DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Health Week is being celebrated from October 23 at THQ Hospital Kallar Syedan
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کلرسیداں میں آج 23 اکتوبر سے ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2023)—پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کلرسیداں میں آج 23 اکتوبر سے ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے۔جس میں شوگر ایچ بی ہیپاٹائٹس بی سی ایڈز اور ٹی بی کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ حاملہ عورتوں اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن بھی مفت کی جائے گی۔جن لوگوں کا ہیپاٹائٹس بھی اور سی پوزیٹو ہوگا۔ان کے پی سی ار سیمپل بھی لیے جائیں گے۔اندرون شہر و اہل علاقہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, October 23, 2023)- On the instructions of the Primary and Secondary Health Care Department, Punjab, Health Week is being celebrated in Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan from October 23. BC AIDS and TB tests and treatment facilities will be available. Vaccination of hepatitis B for pregnant women and children under two years of age will also be done free of charge. For people who are also hepatitis C positive, their PCR samples will also be taken. The people of the inner cities and localities have been told, That they should take advantage of these facilities in THQ Hospital, Kallar Syedan.
چوہدری منیر احمد نے الخدمت سلائی مرکز سرصوبہ شاہ کی تقریب اسناد سے خطاب
Chaudhry Munir Ahmad addressed the ceremony of Al-Khidmat Sewing Center Sarsubah Shah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری منیر احمد نے کہا کہ الخدمت کسی ذات مسلک فرقہ مذہب کی اور رنگ و نسل کی بنیاد پر نہیں بلکہ خالصتا اللہ کی رضا اور انسانیت کے نام پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کرتی ہے ہمارے رضاکار آج بھی ترکی کے تعاون سے فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت سلائی مرکز سرصوبہ شاہ کی تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نظامت کے فرائض حفیظ اصغر نے سرانجام دیئے اس موقع پر الخدمت کلر سیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،چوہدری ابرار حسین،اکرام الحق قریشی،حاجی محمد آزاد اور آپا شاہدہ بھی موجود تھیں جہاں چار مستحق بچیوں کو سلائی مشینیں بھی مہیا کی گئیں۔چوہدری منیر احمد نے کہا کہ الخدمت آج بھی اپنے آغوش مراکز میں 25 ہزار بچوں کی کفالت کر رہی ہے جبکہ 35 ہزار یتیم بچوں کو ماہانہ وظیفہ ان کے گھروں میں پہنچا رہی ہے ہمارے رضاکار اپثار و قربانی کے جذبوں سے سرشار ہیں کیونکہ ان کی تربیت جماعت اسلامی نے کی ہے یہ رضاکار ہم سے کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں لیتے یہ اللہ سے تجارت کرتے ہیں

ہماری تنظیم ایک فلاحی تنظیم ہے جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ملک حسرت حسین اعوان
Our organization is a welfare organization with no political objectives. Malik Hasrat Hussain Awan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2023)—مرکزی صدر تنظیم الاعوان ملک حسرت حسین اعوان نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم ایک فلاحی تنظیم ہے جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔سندھ سے لے کر کوئٹہ اور آزادکشمیر تک اعوان برادریاں ہماری تنظیم کا حصہ ہیں جو اس کے فروغ کیلئے شب و روز محنت کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت نومنتخب صدر تنظیم الاعوان تحصیل گوجرخان ملک شیر آفگن نے کی۔ مرکزی صدر نے کہا کہ میں گزشتہ چالیس برس سے تنظیم کیساتھ منسلک ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری تنظیم سیاسی نہیں بلکہ صرف اعوان کاری پر توجہ دے رہی ہے۔ مرکزی چیئرمین نواب ملک اظہر نوید اعوان نے کہا کہ ماضی میں شرفاء کو پگڑیاں پہنانے اور اچھالنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں ہوامگر اب ہماری تنظیم اپنے اصل مقاصد پر توجہ دے رہی ہے۔تنظیم الاعوان کے صوبائی سرپرست اعلی ملک خالد نواز بوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16سال کی عمر میں سیاست شروع کی اور اب اس تنظیم کا حصہ ہوں اور مرتے دم اس تنظیم کیساتھ وابستہ رہونگا،اس موقع پر صوبائی صدر ملک فاروق اعوان، ملک واجد کلیامی اعوان،ملک نثار احمد اعوان،ملک کیپٹن (ر) محمد احسان اعوان، صدر چکوال،میجر (ر) ظفر اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
آزادانہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی
PTI will win with a huge majority in free elections




