DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; AC Kahuta takes action over doctors at THQ hospital

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ کا فوری ایکشن

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،7جون2024) تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ کا فوری ایکشن۔ ایم ایس نے ہڑتال کے دوران او پی ڈی میں بیٹھ کر سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا۔ جبکہ اس موقع پر ہڑتال کرنے والے ڈاکٹر زاہد نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کو بتایا کہ میرے کمرے میں اے سی اور کلاس فور کی سہولت موجود نہ ہے۔ اور میرا کمرہ بھی تبدیل کیا جائے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ سے جواب طلب کیا تو جن میں ڈاکٹر ثمینہ نے کہا کہ ہسپتا ل میں بجلی کے لوڈ کا مسلۂ در پیش ہے۔ پرانا ٹرانسفارمر جوکہکا نا کافی ہو چکا ہے۔ جس پر اس وقت چالیس کے قریب مریضوں کی وارڈوں اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ضروری اے سی چلائے جا رہے ہیں۔ ہسپتال کے لیئے 400KVکا نیاٹرانسفارمر آچکا ہے۔ محکمہ واپڈاکی جانب سے لگانے میں تاخیر ہے۔جبکہ ہسپتال میں ہر ڈاکٹر کو کلا س فور کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔ مریضوں کو شدید گرمی میں اے سی کی سہولت سے محروم نہیں کر سکتی۔ نیاٹرانسفارمر لگا کر ہسپتال میں مریضوں کا اہم مسلۂ حل کیا جائے۔ جس پر اے سی کہوٹہ نے فوری ایکشن لیکر فوری ہڑتال ختم کرائی اور کہا کہ آپ کے جائز مطالبات جلد پورے کیئے جائیں گے مریضوں کے علاج کے لیے رکاوٹ نہ پیدا کی جائے۔اس موقع پر سابق کونسلر ورہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف،صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیازعالم، سابق چیئرمین زکوٰاۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی، صدرپوٹھوہارویلفیئرٹرسٹ کہوٹہ ملک منیراعوان، صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ، تاجرحشمت غوری، صحافیوں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، اصغر حسین کیانی،رومان سعید، ندیم چوہان،راجہ عبدالقدیر نے ملاقات کرکے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہایوشہ ظفر کے بروقت اقدامات کو سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے معززین کو یقین دلایا کہ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, June 7, 2024) Immediate action by Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar and MS Dr. Samina on strike of doctors in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. MS sat in the OPD during the strike and checked up on hundreds of patients. While Dr. Zahid, who went on strike on this occasion, told Assistant Commissioner Ayusha Zaffar that AC and Class IV facilities are not available in my room.
On which the Assistant Commissioner Kahuta asked MS Kahuta Dr. Samina for an answer, and Dr. Samina said that there is a problem with the electricity load in the hospital. Old transformer which is not enough for 200KV. On which the necessary ACs are currently being run in about forty patient wards and emergency departments. A new transformer of 400KV has arrived for the hospital, There is a delay in installation by the WAPDA department. While every doctor in the hospital cannot be given the facility of class four. Patients cannot be deprived of the comfort of AC in extreme heat. The important problem of patients in the hospital should be solved by installing a new transformer. On which AC Kahuta immediately ended the strike by taking immediate action and said that your legitimate demands will be fulfilled soon and no obstacle should be created for the treatment of patients.

انتظامیہ کہوٹہ کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دینے کی تلقین کی جائے

The MC management team should be advised to perform their duties efficiently

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7جون2024)
کہوٹہ کے انتظامی امور میں نائب قاصدوں کا بھرپورعمل دخل،کہوٹہ کے انتظامی افسر وں کے نائب قاصد وں نے بھی پرائس مجسٹریٹ کے فرائض سنبھال لیے خودائر کنڈیشنر(AC)والا ٹھنڈا ٹھار دفتر چھوڑنے کو تیار نہیں جرمانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کاپروجیکٹ نائب قاصدوں کے حوالے کر دیا،تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں انتظامیہ نے اختیارات کو وسیع کرتے ہوئے کافی سارے انتظامی امور نائب قاصد وں کے حوالے کر دیے ہیں کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیف آفیسر اپنے اے سی والے دفتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں انہوں نے نرخوں کی چیکنگ کا ٹارگٹ بھی اپنے نائب قاصدوں کو دے رکھا ہے جو مختلف دوکانوں پر جا کر نہ صرف جرمانے کرکے رسید جاری کرتا ہے بلکہ وہ خود دستخط کرتے ہیں انتظامی آفیسر خود گرمی اور دھوپ میں دفتر سے باہر جانے کو تیار نہیں ہوتے جس کی وجہ سے ایم سی کہوٹہ اور بلدیہ کے نائب قاصد افسر بنے ہوئے پھرتے ہیں باوثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایم سی کہوٹہ کے چند ایک نائب قاصد شام کو تمام رھڑیوں والوں سے فروٹ بھی لیتے ہیں اور (نقد مال) بھی بٹورتے ہیں عوامی حلقوں نے اس معاملے پر کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ان انتظامیہ کہوٹہ کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دینے کی تلقین کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button