DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Millad celebrations at Jammia Masjid Anwar Elahi in Rehman Abad, Jiora
جامع مسجد انوار الہی رحمن آباد جیوڑہ روڈ میں محفل میلاد النبی ﷺ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2023)
جامع مسجد انوار الہی رحمن آباد جیوڑہ روڈ میں مفتی قاری عبد الرحیم کے زیر نگر انی اور صاحبزادہ محمد داؤد کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ،صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،مفتی حافظ عبداللہ مظہر وارثی سمیت علمائے دین،ثنا خوان مصطفی ﷺ سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،محفل کا اہتمام ممتاز مذہبی وسماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داؤد نے کیا جبکہ محفل میلاد النبی ﷺ میں پروفیسر علامہ حافظ عبدالصبور سیفی،علامہ حافظ صغیر چشتی، علامہ حافظ قاری انوار الحق چشتی خطیب جامع مسجد ہذا،قاری سعید ضیاء،مولانا عبدحید رضوی،علامہ امجد حمزہ عباسی،حافظ قاری ذوالفقار چشتی،حافظ محمد نعیم،حافظ طاہر محمود، حافظ غلام عباس،فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم،پٹواری راجہ احتشام، سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈارئر یکٹرخضر ستی،حافظ فیاض عباسی،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،مفتی حافظ عبداللہ مظہر وارثی نے قرآن پاک کی روشنی میں شان مصطفی ﷺ اورمیلاد النبیﷺ کے حوالے سے خوبصورت بیان کیا آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیاگیا۔




