AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Hopewell Welfare Foundation Partners with Doctors Association and Lifeline for a One-Day Free Medical Camp”

ہوپ ویلفیئر فاؤنڈیشن پرائی امبان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اورلائف لائن کے اشتراک سے ایک روز ہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,05,اکتوبر,2023) — ہوپ ویلفیئر ہسپتال پرائی امبا ن کوٹلی آزادکشمیر میں ہوپ ویلفیئر فاؤنڈیشن پرائی امبان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اورلائف لائن کے اشتراک سے ایک روز ہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ینگ ڈاکٹرزنے مریضوں کی ایک بڑی تعداد کے مفت تفصیلی انتہائی مشفقانہ انداز میں معائنے کیے امراض کی تشخیص کی لائف لائن ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اورہوپ ویلفیئرفاؤنڈیشن کی جانب سے مریضوں کومفت ادویات دی گئیں مریضوں میں مرد خواتین بچے بچیاں شامل تھے دکھی انسانیت کی خدمت کی تینوں تنظیموں ہوپ ویلفیئرفاوئنڈیشن پرائی ہوپ ویلفیئرٹرسٹ یوکے لائف لائن کوٹلی آزادکشمیر کے رضاکاروں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹر ز اورہوپ ویلفیئرہسپتال پرائی کی انتظامیہ کی سماجی رفاعی فلاحی خدمات پرعوام علاقہ اورکیمپ میں آئے ہوئے مرد وخواتین مریضوں نے خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ پرائی امبان جیسے دورافتادہ علاقہ میں ہوپ ویلفیئرہسپتال کاقیام ایک عظیم کارنامہ ہے چندسالوں میں اس ادارے نے دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے زبردست خدمات انجام دی ہیں اورکامیابی کے ساتھ جاری ہیں ادارے سے وابستہ سماجی راہنماوں اورمالی تعاون کرنے والوں کی فیاضی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اوربے شمار دعائیں دیں ہوپ ویلفیئرہسپتال پرائی امبان کی انتظامیہ ہوپ ویلفیئرفاؤنڈیشن پرائی امبان کے عہدیداروں اورہوپ ویلفیئر ٹرسٹ یوکے کے عہدیداروں کوان کی شاندار سماجی رفاعی فلاحی خدمات پرخراج تحسین پیش کیااوران کی کارکردگی پرزبردست اعتماد کااظہار کیااوراس ادارے کے ساتھ مالی تعاون کرنے والے مخیر حضرات کوشکریہ اداکیاجن کے فیاضانہ اورپرخلوص تعاون سے ادار ہ اپنے مختلف پراجیکٹس کے اغراض ومقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہیں کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے ہوپ ویلفیئرفاؤنڈیشن پرائی امبان کے عہدیداروں اورہوپ ویلفیئرہسپتال پرائی امبان کی انتظامیہ عوام علاقہ اورمریضوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز کی پوری ٹیم اورلائف لائن کے عہدیداروں کے پرخلوص تعاون پرشکریہ اداکیااورانہیں خراج تحسین پیش کیا

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, October 5, 2023) — Hopewell Welfare Hospital in Kotli, Azad Kashmir, hosted a one-day free medical camp in collaboration with the Young Doctors Association and Lifeline. Young doctors from the Young Doctors Association conducted detailed and compassionate examinations of a large number of patients, providing diagnostic assessments of various ailments. Medications for comfort were also distributed to patients by Lifeline and Hopewell Welfare Foundation.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,05,اکتوبر,2023) — ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا سیدمظفر حسین شاہ آج 3اکتوبر بروز منگل چکسوار ی کادورہ کریں گے مرکز ی میلاد کمیٹی چکسواری کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں مرکزی جلسہ جامع مسجدشرقی چکسواری میں منعقدہوگا مرکزی جلسہ عام منگل کی شب بعدازنمازعشاء منعقدہوگا پیر طریقت رہبرشریعت حضرت مولانا علامہ پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف جلسہ عام کی صدارت کریں گے اورخصوصی خطاب فرمائیں گے عوام اہلسنت جلسہ عام میں جوق در جوق شرکت کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,05,اکتوبر,2023) —اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ سیدیاسر آفتاب گردیزی کے ایکشن کمیٹی چکسواری اور تاجر تنظیموں کے ساتھ مذاکرات۔یاسر آفتاب گردیزی نے ایکشن کمیٹی اور تاجر رہنماؤن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایکشن کمیٹی کا پر امن کیمپ چکسواری میں پچھلے ایک ماہ سے جاری ہے۔انتظامیہ نے چھوٹی موٹی وائیلیشن کو نظر انداز بھی کیا ہے۔آپ احتجاج ضرور کریں لیکن روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایکشن کمیٹی کے سربراہ چودھری شبیر نگیال نے کہا کہ ہمارے کل کے اجلاس میں پرامن احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ جزوی ہڑتال ہو گی دو گھنٹے کیلئے تاجر برادری اپنی دکانیں بند رکھے گی اور چکسواری سے ایک ریلی حمید آباد کالونی میں پہنچے گی اور تاجر رہنما تقاریر کریں گے۔اس دوران سڑک کو ٹریفک کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔راجہ ساجد محمود سیکرٹر ی انجمن تاجراں چکسواری نے کہا کہ ہم نے کل بھی یہی فیصلہ کیا تھا کہ راولا کوٹ،مظفر آباد،کوٹلی،عباس پور،ناڑ اور دیگر شہروں میں تاجر رہنماؤں اور ایکشن کمیٹیوں کے ممبران پر انتظامیہ کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آرز کے خلاف پر امن احتجاج ہو گا روڈ بلاک نہیں کیا جائے گا۔ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بوگس ایف آئی آرز خارج کی جائیں ا ور آزاد کشمیر کے شہریوں کو پر امن احتجاج کا حق دیا جائے۔حاجی اورنگذیب چودھری سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجراں چکسواری نے کہا کہ بلوں میں اضافی ٹیکسز شامل کئے گئے ہیں ان کو حکومت نے کس شرح سے کم کیا ہے ہمیں بتایا جائے۔ پرو ٹیکٹر اور نا ن پروٹیکٹر ٹیرف کو ختم کیا جائے۔عوام کو ریلیف دیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔ منیر حسین سیٹھی صدر مرکزی انجمن تاجراں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کریں گے لیکن اگر انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا اندراج کیا تو ان کا بھی مقابلہ کریں گے۔مذاکرات کے موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماشبیر نگیال، علی زین،خواجہ شعیب ایڈووکیٹ،راجہ اصغر علی،راجہ ساجد محمود،پہلوان افتخار احمد،حاجی ملتان خان،صادق خان،مرکزی انجمن تاجراں کے صدر منیر حسین سیٹھی،سیکرٹری جنرل حاجی اورنگذیب چودھری،قاضی قدیر،چودھری عبدالشکور، راجہ شمریز خالد،صدر عبدالرشید،عبدالباری خان،ریاض حسین قریشی،سابق سیکرٹری نشرو اشاعت چکسواری پریس کلن نوید یونس،سینئر صحافی عمران بلال،تحصیلدار سید کلیم عباس،ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری راجہ عمیر رشیداور دیگر بھی موجود تھے۔ایکشن کمیٹی نے یقین دہانی کروائی کہ پلاک سے لے کر کس ہاڑاں تک کہیں بھی روڈ بلاک نہیں ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,05,اکتوبر,2023) — ایکشن کمیٹی چکسواری اور تاجر تنظیموں کی طرف سے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست بھر میں چلنے والی پر امن تحریک کو نا کام بنانے اور عوامی مطالبات پورے نہ کر کے حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انتظامیہ نے پر امن احتجاجی دھرنے دینے والوں اور تاجررہنماؤن کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اس تحریک کو طاقت سے دبانے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔راولا کوٹ،مظفر آباد،عباس پور،ہجیرہ کوٹلی ناڑ،میرپور اورشہروں میں اعوامی ایکشن کمیٹیوں ا ور تاجر رہنماؤں کے خالف درج کی گئی ایف آئی آرز کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں۔آج بروز منگل چکسواری کی تاجر برادری اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صبح 9بجے سے 11بجے تک مکمل شٹر ڈاؤن رکھے گی۔ ایک ریلی کی صورت میں حمید آباد چوک میں پہنچ کر احتجاج کیا جائے گا۔ روڈ بلاک نہیں کی جائے گی لیکن اپنا پر امن احتجاج ہر صورت ریکارڈ کروایا جائے گا۔چودھری شبیر نگیال اور راجہ ساجد محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم انتظامیہ کے خلاف نہیں ہیں لیکن اگر ہمارا پر امن احتجاج روکا گیا تو پھر ان کے خلاف بھی احتجاج کریں گے۔ریاست ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتی ہے۔ ہمارے بڑے مطالبات فری بجلی اور رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل ہے۔گزشتہ روز ہونے والے احتجاج میں پلاک سے لے کر کنیلی تک کے عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ کنیلی یونین کونسل سے چئیرمین پہلوان چودھری شاہد نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔ پلاک سے وائس چئیرمین لالہ رزاق نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔ کونسلرز حضرات نے بھی اپنی نمائندگی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,05,اکتوبر,2023) —حالیہ تحریک کا پہلا نتیجہ برآمد،رٹھوعہ ہریام پل کا ٹھیکہ ریوائز ہو گیا۔نیسپاک کمپنی نے نئے ڈیزائن پر کام شروع کر دیا۔ وفاق نے مطلوبہ فنڈز ریلیز کر دئیے۔عوامی جدو جہد کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے۔ضلع میرپور کے عوام کا خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے ثمرات ملنا شرو ع ہو گئے۔ وفاقی حکومت نے رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کیلئے باقی فنڈز بھی ریلیز کر دئیے۔نیسپاک نے نئے نقشے پر کام شروع کر دیا۔ ٹھکہ ریوائز کرنے کیلئے پیپر ورک شروع ہو گیا ہے۔ جیسے ہی منگلا جھیل سے پانی کی سطح کم ہو گی۔عملی کام بھی شروع ہو جائے گا۔رٹھوعہ ہریام پل پچھلے سترہ سال سے نامکمل ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے جاری حالیہ تحریک کی بدولت تمام اداروں نے اس پل کی تکمیل کو سنجیدہ لیتے ہوئے اسے مکمل کروانے کا وعدہ کر لیا ہے۔ اس پل کی تکمیل کیلئے جہاں عوامی تحریک نے کام کیا وہاں میرپور کے سپوت چودھری محمداختر نے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھی ہیں۔ تمام لوگوں کی کوششوں سے رٹھوعہ ہریام پل کے حوالے سے عوام کو خوشخبری دے دی گئی ہے۔ عوامی تحریک کے ممبران کو امید ہو چلی ہے کہ باقی مطالبات بھی ضرور پورے ہوں گے۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,05,اکتوبر,2023) —
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,05,اکتوبر,2023) —چکسواری کی تاجر تنظیموں ا ور عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں جاری تحریک کے دوران انتظامیہ کی طرف سے گرفتار رہنماؤں کو رہا کروانے کیلئے پہل کر دی۔گزشتہ روز انجمن تاجراں اور ایکشن کمیٹی کی طرف سے ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز چکسواری بازار سے ہوا اور حمید آبادچوک میں ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی محمد عارف چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہمارے ساتھ مذاکرات کئے ہمارا موقف سنا۔اس کو تسلیم کیا اور ہم سے 45دن کا وقت مانگا۔ابھی 45دن نہیں گزرتے کہ آ پ گرفتاریاں شروع کروا دیتے ہیں۔اس سے زیادہ پر امن تحریک کیسے ہو سکتی ہے کہ پونچھ ڈیژن میں وزیر اعظم آزاد کشمیر جاتے ہیں ان کو ایک پھول تک نہیں مارا جاتا۔ لیکن وزیر اعظم تین دن کے دورے کے بعد ابھی اسلام آباد نہیں پہنچتے کہ گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ شوکت میر کے گھر پر بار ابر چھاپے مارے جاتے ہیں کم سن بچیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم صاحب آپ نے خود تسلیم کیا کہ آزاد کشمیر میں 33فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔وہ بجلی چوری اشرافیہ اور محکمہ برقیات کرتا ہے ہم نہیں کرتے۔ ہم اپنے حقوق کیلئے میدان میں اترے ہیں۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم پر تشدد تحریک کی طرف جائیں۔تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ڈسٹرکٹ کونسلر محمد فاروق چودری نے کہا کہ یہ تحریک غریب عوام کی تحریک ہے۔ مہنگی بجلی اور پٹرول کے کلاف ہے۔آج ہم اس تحریک میں شامل رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ڈسٹرکٹ بار میرپور کے سیکرٹری جنرل فضل رزاق نے کہا کہ یہ تحریک پر امن تھی لیکن اسے پرتشدد بنا دیا گیا ہے۔ میرپور بار کا آج ایک اہم اجلاس جاری ہے اس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے کہ آئندہ ہمارا لائحہ عمل کیا ہو گا۔ میرپور بار کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ احتشام الحق نے کہا کہ آج کا احتجاج ان رہنماؤں کیلئے ہے جنھیں بوگس ایف آئی آر دے کر گرفتار کیا گیا ہے۔ہم انتظامیہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے لیکن اگر کسی نے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پھر علاقہ بھر کے عوام گھروں سے باہر نکلیں گے۔میٹر ریڈر اور لائن مین ہمارے بھائی ہیں لیکن اگر کسی نے کسی صارف کا کنکشن کاٹنے کی کوشش کی تو ہم باور کرواتے ہین کہ ہم کسی ملازم کو کچھ نہیں کہیں گے لیکن ایکسئن اور ایس ڈی او کو دفاتر میں نہیں بیٹھنے دیں گے۔اس احتجاجی ریلی سے مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدر منیر حسین سیٹھی،نائب صدر میرپور بار رزاق چودھری،جوائینٹ سیکرٹری فیصل عثمان،ایکشن کمیٹی چکسواری کے رہنما خواجہ شعیب ایڈووکیٹ،علی زین،ظفر مغل،یونین کونسل فیض پور سے راجہ مجید اور ایکشن کمیٹی کے متحرک رکن چئیرمین شبیر نگیال نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے تمام گرفتار رہنماؤں کو بلا مشروط رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہم اپنے حقوق کی جنگ پر امن انداز میں جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ بھی کسی قسم کی غلطی نہیں کرے گی جس سے عوام میں اشتعال پھیلے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنا وعدہ پورا کریں اور پہلے اشرافیہ سے بل وصول کریں۔بیوروکریٹس اور ایم ایل ایز کا پروٹوکول ختم کریں۔فری بجلی اور دیگر مراعات ختم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button