DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan traders announce to shut down shops until 2nd September in protest over excessive electricity bills

گوجر خان کے تاجروں کا بجلی کے زائد بلوں پر احتجاج، 2 ستمبر تک دکانیں بند رکھنے کا اعلان

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام،02ستمبر،2023) — انجمن تاجران اتحاد گروپ نے بھی 2 ستمبر بروز ہفتہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی حمایت کر دی,حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث آج عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گئی ہے بجلی کےبھاری بل موت کے پروانے ثابت ہو ر ہےہیں۔ حکومت فوری طور پر ریلیف کا اعلان کرے اس سے پہلے کہ حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں انہوں نے کہا کہ دو ستمبر کو گوجرخان میں بھی تاجر برادری ملک گیر ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے اپنے کاروبار بند اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے

Gujar Khan (Pothwar.com, September 2, 2023) — The Traders Association Union Group has announced a nationwide strike against the unjust increase in electricity and petroleum products prices until Saturday, September 2nd. They have voiced their support for the strike, citing the incompetence of the government and its flawed policies. Today, due to the heavy electricity bills, the public is deprived of basic necessities like two meals a day, and the soaring electricity bills have become a matter of life and death.

The government is urged to immediately announce relief measures before the situation spirals out of control. They stressed that on September 2nd, in Gujar Khan as well, the merchant community will join the nationwide strike in solidarity, shutting down their businesses and observing a complete shutdown.

موہڑہ سندھو، نزد بیول شہر،پولیس نے تین بڑے مویشی چوروں کو گرفتار کر لیا

Police arrested three big cattle thieves

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام,شکیل (فرانس)،02ستمبر،2023) —موہڑہ سندھو، نزد بیول شہر،پولیس نے تین بڑے مویشی چوروں کو گرفتار کر لیا۔گروپ کا سرغنہ چوہدری وقاص سندھو ولد مولوی الیاس، محمد عرفان ولد اسلم اور حیدر ولد طارق تھے۔ دوران تفتیش بارہ چوریاں پکڑی گئیں۔ اور مال بھی برآمد کر لیا گیا۔۔ اپنے ہی گاوں میں ایک موٹر سائیکل، ایک سوزوکی، پانچ بند مکانوں کے اے سی، موٹریں اور فرنیچر کی چوری کی۔ مسجد کے یو پی ایس کی بیٹریز مال مویشی سات عدد گائیں بھنیسیں اور بکریوں کی چوری بھی ثابت ہو گئی۔ مانکرہ گاوں میں کی گئی اس گروہ کی آخری چوری سی سی ٹی ی کیمرہ کی وجہ سے پکڑی گئی۔ اور کیمرے میں چوری کی گئی بھینس لے جاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔دوسرے ہی دن انھیں پولیس نے کیمرہ کی ریکارڈنگ کے باعث گرفتار کر لیا۔اور جب تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو سب چوریاں ثابت برآمد ہو گئیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button