DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: After protests by citizens, the RWMC set rubbish dump on fire instead of disposing of it

شہریوں کے احتجاج کے بعد آرڈبلیو ایم سی نے اسے ٹھکانے لگانے کی بجائے آگ لگا دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—آر ڈبلیو ایم سی کی پنجاب حکومت کے احکامات کی اعلامیہ خلاف ورزی،کئی ماہ کے پڑے پورے شہر کے گندگی اور تعفن بھرے غلاظت کے پہاڑ کو وہاں سے اٹھا کر کسی دوسرے جگہ منتقل کرنے کی بجائے اسے آگ لگا دی جس سے اردگرد کی آبادیوں دھویں کے بادلوں میں ڈوب گئیں۔آر ڈبلیو ایم سی پورے شہر کے کچرے کو کچرا کنڈی لوسر منتقل کرنے کی بجائے شہر کے باالکل قریب پھینک رہی ہے اور اب جب اس کی بو اور تعفن نے اردگرد کی آبادیوں کو بری طرح سے متاثر کر رکھا ہے۔ شہریوں کے احتجاج کے بعد آرڈبلیو ایم سی نے اسے ٹھکانے لگانے کی بجائے آگ لگا دی جبکہ پنجاب حکومت نے ہر طرح کی باقیات کو نذر آتش کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر آر ڈبلیو ایم سی صوبائی حکومت کے احکامات کو خاطر میں ہی نہیں لاتی جس سے شہریوں کو شدید تشویش لاحق ہے اور اس سے مختلف امراض کے پھیلنے کے بھی خطرات منڈلا رہے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 15, May, 2024)- The RWMC declared violation of the orders of the Punjab government, Instead lifting the mountain of filth and filth of the entire city that had been lying there for several months, or of shifting it to another place, they set it on fire, which engulfed the surrounding communities in clouds of smoke. Its smelled and stench which badly affected the surrounding communities. While the Punjab government has imposed a ban on burning all kinds of remains of rubbish dumps, but the RWMC does not heed the orders of the provincial government. Due to which the citizens are seriously worried and there are also threats of spread of various diseases.

ساگری کے 25 سالہ کاروباری نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے ذبح کرکے نعش گاڑی میں ہی چھوڑ دی اور فرار ہو گئے

A 25-year-old businessman from Sagri was slaughtered by unknown suspects and left his body in the car and fled

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—ساگری کے 25 سالہ کاروباری نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے ذبح کرکے نعش گاڑی میں ہی چھوڑ دی اور فرار ہو گئے محمد بلال کا تعلق ساگری سے تھا یہ اسلام آباد میں کاروبار کرتا تھا۔ رات دس بجے کے بعد وہ تھوڑی دیر تک واپس آنے کا کہہ کر اپنی کار میں نکل گیا رات گئے پولیس نے اس کے گھر اطلاع کیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے ڈرائیونگ نشست پر ہی ذبح کرنے کے بعد تیزدھار چھری بھی گاڑی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری

Punjab Highway Patrol Post Chauk Pindori indiscriminate operations against traffic violations

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری۔ ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف صاحب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار علی صاحب کی خصوصی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی سب انسپکٹر عتیق الرحمن کیانی اور اے ایس آئی محمد سہیل نے اوور لوڈنگ پر اے سی کوسٹر نمبری آر آئی ایس 811 کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو تھانہ کلر سیداں میں بند کر دیا۔

پولیس کے اے ایس آئی زبیر علی نے تین سال بعد اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا

Police ASI Zubair Ali after three years arrested the wanted criminal and produced him in the local court

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی زبیر علی نے تین سال بعد اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا۔اشتہاری مجرم علی احمد نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ 2021میں اپنے ہی مالک کے مویشی چوری کر لئے تھے اور ڈیرے میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم چرا لی تھی۔پولیس چوری کے اس مقدمہ میں ملوث اسرار نامی اشتہاری مجرم کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ تیسرے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ کے 33 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ضلع راولپنڈی کے سولہ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں

Sixteen sub-inspectors of Rawalpindi district are among those who have been promoted to the rank of inspectors among the 33 sub-inspectors of the Punjab Police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ کے 33 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ضلع راولپنڈی کے سولہ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں جن میں جبر کے گاؤں پنڈوری بنگیال کے راجہ ارفاد احمد قمر،پرویز اختر،ریاض حسین شاہ،لیاقت علی،محمد ریاض،محمد سلیم، زبیرحیات،محمد زاہد خان،عبدالرشید،محمد اسلم،بشیر احمد، فخرعباس،انعام الرحمان،شکیل احمد،محمد سرور اور نثارشامل ہیں۔

پولیس ایپ چیک کیا گیا تو وہ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں مجرم اشتہاری نکلا

Wanted criminal arrested by Shah Khaki check post police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—کلر دھانگلی روڈ پر واقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر یاسر بھٹی کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر افضل بھٹی نے ولایت آباد کے قریب ناکہ بندی کے دوران شاہد محمود ولد اللہ دتہ سکنہ ترنول اسلام آباد کو روک کر اس کی شناختی دستاویزات کو بذریعہ ای پولیس ایپ چیک کیا گیا تو وہ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں مجرم اشتہاری نکلا۔ جس پر ضابطے کی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے اسے تھانہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا۔

کلرسیداں کے شہری کی کار گوجرخان سے چوری

The car of a citizen from Kallar was stolen in Gujar khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—کلرسیداں کے شہری کی کار گوجرخان سے چوری ہو گئے موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے جابر سلطان نے ریلوے روڈ گوجرخان پر اپنی مہران کار پارک کی کچھ دیر بعد واپس پہنچے تو چور گاڑی چوری کر کے لے جا چکے تھے۔

سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں ریٹائرڈ کیپٹن چوہدری محمد اشرف انتقال کر گئے

Ex-Chairman UC Nala Muslimana retired Captain Chaudhry Muhammad Ashraf passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں ریٹائرڈ کیپٹن چوہدری محمد اشرف انتقال کر گئے۔نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے جنڈی میرا میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button