AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “High-Level Meeting Held Regarding Resettlement of Affected Population in New City and Small Towns for Mangla Dam Raising Project”

منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے تحت متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بنائے جانے والے نیو سٹی اور سمال ٹاؤنز میں متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے اعلیٰ سطعی اجلاس

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,31,اگست,2023) — منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے تحت متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بنائے جانے والے نیو سٹی اور سمال ٹاؤنز میں متاثرین کی آبادکاری،معاوضہ جات کے بقایا جات،ریسٹلمنٹ کے ایشوز،روڈز و بلڈنگز انفراسٹریکچر سمیت دیگر واپڈا کے متعلق بقیہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے حوالے سے اعلیٰ سطعی اجلاس کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی جی مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن پاکستان سیف اللہ عثمانی، چیف مانیٹرنگ آفیسر واپڈا شکیل خان،چیف مانیٹرنگ آفیسر اسد خورشید،ڈپٹی چیف واٹر ونگ غزالہ چنار سمیت دیگر واپڈا حکام نے شرکت کی جبکہ منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد منشاء نقشبندی،ڈائریکٹر اسٹیٹ چوہدری طارق محمود،ڈائریکٹر ورکس منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی انجینئر انعام الحق،کلکٹر امور منگلا ڈیم راجہ طارق محمود،تحصیلدار محمدمحمود،تحصیلدار ہمام شفیق کیانی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں متاثرین منگلا ڈیم کے اضافی کنبہ جات کی آبادکاری،متاثرین کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤنز میں پانی بجلی،سیوریج،روڈز،ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت دیگر واپڈا کے متعلق بقیہ ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی نے کہا کہ صدر آزادکشمیر اور وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایات کے مطابق واپڈا متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤنز میں جملہ بقیہ کام جلد مکمل کرے۔اہلیان میرپور نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی دو مرتبہ قبروں کو پانی کی نذر کیا ہے تاہم طویل عرصے تک واپڈاسے متعلقہ بقیہ کاموں کی عدم تکمیل کے حوالے سے شدید بے چینی پائی جارہی ہے اور لوگوں کو بھی واپڈا کے حوالے سے مختلف قسم کے تحفظات ہیں۔واپڈا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور متاثرین کے جملہ حل طلب معاملات کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی اور ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی نے متاثرین منگلا ڈیم کے بقیہ معاوضہ جات اور آبادکاری کے حوالے سے جملہ حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ واپڈااحکام نے انھیں یقین دلایا کہ واپڈا اپنی ذمہ داریاں پوری کرئے گا اور منگلا ڈیم ریزنگ معاہدہ کے مطابق متاثرین منگلا ڈیم کی تمام شکایات کا ازالہ کریں گے۔متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کا حکومت پاکستان اور واپڈا کو احساس ہے جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔منگلا ڈیم پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جسے مکمل کرنے کے لیے اہلیان میرپور نے جو قربانیاں دیں اس کا کوئی صلہ نہیں دے سکتا۔بعد ازاں واپڈا حکام نے نیو سٹی کا دورہ کیا اور متاثرین کی ریسیٹلمنٹ کے حوالے اور ٹاؤنز میں بقیہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور یقین دلایا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے جملہ حل طلب مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 31, August 2023) — A significant high-level meeting was convened under the leadership of Commissioner Mirpur Division, Chaudhry Shaukat Ali, to discuss crucial matters pertaining to the completion of remaining developmental works in New City and Small Towns constructed for the affected population of the Mangla Dam raising project.

The meeting was attended by notable officials including Mr. Saifullah Osmani, Director-General of the Monitoring and Planning Commission of Pakistan; Shakeel Khan, Chief Monitoring Officer of WAPDA; Asad Khurshid, Chief Monitoring Officer of WAPDA;  Ghazala Chanar, Deputy Chief Water; Chaudhry Muhammad Mansha Naqshbandi, Director-General of Mangla Dam Housing Authority; Chaudhry Tariq Mahmood, Director State; Engineer Inam-ul-Haq, Director Works of Mangla Dam Housing Authority; Raja Tariq Mahmood, Collector Affairs of Mangla Dam; Tariq Mahmood, Tehsildar; Hamam Shafiq Kiani, Tehsildar; and Information Officer Muhammad Jawed Malik, among others.

The meeting centered on addressing various issues concerning the additional housing for the affected population of Mangla Dam, provision of water, electricity, sewage systems, roads, treatment plants, and other developmental works in the towns. Commissioner Mirpur Division, Chaudhry Shaukat Ali, emphasized the importance of expediting the completion of all pending works in alignment with the directives of the President and Prime Minister of Azad Kashmir.

The citizens of Mirpur have made sacrifices by dedicating the graves of their forefathers for the economic and infrastructural progress of Pakistan, particularly in relation to the Mangla Dam project. However, the incomplete status of various remaining tasks has generated significant concern and apprehension among the local population. Commissioner Shaukat Ali urged WAPDA to fulfill its responsibilities and ensure the prompt resolution of all matters related to the affected population.

Commissioner Shaukat Ali and DG Mangla Dam Housing Authority, Chaudhry Muhammad Mansha Naqshbandi, provided detailed briefings on the remaining compensations for the affected population of Mangla Dam and the status of resettlement. The WAPDA authorities assured their commitment to fulfill their obligations and address all complaints according to the agreements of the Mangla Dam raising project.

The sacrifices of the affected population for the Mangla Dam are deeply appreciated and recognized by the government of Pakistan and WAPDA. The completion of this vital project is essential for Pakistan’s progress, and no effort will be spared to resolve the issues faced by the affected population. Subsequently, the WAPDA officials conducted a visit to New City and assessed the remaining developmental tasks and expressed their confidence in swiftly resolving the concerns of the affected population of Mangla Dam.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,31,اگست,2023) —ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین کھوکھر نے دورہ میرپور کے دوران سابق ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال کے گھر گئے اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں انہوں نے اسپیشل سیکرٹری داخلہ و آئی جی جیل خانہ جات سردار خالد محمود اورپروفیسر سردار طارق محمود کی ہمشیرہ کی وفات پران کے گھر تعزیت کی انہوں نے مرحومہ کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,31,اگست,2023) —شعبہ پتھالوجی اور ادارہ انتقال خون ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے زیر اہتمام“بلڈ ٹرانسفیوژن اور نیو سیفٹی پروٹوکول،، کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آؤڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں ہسپتال کے کنسلٹنٹس، میڈیکل آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس، ہاؤس آفیسرز،الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر اور میرپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز کے طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ سیمینار کی واحد مقررپروفیسر ڈاکٹر زاہدہ قاسم سربراہ شعبہ پتھالوجی و ادارہ انتقال خون تھیں۔ جن کا کہنا تھا کے انتقال خون کے منفی اثرات کبھی بھی مکمل ختم نہیں ہو سکتے لیکن انہیں کم سے کم کیے جا سکتے ہیں۔ خون ہمیشہ کسی معقول ادارہ سے لگوائیں اور پہلے تسلی کر لیں کہ لگنے والا خون ہیپاٹائیٹس بی، سی، ایچ آئی وی(ایڈز)، ملیریا اور سیفلس سے پاک اور ٹیسٹ شدہ ہے۔ سیمینار میں پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر فیصل بشیر اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے بطور مہمان خصوصی اور صدر محفل شرکت کی جبکہ سربراہ میڈیکل ایجوکیشن ایم بی بی ایس میڈیکل کالج ڈاکٹر آمنہ وقار نور اورمختلف شعبوں کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,31,اگست,2023) —ڈائریکٹر تعلقات عامہ آزاد کشمیرراجہ شاہد حسین کھوکھر کا ڈویژنل آفس تعلقات عامہ /اطلاعات کا دورہ میرپور۔دورہ کے دوران کے انہوں نے کمپیوٹر سیکشن،کانفرنس روم،ریکارڈ روم شعبہ اشتہارات سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمانہ بریفنگ بھی لی ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپور طارق جمیل درانی،اور ڈویژنل انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک نے ڈائریکٹرتعلقات عامہ کو بریفنگ دی محکمہ کے متعلق امور اور جملہ مسائل کے بارے میں اگاہ کیا۔اس موقع پر جملہ سٹاف و اہلکاران بھی موجود تھے ناظم تعلقات عامہ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ حکومت کا مثبت تشخص اجاگر کرے اور21ویں صدی کے میڈیا کے تقاضوں کو پورا کر سکے۔دور جدید میں میڈیا نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے ہم محکمہ اطلاعات میں اصلاحات لا رہے ہیں افسران او ر عملہ کی تربیت کی جائے گی اور انہیں جدید ساز و سامان مہیا کیا جائے گا۔میڈیا نمائند گان اور پریس کلب ہا کے ساتھ قریبی روابط وقت کی اہم ضرورت ہے ان کی تمام جائز ضروریات پورے کریں گے۔ ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کا اہم محکمہ ہے۔یہ حکومت اور اس کے اداروں کا مثبت تشخص اجاگر کرتاہے۔انھوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اربوں روپے کے سینکڑوں منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کی عوام کو اگاہی محکمہ تعلقات عامہ ہی بہم پہنچاتاہے۔راجہ شاہد حسین کھوکھر نے کہا کہ میں نے چارج سنبھالنے کے بعد آزاد کشمیر بھر کے ضلعی دفاتر کا دورہ شروع کیا ہے تاکہ مجھے تمام دفاتر کی صورتحال کی آگاہی ہو۔انھوں نے افسران اور عملہ کو یقین دلایا کہ وہ محکمہ اور سٹاف کی بہتری اور ترقی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,31,اگست,2023) — ممتاز سیاسی وسماجی راہنما حاجی راجہ محمدیاسین کے بڑے بھائی اورراجہ شفاقت علی نجابت راجہ رفاقت علی نجابت راجہ بشارت علی نجابت راجہ ریاست علی نجابت راجہ شعیب علی نجابت کے والدمحترم اورحاجی محمدعجائب سابق اے ای او کے برادرنسبتی اوراحسن عجائب احتشام عجائب اسدعجائب حسیب عجائب بلال عجائب کے ماموں علاقہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نجابت علی مرحوم ومغفور کاختم چہلم شریف نئی آبادی بوعہ میں اداکیاگیامرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اورمحفل نعت کاخصوصی اہتمام کیاگیا مہمان نعت خوان محمدوسیم مدنی آف اسلام گڑھ اورمقامی نعت خوان ناصر اقبال نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا مولانا محمدخطاب نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعدادمیں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,31,اگست,2023) —اے ایس آئی ٹریفک پولیس انچارج چکسواری طارق رضا نے کہا ہے کہ شہری دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمنٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں جانی نقصان سے بچ سکیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے حادثات میں کمی آنے سمیت ٹریفک روانی میں خلل نہیں پڑے گا۔ جس سے شہری بروقت اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے۔ اور کوئی بھی شخص ٹریف قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ نہ صرف ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہا ہے بلکہ وہ ایک غیر ذمہ دار شہری بھی ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹریفک نظام کو منظم طریقے سے چلائیں کیونکہ اکثر اوقات ایک ڈرائیور کی غلطی سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ٹریفک پولیس چکسواری کے ساتھ تعاون کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button