدوار وائس چیئرمین بیور, ڈاکٹر مجیب اللہ ستی عرف منا ,راجہ جاوید اختر پنجاڑ, راجہ جلیل آف کھلول, مولانا محمد آصف القادری آور ممبر پریس کلب کہوٹہ ذوالفقار علی ستی سمیت علاقے کے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی, مرحوم عرصہ 25 سال سے یونان میں مقیم تھے-

 

Show More

Related Articles

Back to top button