کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، جون، 2024) – میونسپل آفیسر (ریگولیشن)کلرسیداں نے چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں اپنے دورے کے دوران مہنگے داموں اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد تندور مالکان کو 36000ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔تندور مالکان نے ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کر رکھی تھی۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر نادر پرویز نے چوکپنڈوری میں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے مہنگے داموں پیاز اور ٹماٹر فروخت کرنے پر چوآ خالصہ میں متعدد سبزی فروشوں کو 14ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 12th June 2024) – Municipal Officer (Regulation) Kallar Syedan fined several tandoor owners Rs 36,000 for selling high-priced and low-weight roti during his visit to Chauk Pindori and Shah Bagh. The oven owners had not even displayed the rate list. While the Deputy Director of the Livestock Department, Dr. Nadir Pervez, in Chauk Pindori, while the Assistant Director of the Agriculture Department, charged 14 thousand to several vegetable vendors in Choa Khalsa for selling onions and tomatoes at high prices.
گینگ ریپ کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور
Bail application of alleged gang-rape suspect approved
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، جون، 2024) –کلرسیداں میں گینگ ریپ کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور،اختر ساکن بروٹہ کلر سیداں نے تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں ملزم سفیر، جبار، انیس اور ندیم پر الزام تھا کہ انہوں نے اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی ہے. وارث جاوید ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں نے ملزم جبار کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔