DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Osama Ashfaq Sarwar and Raja Sagheer Ahmed and on bealf of Bilal Yamin Satti held the first open court session

راجہ اسامہ اشفاق سروراور راجہ صغیر احمد،بلال یامین ستی کی جانب سے الیکشن کے بعد کہوٹہ میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد

کہو ٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،05,مئی2024) ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے  راجہ صغیر احمد،ایم پی اے  بلال یامین ستی کی جانب سے الیکشن کے بعد کہوٹہ میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد لوگ پھٹ پڑے مسائل کے انبار لگا دیے مقامی انتظامیہ، سول سوسائٹی، سابق بلدیاتی نمائندگان، صحافیوں، وکلاء اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔ ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کا کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کہوٹہ پنڈی روڈ کو بڑی عید سے قبل مکمل کرنے کا اعلان اور وعدہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مسائل، واٹر سپلاء سٹریٹ لائٹس اور دیگر مسائل بھی جلد حل کریں گے اس موقع پر راجہ اسامہ اشفاق سرور نے عوام
کے مسائل سن کر متعلقہ محکموں کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں مزید کہا کہ کہوٹہ میں (24) ارب کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی روڈ،کہوٹہ بائی پاس، سہالہ اوور ہیڈ برج جیسے میگا پراجیکٹ جلد مکمل کیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز عنقریب کہوٹہ کا دورہ کریں گی اور میگا پرا جیکٹس کا افتتا ح اپنے دست مبارک سے کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے  راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے  راجہ صغیر احمد، ایم پی اے PP6 بلال یامین ستی کی جانب سے الیکشن کے بعد پہلی کھلی کچہری زیر انتظام
سیاسی راہنما عبدالقدوس عباسی انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں تحصیل کہوٹہ کی انتظامیہ محکمہ ما ل، پولیس، ایم سی افسران،محکمہ ہیلتھ، محکمہ ایجو کیشن، محکمہ واپڈا، ہائی وے، محکمہ گیس اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران، سابق بلدیاتی نمائندگان، سول سوسائٹی، صحافیوں، وکلاء اور معززین کی شرکت۔ اس موقع پرسابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤ ف جنجوعہ، سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض، سابق چیئرمین دکھالی راجہ شوکت، سابق چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس، سابق چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی،کرنل (ر) مسعود عباسی، کرنل (ر) انوار عباسی،تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید، سابق وائس چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی،سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ رفاقت جنجوعہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، ساجد جنجوعہ، کبیر جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل اور دیگرشہری اور معززین علاقہ مسلم لیگی کارکن بھی تعداد میں موجود تھے۔ شہریوں اور معززین علاقہ نے منشیات فروشی، چوری ڈکیتی، ہسپتال کے مسائل سٹریٹ لائٹس، واٹر سپلائی پر کرپشن، قبرستان، سپورٹ گراوٗنڈ کا نہ ہونا سمیت دیگر مسائل بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی ایز راجہ صغیر احمد، بلال یامین ستی اور دیگر نے متعلقہ محکموں شہریوں اور عوام کے مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے اس موقع پر صحافیوں، عوام علاقہ، معززین نے الیکشن کے بعد پہلی مر تبہ کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ایم این اے راجہ اسامپ اشفاق سرور نے کہا کہ ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا اور عوام کے تمام تر مسائل حل کریں گے اور پہلی مرتبہ کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کرنے پر ایم این اے راجہ اسامہ سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمدحلقہ پی پی 7، اور ایم پی اے بلال یامین ستی حلقہ پی پی 6نے مسلم لیگی رہنما عبدالقدوس عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 05, May 2024) MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar, MPA PP7 Raja Sagheer Ahmad and on behalf of Bilal Yamin Satti held first open court in Kahuta after the election.

The event was organized by the local administration, civil society, former local government representatives, journalists, lawyers and a large number of local people.

MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar’s announcement of the establishment of a university in Kahuta and the completion of Kahuta Pindi Road before Eid-ul-Fitr and promised that the problems of THQ Hospital, water supply, street lights and other problems will also be resolved soon.

Osama Ashfaq Sarwar to the public, after listening to the problems, orders were issued to the relevant departments for immediate solution. He further said that mega projects like Kahuta Pindi Road, Kahuta Bypass, Sihala Overhead Bridge will be completed soon at a cost of (24) billion.

Chief Minister Maryam Nawaz will soon visit Kahuta and will inaugurate Mega projects herself.

Show More

Related Articles

Back to top button