DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

In connection with the reception for the return of Mr. Muhammad Nawaz Sharif to his homeland, a consultative meeting was held in Union Council Beor.

میاں محمد نواز شریف کے وطن آمد پر استقبال کے سلسلے میں یونین کونسل بیور میں مشاورتی میٹنگ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2023)میاں محمد نواز شریف کے وطن آمد پر استقبال کے سلسلے میں یونین کونسل بیور میں مشاورتی میٹنگ،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین راجہ فیاض احمد، وائس چیئرمین سردار طاہرمحمود سمیت بڑھی تعدادمیں یوسی کے معززین اور پارٹی کارکنان کی شرکت، 21 اکتوبر کو اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کر نے کا عزم،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل بیور میں میاں محمد نواز شریف کے وطن آمد پر استقبال کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگی رہنماء سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، وائس چیئرمین سردار طاہر محمود،حاجی منشی ریاض آف بیور، راجہ احتشام عرف شاموکونسلر راجہ حسنین،راجہ کلیم آف سویڑی،کونسلر راجہ لیاقت کانگڑھ، صبح صادق سمیت دیگر مقامی افراد و لیگی کارکنان ورکنان نے شرکت کی اس موقع پر تمام افراد نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا انشاء اللہ 21 اکتوبر کو اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے،میاں محمدنواز شریف ہی ملک کو تمام مسائل سے نکالیں گے انشاء اللہ ایک بار پھر ملک میں خوشحالی آئے گئی۔

On the occasion of the welcoming reception for the return of Mr. Muhammad Nawaz Sharif to his homeland, a consultative meeting was held in Union Council Beor. The meeting, which took place on October 21st, was attended by a significant number of respected members and party workers of the PML-N, including former MPA Raja Sagheer Ahmed, Chairman Raja Fayyaz Ahmed, Vice Chairman Sardar Tahir Mahmood, and many others.

According to details, the meeting demonstrated a collective commitment to warmly welcome their leader, Mr. Muhammad Nawaz Sharif, upon his return. The meeting was attended by various local dignitaries and PML-N supporters, All participants expressed their shared determination to extend a grand welcome to Mr. Muhammad Nawaz Sharif on October 21st.

پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑ کا عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا

The staff of the patrolling police station, Ghousia Chowk, Bhata Road, has become a punishment for the public

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2023) پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑ کا عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیاکہوٹہ اور آزاد کشمیر کے مسافروں سے ناکے پر چیکنگ کی آڑ میں تذیل کر نا اپنا وطیرہ بنا لیا مسافروں اور ٹرانسپوروں کا پٹرولنگ پولیس چوکی کے عملے کے خلاف شدید احتجاج ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی سے از خو دنوٹس لینے کی اپیل ناکے کو ختم کرنے اور مذکورہ عملے کا فی الفور تبادلہ کر نے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس جس کا کام دوران سفر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے تاکہ ان کو کوئی مسلہ ہو تو وہ اس کو فی الفور حل کر یں مگر پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے نے اپنا ہی قانو ن قائدہ بنا یا ہوا ہے سارا دن آفس میں لیٹے رہتے ہیں اور سر شام وہ اپنے آفس سے چند قدم کے فاصلے پر ناکہ لگا کر عوام چیکنگ کی آڑ میں تذیل کر تے ہیں مسافروں کی ان کے ساتھ سفر کرنی والی فیملیوں کے سامنے جامہ تلاشی لیتے ہیں حتیٰ سفید داڑھی والے بزرگوں کو تک نہیں بخشتے خواتین کے سامنے ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے کثیر تعداد میں مسافروں اور ٹرانسپوروں نے پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی سے از خو دنوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس ناکے کو ختم کرنے کے احکامات جار ی کریں اور خود بھی رات کو کسی دن دورہ کریں اور ان کو چیک کریں۔

متاثرین کہوٹہ بائی پاس کو فی الفور مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی کی جائے

The affected parties in Kahuta Bypass should be compensated immediately according to the market value

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2023) متاثرین کہوٹہ بائی پاس کو فی الفور مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی کی جائے بائی پاس کی تعمیر اور تقر یبا 17ارب کا میگا پراجیکٹ ایک بڑاکارنامہ ہے مگر مالکان کو ابھی تک ایک پائی بھی نہیں دی گئی اگرمتاثرین کہوٹہ بائی پاس کو فی الفور مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی نہ کی گئی تو بھر پور احتجاج کر یں گے ان خیالات کا اظہار متاثرین کہوٹہ عدیل افضل گر ڈ اسٹیشن،نعیم،تنویر احمد،ذیشان اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ پنڈی روڈ کو چار رویہ سہالہ اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ بائی پاس کا منصوبہ دوبارہ شروع کرانا ایک بڑا کام ہے اسی طرح متاثرین بائی پاس کہوٹہ شہر کو ان کے جائز حقوق دلا کر متاثرین کو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ دیا جائے متاثرین مزید کہا کہ ہماری زمینیں اور فصلیں گزشتہ چار سال سے ان کی حیثیت تبدیل کر دی گئی۔ 2018-19کی بجائے موجودہ 2023-24کے ڈی سی ریٹ اور مارکیٹ ویلیو کو مد نظر رکھ کر ہمیں معاوضہ دیا جائے۔ متاثرین نے کہا کہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق متاثرین کو معاوضہ نہ دیا گیا تو یہ سر اسر زیادتی اور ظلم ہو گا۔ متاثرین بھر پور احتجاج کریں گے۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے متاثرین بائی پا س کہوٹہ شہر نے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

 

الیکشن کی تاریخ سے اب غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی

Improvements will come in the uncertain situation from now due to the election date

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2023) مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21 اکتوبر پاکستان کا تاریخ ساز دن ہو گا جب عوام کا ایک سیلاب اپنے قائد میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کرے گا اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک حقیقی ترقی کی منازل طے کریگا،حالیہ معاشی بحران اختتام پذیر ہوگا الیکشن کی تاریخ سے اب غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی عوام (ن) لیگ کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ مضبوط حکومت کا وجود ہی ملک کے استحکام، بقاء اور ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 21اکتوبر کو اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا بھر پو استقبال کرینگے، میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں (ن)لیگ آنیوالے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، پوری قوم کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button