DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Actions against the criminal elements by Patrol Post Chauk Pindori are intensified

پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی(کلرسیداں) کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، جون، 2024) ––پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی(کلرسیداں) کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز۔ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی چوہدری ذوالفقار علی کی زیر ہدایت انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی سب انسپکٹر عتیق الرحمان کیانی نے ساتھیوں کے ہمراہ ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محسن رضا سے ایک عدد رائفل مع 10راؤنڈ برامد کر کے اسے پابند سلاسل کرا دیا جبکہ غیر قانونی سلنڈر اور تیز رفتاری کی وجہ سے تین عدد گاڑیاں تھانہ کلر سیداں میں بند کرا دیں، افسران بالا کی طرف سے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, June 2024) – Actions against the criminal elements by Patrol Post Chauk Pindori (Kallar Syedan) have intensified. SSP Patrolling Muhammad bin Ashraf and DSP Patrolling Rawalpindi Chaudhry Zulfiqar, Under the direction of Ali, the in-charge patrol post Chauk Pindori sub-inspector Atiqur Rehman Kayani, acting together with his colleagues, seized one rifle with 10 rounds from Mohsin Raza and arrested him, while three rifles were confiscated.

مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنے دوستوں کے ساتھ کہوٹہ گئی اور برساتی نالہ لنگ پل پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کے باعث پانی میں گر گئی تھی

Nala Ling incident girl said she was making tik tok film and slipped

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، جون، 2024) –مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنے دوستوں کے ساتھ کہوٹہ گئی اور برساتی نالہ لنگ پل پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کے باعث پانی میں گر گئی تھی۔کلرسیداں کے گاؤں دودھلی کی اکیس سالہ (خ)کو جمعرات کو علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں مہر النساء کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے 164 کے تحت اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے بتایا کہ میں کہوٹہ گئی اور لنگ پل پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گر گئی مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنے والدین کیساتھ جانا چاہتی ہوں جس پر معزز عدالت نے مغویہ کو اس کے والد کیساتھ گھر جانے کی اجازت دے دی۔ مغویہ نے خودکشی کرنے کی کوشش کی بھی تردید کی ہے۔یاد رہے کہ محمد صفدر سکنہ دودھلی بھلاکھر نے31مئی کو تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کی 21سالہ بیٹی مسماۃ (خ) کلر سیداں میں قائم ایک اکیڈمی میں کمپیوٹر کورس کرنے جاتی تھی۔گزشتہ روز حسب معمول گھر سے کمپیوٹر سیکھنے کیلئے کلر سیداں گئی اور پھر لاپتہ ہوگئی اور اس کا موبائل فون بھی بند ہو گیا۔ایک ہفتہ بعد مبینہ مغویہ کو مقامی لوگوں نے کہوٹہ کے نالہ لنگ میں ڈوبنے سے بچالیا۔

مندرہ کے مشہور مقدمہ میں درکالی تحصیل کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے مبینہ منشیات فروش راجہ افتخاربری

In the famous case of Mandra, the alleged drug dealer Raja Iftikhar from Darkali has his case dropped

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، جون، 2024) –مندرہ کے مشہور مقدمہ میں درکالی تحصیل کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے مبینہ منشیات فروش راجہ افتخاربری۔ملزم پر الزام تھا کہ اس کے قبضے سے ایک کلو چار سو پچاس گرام چرس برآمد ہوئی ہے جس پر ٹرائل کورٹ نے 9 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے ناحق مقدمہ میں ملوث کیا گیاتھا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ڈویژن بیینچ جس کی سربراہی جسٹس صداقت علی خان کر رہے تھے جنہوں نے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو با عزت بری کرنیکا فیصلہ سنا دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button