DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Norway: “PNF Unity, Solidarity, and Harmony through Multitude of Independence Day Events held in Oslo”
ناروے میں پاکستانی تنظیمات نے جشن آزادی کے کثیر تعداد میں پروگرامز منعقد کر کے اتحاد، یگانگت اور اتفاق کو فروغ دیا ہے۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی
اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,30،اگست,2023)—پاک ناروے فورم ایک سماجی و فلاحی تنظیم ہے جو گذشتہ ایک دہائی سے پاکستانی و نارویجن سوسائٹی میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے پاک ناروے فورم نے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے کی اور پروگرام کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی تھیں۔ مفتی محمد زبیر تبسم نے تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز کیا، ثریا بی بی نے حمد اور عبدالمنان نے بارگاہ رسالت میں نعت شریف پیش کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریٹری چوہدری وسیم شہزاد نے خوبصورت انداز میں سرانجام دیئے۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کو دو ہفتے گذر جانے کے باوجود جشن آزادی کے پروگرامز کو منعقد کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی تنظیمات کو خراج تحسین پیش کیا کہ تمام تنظیمات نے پروگرامز کا انعقاد مشاورت سے کر کے اتحاد کو فروغ دیا ہے۔
ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے خطاب کرتے ہوئے پاک ناروے فورم کو جشن آزادی کے پروگرام میں بچوں کو شامل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تنظیمات کو خصوصی طور پر بچوں کو ایسی تقریبات میں شامل کرنا چاہیے تاکہ جو محبت اور جذبات پاکستان کے لیے آپ کے دلوں میں ہیں انہیں اگلی نسلوں تک منتقل کیا جا سکے۔ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری اور معروف شاعرہ مینا جی نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاک ناروے فورم کے نائب صدر راجہ عاشق حسین نے اپنے منفرد شاعرانہ انداز میں یوم آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا تقریب کو رونق بخشنے پر شکریہ ادا کیا اور اسکے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی انتھک محنت اور کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ریسورس سینٹر فار نارویجن پاکستانی وومن کی جانب سے چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں کو ” گُڈ برادر” کی تعریفی سند سے نوازا گیا۔ سید نعمت علی شا ہ بخاری نے اختتامی دعا کرائی اور مہمانوں کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی۔
Oslo, Norway (Potwar.com, Aqil Qadir, August 30, 2023) —The Pakistani-Norwegian Forum is a social and welfare organization that has been actively contributing to Pakistani and Norwegian society for over a decade. On the occasion of Pakistan’s Independence Day, the forum hosted a beautiful event, attended by a significant number of women and gentlemen. The program was led by the President of the Pakistani-Norwegian Forum, Chaudhry Qamar Abbas Tawana, and featured special guest Ambassador Sadia Altaf Qazi, Pakistan’s Ambassador to Norway.
The ceremony commenced with the recitation of the Quran by Molvi Muhammad Zubair Tabassum, followed by Hamd by Thaira Bee and Naat-e-Sharif by Abdul Mannan. The concluding responsibilities of the event were gracefully carried out by the General Secretary of the Pakistani-Norwegian Forum, Chaudhry Wasim Shahzad.
Addressing the audience, Ambassador Sadia Altaf Qazi highlighted the significance of continuing to organize Independence Day programs even two weeks after the day had passed. She commended all Pakistani organizations for fostering unity through consultative planning and events. Welfare Attache Ashfaq Hamid praised the Pakistani-Norwegian Forum for including children in the Independence Day program, emphasizing that such initiatives should be continued to pass on the love and passion for Pakistan to the next generations.
Peer Syed Nahmat Ali Shah Bukhari and renowned poetess Meena Ji also shared their thoughts on Independence Day. Vice President of the Pakistani-Norwegian Forum, Raja Aashiq Hussain, paid tribute to the heroes of Independence Day in his unique poetic style.
Chaudhry Qamar Abbas Tawana, President of the Pakistani-Norwegian Forum, thanked all the guests for adding vibrancy to the event and acknowledged his team’s unwavering dedication. Resource Center Far Norwegian Pakistani Women awarded Chaudhry Ismail Sarwar Bhatti with the title of “Good Brother.” Syed Nahmat Ali Shah Bukhari concluded with a prayer, followed by a humble dinner for the attendees.