DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Malik Adil Riaz received his Master’s degree in Architect and Landscaping from NEU University in Turkish Cyprus

ملک عادل ریاض نے ترک قبرص کی یونیورسٹی سے آرکیٹیکٹ اینڈ لینڈ سکیپنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12فروری2024)
بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد ریاض کا بیٹا ملک عادل ریاض نے ترک قبرص کی  یونیورسٹی سے آرکیٹیکٹ اینڈ لینڈ سکیپنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لی،ملک محمد ریاض کے تمام دوستوں، عزیزوں نے ان کو ان کے بیٹے ملک عادل ریاض آرکیٹیکٹ اینڈ لینڈ سکیپنگ کی ڈگر ی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان مزید کامیابی کے لیے دلی دعا کی ہے یا د رہے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد ریاض کا بیٹا ملک عادل ریاض نومبر 2021میں سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کے لیے بیرون ملک ترکش گیا تھا جہاں ملک عادل نے تقریبا آڑھا ئی تین سال کی طویل محنت کے بعد ترک قبرص کی NEU یونیورسٹی سے آرکیٹیکٹ اینڈ لینڈ سکیپنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لی اس موقع پر ملک محمد ریاض نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی کامیابی پر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کر تا ہوں اور اس میری اس خوشی کے موقع پر جن جن دوستوں عزیزوں نے خوشی کے پیغامات دیے ہیں میں ان سب کا شکر یہ ادا کر تا ہوں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 12 February 2024)
Malik Adil Riaz, the son of the senior political and social figure Malik Muhammad Riaz, received his master’s degree in architecture and Landscaping from the NEU University of Turkish Cyprus. I thank Allah Almighty for the success of my son and I thank all my dear friends who have sent me happy messages on the occasion of my happiness said Malik Adil Riaz.

حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام 30 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ

The 30th Annual millad held in Bhoon awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12فروری2024)
بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوان) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف اور دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام 30 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)اللہ ہوکے ذکر کے ساتھ درود وسلام کی صداؤں سے علاقہ گونج اٹھاکثیر تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوان) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی،ملک صوفی امداد معصومی،ملک سجاد معصومی، حاجی لیاقت معصومی،ملک ندیم اشرف معصومی،ملک سہیل معصومی، ملک عاصم حبیب، ملک نسیم معصومی،ملک زبیر معصومی، طلعت مسعود معصومی، سفیا ن شاہد معصومی، ملک مدثر معصومی، ملک ناصر شہزاد معصومی، ملک ریحان معصومی، ملک عثمان رفیق معصومی، ملک عامر حبیب معصومی،ملک جنید سجاد معصومی،ملک عاطف عمران معصومی،ملک وقاص انتظار معصومی، ملک سلیم معصومی، ملک قاسم سجاد معصومی،تیزیب معصومی، ملک نبیل اظہر معصومی،صوفی احتشام الحق معصومی،محمد مزمل معصومی، راجہ مدثر معصومی،ملک عابد معصومی،ملک صدام معصومی، ملک جواد معصومی دیگر حلقہ احباب بھون اعوان بزم معصومیہ دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام30 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)19واں ختم پاک پیر طریقت الحاج حافظ محمد شریف نقشبندی ؒ،فضیان نظر حضرت خواجہ نواب الدین ؒ،بیادالحاج خواجہ محمد معصوم ؒ کے انعقاد پزید ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد حنفیہ بر یلویہ بھون میں پہنچا جہاں ملک کے نامور ثناء خوانوں نے نبی پاک کی بارگاہ میں حاضری جبکہ ملک کے نامور عالم مولاناحضرت حسنات احمد چشتی نے خصوصی خطاب کیاجبکہ محفل پاک میں ملک کے نامورآستانوں سے سجادگان بھی تشریف لائے جن میں الحاج خواجہ محبوب الہی معصومی سجادہ نشین دربا ر عالیہ نقشبندیہ،مجددیہ وادی عزیز شریف،چنیوٹ،پیر قاری شاہ محمداحرار،سید زبیر حسین شاہ ہمدانی معصومی،محمد طیب مبین معصومی،صوفی محمد ذوالفقار علی معصومی،صوفی معین الدین معصومی،صوفی محمد زاہد معصومی،صوفی محمد شمس سمیت دیگر نے شر کت کی آخر میں تما م عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کاء کو لنگر غوثیہ کھلایا گیا۔

راجہ طلعت عباس گھکھڑ رشتہ ازواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں سیاسی وسماجی شخصیات شرکت

Wallima of Raja Talat Abbass celebrated

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12فروری2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ طلعت عباس گھکھڑ رشتہ ازواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں سیاسی وسماجی شخصیات شرکت، دوستوں عزیزوں کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق موہڑہ لنگڑیال کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ طلعت عباس گھکھڑحا ل مقیم بحرین رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت ان کے دوستوں عزیزوں نے بڑھی تعداد میں شرکت کی، راجہ طلعت عباس گھکھڑکو شادی کے بندھن میں منسلک ہونے پر ان کے قریبی دوستوں حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یو کے، راجہ نذاکت پپوآف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم سیپریس،راجہ عثمان گھکھڑ،راجہ انعام گھکھڑ،راجہ تنویر حال مقیم اٹلی،راجہ حامد ممتاز جنجوعہ حال مقیم یو کے،راجہ طیب آف کلیال حال مقیم اٹلی نے ان کو دلی مبارک باد پیش کی ہے،

نومنتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی کہوٹہ آمد

Arrival of the newly elected member of the National Assembly, Raja Osama Ashfaq Sarwar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12فروری2024)
نومنتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی کہوٹہ آمد سابق بلدیاتی نمائندوں سے بھی ملاقاتیں، پارٹی لیڈران، کارکنوں و ووٹرز کو شاندار جیت پر تمام کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یہ جیت آپ کی مسلم لیگ ن سے محبت کا نتیجہ ہے انشاء اللہ الیکشن کے دوران کیے گے تمام وعدے پورے کرونگا، انہوں نے یوسی ہوتھلہ کے سابق چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردارملک قمر الزمان آف ہوتھلہ، یوسی دکھالی سے سابق چیئرمین راجہ شوکت، وائس چیئرمین عبدالحمیدمغل،حفیظ آسی،یوسی غزن آباد سے سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری، یوسی بھلاکھر سے چوہدری کامران ایڈووکیٹ، چوہدری حفیظ و دیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں سمیت مری میں بھی ان کی الیکشن کمپین چلائی جس سے ان کو 36 ہزار ووٹ کی لیڈ سے کامیابی ملی انہوں نے کہا ساتھ چلنے والے دوست احباب کو کبھی نہیں بھولوں گا، کلرسیداں پہنچنے سے پہلے چوکپنڈوڑی کے مقام پر یوسی غزن کے ورکرز، راجہ نعمان، چوہدری نعیم بنارس نے یوسی صدر ن لیگ ماسٹر عبدالمجید چوہدری کی قیادت میں چوہدری قیاص، ماسٹر یوسف، خان عثمان و دیگر نے شاندار استقبال کیا اور مبارک باد پیش کی، یوسی ہوتھلہ کے مقام پرسابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی قیادت میں سینکڑوں ورکرز ووٹرز نے والہانہ استقبال کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button