DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Constituency PP7 will give a warm welcome to its leader Mian Nawaz Sharif on October 21
حلقہ پی پی سیون 21 اکتوبرکو عوام کا ایک سمندر اپنے قائد میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کرے گا
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2023)
مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21 اکتوبرکو عوام کا ایک سمندر اپنے قائد میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کرے گا،تحصیل کہوٹہ کی عوام ہمیشہ طرع اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بھرپور شرکت کریں انشاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک حقیقی ترقی کی منازل طے کریگا،حالیہ معاشی بحران اختتام پذیر ہوگا الیکشن کی تاریخ سے اب غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی عوام (ن) لیگ کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ مضبوط حکومت کا وجود ہی ملک کے استحکام، بقاء اور ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 21اکتوبر کو اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا بھر پو استقبال کرینگے، میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں (ن)لیگ آنیوالے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، پوری قوم کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 8 October 2023)
The well-known political and social personality of Muslim League-N, Dr. Muhammad Arif Qureshi, the candidate for Provincial Assembly Punjab, PP 7, has said in a statement that on October 21, a sea of people will warmly welcome their leader Mian Nawaz Sharif. God willing, under the leadership of Mian Nawaz Sharif, the country will achieve real progress. The recent economic crisis will end. The people will vote for the Muslim League (N) with a huge majority because the existence of a strong government is the guarantee of the country’s stability, survival, development, and prosperity. The direction of Pakistani politics will change after the return of Mian Nawaz Sharif, the (N) League under the leadership of Mian Muhammad Nawaz Sharif will win the upcoming elections with a huge majority, and the eyes of the whole nation are on Mian Muhammad Nawaz Sharif.
کہوٹہ مسجد الہاشم کہوٹہ لاء کالج میں نماز جمعہ کی افتتاحی تقریب ومحفل میلاد مصطفی ﷺ
Kahota Masjid Al-Hashim, Kahuta Law College, opening ceremony of Friday prayer and celebration of Milad
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2023)
کہوٹہ مسجد الہاشم کہوٹہ لاء کالج میں نماز جمعہ کی افتتاحی تقریب ومحفل میلاد مصطفی ﷺ، قبلہ سید شبیر حسین شاہ پیر آف چورہ شریف،حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمٰن صاحب مدظلہُ العالی سمیت علمائے دین،ثناخوان مصطفیﷺ،سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی بڑھی تعداد میں شرکت تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل 6اکتوبر2023بروز جمعہ کوحضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمٰن مدظلہُ العالی کے سرپرستی میں کہوٹہ مسجد الہاشم کہوٹہ لاء کالج میں نماز جمعہ کا افتتاح ہو گیا،نماز جمعہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محفل میلاد مصطفی ﷺکا بھی اہتمام کیا جس میں قبلہ سید شبیر حسین شاہ صاحب پیر آف چورہ شریف نے خصوصی شرکت کی جبکہ محفل پاک میں صاحبزادہ عزیز ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،سرپرست اعلی ثاقی کوثر نعت کونسل راجہ صغیر احمد بگہاروی،معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت حاجی ملک منیر احمد اعوان،معروف علمی، روحانی و مذہبی شخصیت صاحبزادہ پروفیسر عبدالصبور، صاحبزادہ قاضی محمد داؤد،علامہ حافظ تاج بگہاروی،شیخ شکیل احمد،خضر ستی محکمہ سی ڈی اے،معروف سیاسی و سماجی شخصیات راجہ ادریس جنجوعہ نتھوٹ، کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری،صوفی عبدالرحیم بھگون، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،راجہ عبد الوہاب جنجوعہ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت علمائے دین،ثناخوان مصطفیﷺ،سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی بڑھی تعداد میں شرکت،اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں عظمت وشان مصطفیﷺ بیان کی جبکہ ثناخوان مصطفیﷺنے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور آخرمیں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
صوبیدار میجر راجہ عبدالوحید (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلادالنبیﷺکا اہتمام
The celebration of Miladul-Nabi was organized for Late Subedar Maj. Raja Abdul Waheed eisal e aswab
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2023)
راجہ عمران وحید،راجہ احسان وحید،راجہ سلطان وحید اور راجہ اسد وحید کے والد محترم صوبیدار میجر راجہ عبدالوحید (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلادالنبیﷺکا اہتمام،بڑھی تعداد میں علمائے دین،ثناخوان مصطفیﷺ،سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی بڑھی تعداد میں شرکت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل دکھالی کے علاقہ لونہ سیداں کی ڈھوک پکھڑال میں نوجوان سیاسی و مذہبی شخصیات راجہ عمران وحید،راجہ احسان وحید،راجہ سلطان وحید اور راجہ اسد وحید کے والد محترم صوبیدار میجر راجہ عبدالوحید (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلادالنبیﷺکا اہتمام کیا گیا،بانی محفل نوجوان سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت راجہ احسان وحید پکھڑال نے تما م انتظامات احسن طریقے سے سرانجام دیے جبکہ محفل میں علاقہ لونہ سیداں کی ڈھوک پکھڑال کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیات راجہ حاجی رفیق، راجہ محمد ادریس، حاجی انور سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی،محفل میلاد میں جماعت اہلسنت کے عظیم خطیب سید نوید علی شاہ کاظمی،مولانا قاری زکیر احمد صابری،حافظ ولید قلندری،حافظ وسیم گولڑوی،حافظ قمر رضا قادری،علامہ بلال رضوی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں عظمت وشان مصطفیﷺ بیان کی جبکہ ثناخوان مصطفیﷺنے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور آخرمیں تمام عالم اسلام کے لیے بلخصوص صوبیدار میجر راجہ عبدالوحید (مرحوم) کے ایصال ثواب دعا کی گئی اور شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔