DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: “Task Force Launches Grand Operation Against 16 Illegal Housing Schemes in Rawat”

ٹاسک فورس کا روات میں 16 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،ستمبر,2023)—غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ٹاسک فورس کا روات میں 16 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ٹاسک فورس نے 16 غیر قانونی سوسائٹیوں کے دفاتر، مرکزی داخلی راستوں/مین گیٹس، گارڈ رومز، باؤنڈری والز، غیر قانونی کٹنگ/پلاٹنگ، سب ڈویژن، ڈیوائیڈرز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمارکر دیا۔راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چیئرمین ٹاسک فورس و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی سربرا ہی میں قائم ٹاسک فورس نے موضع موضع ادھوال، سیگھو، چک سیگھو، بھل، تترال، ہون، گوجرہ چک، رلہ، رلہ گجرہ، بانڈہ، وریام ملوکرا، گڑہ برتھا، کُڑی خدا بخش اور بگا شیخان سولہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں جن میں ہون فارم، تھیم پارک، سیگھو فارم ہاؤس، گرین ہاکس/ہارٹس فلورا فارمز، فریڈم سمارٹ ہوم، اسلام آباد فارمز فیز-I، II، شاہ زین ٹاؤن، اٹلانٹک سٹی، عطار فارمز، بی ایس ایم ڈویلپرز کا پروجیکٹ، گرین ویو، لیک ویو سٹی/ لیک گارڈن گرین فارم ہاؤس، گرین سٹون اور گلمرگ گارڈن شامل ہیں کے دفاتر، مرکزی داخلی راستوں و مین گیٹس، گارڈ رومز، باؤنڈری والز، ڈیوائیڈرز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمارو سربمہر کر دیا ہے۔ ٹاسک فورس کے سربراہ و ڈی جی آر ڈی اے نے کہا عوام الناس کی شکایات پرغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی، شہریوں کو ورغلا کر لوٹ مار اور جعلسازی کو روکنے کے کیے گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کا تسلسل قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پر ناجائز قبضوں کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں اور اسلحہ کے زور پر قبضہ کرواتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ سربراہ ٹاسک فورس و ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے قانونی کاغذات پورے کیے ہیں انہیں پراسس دیا ہے اور آرڈی اے وقتاً فوقتاً عوام الناس کے معلومات کے لیے پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں اپنے سرمایہ نہ لگائیں اور آرڈی اے ویب سائٹ پر دیکھیں اور ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف منظور شدہ ہاءوسنگ سکیموں سے خریدو فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے جن میں محمد شفیق اکبر، اویس ملک، خوشی محمد طور، محمد عارف، تجمل حسین خانیال، مسٹرسعید، محمد ہارون رشید، محمد ندیم، ملک محمد ہارون، ملک نعیم عصمت، محمد اخلاق، چوہدری محمد آفتاب، ملک شکیل اور چوہدری سمیر اکبر کے خلاف غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ترقی کو روکنے کے لیے ایف آئی آر بھی درج کرائی گئیں۔ تھیں۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ ٹاسک فورس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے، اے ایس پی صدر راولپنڈی زینب قیوم، ڈی ایس پی روات جناب نعمان، تھانہ صدر اور روات راولپنڈی کے سب انسپکٹرز، سکیم انسپکٹرز آر ڈی اے، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر نے ٹیم کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کیا۔

Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 22, September 2023)-The Task Force here on Wednesday conducted a grand operation against 12 illegal housing schemes in different Mouzas on GT Road and Rawat and took action in accordance with the law against the rules violators.

According to an RDA spokesman, the Task Force on the directives of Commissioner Rawalpindi Division, Liaquat Ali Chatta and the Chairman Task Force/Director General Rawalpindi Development Authority (RDA) Muhammad Saif Anwar Jappa conducted an operation against illegal housing societies in Mouzas Abn Chak, Bagga Sheikhan, Mera Martha, Chak Beli Khan, Takht Pari, Ratial and Baniaan and action was taken against National Police Foundation, Pakistan Atomic Energy Commission, Pakistan Government Employees Housing Scheme, Century Town, Taqwa Town, Green Enclave, PARC Housing Scheme, Ample Living/Nishan-e-Mustufa, Pak PWD Housing Scheme, Countryside Farmhouse, Riser Marketing and Shaheen Garden.

The site offices were sealed and the Task Force demolished the main entrances, boundary walls, illegal cutting/plotting, subdivision, dividers and road infrastructure of the illegal housing schemes.

The spokesman informed that earlier, notices were issued to the owners and sponsors of the illegal housing schemes namely Javed Iqbal Khan, Mirza Naseem-ul-Haq, Atta-ur-Rehman Bukhari, Shehzad Ahmed, Qazi Naveed Ahmed, Muhammad Imran Khokhar, Javed Ahmed Butt, Hammad Jamil, Ejaz Jahangir, Zahoor Akbar and Sardar Shoaib Shaheen while FIRs were also lodged against them to stop illegal advertisements, booking of the plots and development work.

He said that the owners of these properties were running illegal booking offices in violation of the rules.

The Chairman Task Force informed that on the complaints of the citizens, a grand operation was being conducted against illegal housing schemes which were deceiving the public and looting the hard-earned money of innocent people.

He said that the operation would continue and strict action would be taken against those involved in land grabbing.

He advised the citizens not to invest in illegal housing schemes and to visit RDA’s official website www.rda.gop.pk.

The Task Force includes Deputy Director Planning Samiullah Niazi, Assistant Director Building Control RDA, Assistant Director Land RDA, Assistant Director Planning RDA, DSP Rawat Noman, SHO Police Station Rawat, RDA Scheme Inspectors, District Council Inspector, District Administration representative along with other team members took part in the grand operation.

Show More

Related Articles

Back to top button