DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Youngster trying o swim across the river drowns
دریا میں چھلانگ لگا کر تیراکی کرکے پار جانے والا نو جوان دریا میں ڈوب کر جانبحق ہو گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،21ستمبر2023) دریا میں چھلانگ لگا کر تیراکی کرکے پار جانے والا نو جوان دریا میں ڈوب کر جانبحق ہو گیا۔ نعش کی تلا ش جاری ہے۔ ریسکیو 1122اور مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کی تلا ش جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ پانہ گراری پل کے نزدیک دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 24سالہ نوجوان وجاہت ستی ولد محمد حنیف ستی ڈوب کر جانبحق ہو گیا۔ گراری پل،آزاد پتن تحصیل کہوٹہ دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے بھر پور تعاون اور مدد کی اپیل کی ہے۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, September 21, 2023) A young man who jumped into the river and tried to swim across the river drowned in the river and died. The search for the body is ongoing. Search for the body is going on with the help of Rescue 1122 and local people. According to details, 24-year-old Wajahat Satti, son of Muhammad Hanif Satti, drowned while taking a bath in the Jhelum River near Panh Girari bridge in Kahuta. The search for the youth who drowned is on. The local people have appealed for full cooperation and assistance from the administration.
ایم سی کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن گئی
MC Kahuta has become a hotbed of corruption
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2023)
ایم سی کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن گئی کروڑوں روپے خرچ کر کے سابق ٹاون ناظم و سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی نے سبزی منڈی بنائی جہاں سے ماہانہ ہزاروں ریونیو ملتا تھا ایم سی کہوٹہ کے اعلی افسران دیگر اہلکاروں نے پیسے لیکر لوگوں کو کہوٹہ شہر میں رہڑیاں سوزکیاں رکشے لگانے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ کلر چوک بس اسٹینڈ کی جگہ بھی منتھلی لیکر لوگوں نے قبضے کیے ہوئے ہیں سبزی منڈی خالی جبکہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے بھٹو کے دور میں تعمیر ہونے والا لاری اڈہ ویران پڑا ہے چند بسوں کے علاوہ تمام لوگوں نے ایم سی کہوٹہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی اڈے قائم کیے ہوئے ہیں لاکھوں روپے دیکر ٹھیکہ لینے والے راجہ تنویر بھی پریشان ایم سی کے چیف آفیسر اور دیگر اہلکاران کی ملی بھگت سے اب بس سٹینڈ پر بھی قبضے شروع ہو گئے ہیں دو چار روز قبل اڈے میں دوکان لینے والوں نے ایک پورا سٹینڈ مٹی اور فرش ڈال کر ختم کر دیا انتظامیہ نے نا جانے کتنے پیسے لیکر انکو اجازت دی شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے شہر سے تمام غیر قانونی اڈے ختم کیے جائیں گاڑیوں کو لاری اڈے میں شفٹ کیا جائے بس سٹینڈ پر ناجائز قبضہ ختم کرا کر سٹینڈ خالی کرایا جائے کلر بس سٹینڈ و دیگر پورے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔
سردار دوست محمد عباسی(مرحوم) کی اہلیہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی
Sardar Dost Muhammad Abbasi’s (deceased) wife passed away




