DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Punjab Highway Patrolling Police released monthly performance report

پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

راوت(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,0٣, مئی,2024ء)—پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ماہِ اپریل میں پنجاب بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ1.80 ملین افراد کی چیکنگ کی اور 422 اشتہاری مجرمان/عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جن میں کیٹگری “اے” کے 17 جبکہ کیٹگری” بی” کے 395 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 1.21 ملین گاڑیوں کو چیک کیا اور 186 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کیں جن میں 16 کاریں 163موٹر سائیکلیں اور 07دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 28 ہزار 19 ای چالان کیے۔ گیس سلنڈر کے استعمال پر پنجاب بھر میں 1477گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ پنجاب بھر میں شاہرات کی حفاظت کے پیشِ نظر منظور شدہ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 5 ہزار 1 سو 55 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کیےگئے۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ پی ایچ پی نے 14185 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔پنجاب بھر کی شاہرات پر مشکلات کا شکار 7228 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ شاہرات سے 327 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔
83 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔مختلف حادثات میں مضروب ہونیوالے 159 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 83 مقدمات درج کروا کر 06 کلاشنکوفیں 16 رائفلز اور 61 پسٹلز برامد کیےگئے۔ منشیات فروشوں سے 1838 لیٹر شراب, 15251 گرام چرس, 20450 گرام افیون اور 20000گرام پوست برآمد کی گئی۔ادہر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم نے افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی و جانفشانی کے ساتھ فرائضِ منصبی ادا کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے عوام کے جان و مال کے تحفّظ اور بے لوث خدمت پر زور دیا اور خدمت کو ہی پنجاب ہائی وے پٹرول کا نصب العین قرار دیا۔

Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, May, 2024)- Punjab Highway Patrolling Police has released the monthly performance report. In the month of April, PHP on roads through e-police post app 1.80 million across Punjab.

Checked persons and arrested 422 criminals/judicial fugitives including 17 of category “A” and 395 of category “B” wanted criminals. With the help of modern technology, 1.21 million vehicles were checked and 186 stolen vehicles were also recovered, including 16 cars, 163 motorcycles and 07 other vehicles. 2 lakh 28 thousand 19 e-challans were issued for traffic violations on the streets.

Legal action was taken against 1477 vehicles across Punjab for using gas cylinders. 1 lakh 5 thousand 1 hundred 55 overloaded vehicles were issued challans for violation of approved axle load in view of road safety across Punjab. In view of the convenience of the citizens, PHP issued 14185 driving licenses last month. Various types of assistance and guidance were provided to 7228 passengers facing difficulties on the roads of Punjab.

Traffic flow was improved by removing 327 temporary and permanent encroachments from the highways.
83 missing children were reunited with their parents. First aid was provided to 159 people who were injured in various accidents. 06 Kalashnikovs, 16 rifles and 61 pistols were recovered after registering 83 cases on the use of illegal weapons.

1838 liters of alcohol, 15251 grams of hashish, 20450 grams of opium and 20000 grams of poppy were recovered from the drug dealers. Adhaar Additional IGP, PHP Abdul Kareem directed the officers and officials to perform their duties with more diligence and zeal.

DIG PHP Dr. Muhammad Athar Waheed emphasized on the protection of life and property of the people and selfless service and declared service as the motto of Punjab Highway Patrol.

Show More

Related Articles

Back to top button