DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: People from Afghanistan and KPK were accommodated in the name of Saholat Bazar at Choa road in the inner city, this is causing serious problems.

اندرون شہر چوآروڈ پر سہولت بازار کے نام پر افغانستان اور کے پی کے کے مختلف اضلاع کے لوگوں کو اکاموڈیٹ کیا گیا ,اس سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اگست,2023)—کلرسیداں شہر کے عمائدین،سابق ارکان بلدیہ،تاجروں،وکلا،سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائیٹی نے چوآروڈ کے سہولت بازار کے خاتمے جنوبی پنجاب،کے پی کے اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی میزبانی سے معزرت کرتے ہوئے ان کے کلرسیداں میں قیام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حاجی ریاست حسین،راجہ ظفر محمود،حاجی طارق تاج،چوہدری نعیم بنارس،شیخ خورشید احمد،صدر کلربار طاہر آمین ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین، ٹی ایل پی کے راجہ ازرم حمید سیالوی،الخدمت فاونڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،عابد حسین زاہدی،راجہ اسرار ایڈووکیٹ و دیگر نے چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،ایم او(آر) کو بتایا کہ اندرون شہر چوآروڈ پر سہولت بازار کے نام پر افغانستان اور کے پی کے کے مختلف اضلاع کے لوگوں کو اکاموڈیٹ کیا گیا یہ سہولت بازار نہ صرف شہر کا مہنگا ترین بازار ہے بلکہ اس سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں اس بازار میں افغانستان اور کے پی کے کے لوگوں کو اکاموڈیٹ کیا گیا ہے جس سے کئی مسائل جنم لے چکے ہیں اسی طرح صادق آباد،رحیمیار خان،مظفرگڑھ، احمد پور شرقیہ،یزمان منڈی، بہاولپور،بہاولنگر،میلسی،بورے والہ،سرگودھاکے علاوہ کے پی کے مختلف اضلاع کے لوگ یہاں ریڑھی بان کی صورت میں موجود ہیں،بہاولنگر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کلرسیداں میں مقیم ہے کلرسیداں میں کوئی فیکٹری کارخانہ نہیں اس کے باوجود ملک کے طول و عرض کے لوگ کلرسیداں میں کیوں رہائش پذیر ہیں؟ دو کلومیٹر کے طویل بازار میں سینکڑوں رکشاوں اور ریڑھی بانوں نے شہر میں سڑک اور فٹ پاتھوں پر قبضہ جما رکھا ہے شہر اس صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا انتظامیہ بلاتاخیر سہولت بازار کے نام پر قائم مہنگے بازار کو فوری ختم کرے شہری دوسرے صوبوں اور افغانستان سے آنے والوں کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے یہ اپنے اپنے ممالک یا اپنے صوبوں اور اضلاع میں واپس جائیں تاکہ کلرسیداں کے ماحول اور امن کو واپس لایا جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 22, 2023) — The residents, former municipal officials, traders, lawyers, political leaders, and social activists of Kallar city have expressed strong apprehension over the establishment of the Facilitation Bazaar in Choa road, apologizing to the residents with ties to Southern Punjab, KP, and Afghanistan for hosting them in Kallar Syedan. Prominent figures such as Haji Riazat Hussain, Raja Zaffar Mahmood, Haji Tariq Taj, Chaudhry Naeem Banaras, Sheikh Khurshid Ahmed, President of the Bar Tahir Amin Advocate, General Secretary Raja Abid Hussain, Raja Azram Hamid Siyalvi of TLP, President of Al-Khidmat Foundation Muhammad Tauqeer Awan, Abid Hussain Zahidi, Raja Israr Advocate, and others have conveyed their concerns to Chief Officer Municipality Sahibzada Imran Akhtar and MPA that the establishment of the Facilitation Bazaar under the pretext of providing facilities has given rise to numerous issues.

The Facilitation Bazaar is not only the most expensive market in the city but has also given birth to several problems. Afghan and KP communities have been accommodated in this market, which has given rise to various issues. Similarly, people from different districts of KP, including Sadqabad, Rahimyar Khan, Muzaffargarh, Ahmedpur Sharqia, Yazman Mandi, Bahawalpur, Bahawalnagar, Mailsi, Borewala, and Sargodha, are living here in makeshift arrangements. A large number of Bahawalnagar’s youth are residing in Kallar Syedan.

Despite the absence of factories or industries, people from across the country have chosen to reside in Kallar Syedan. The reason behind this phenomenon is unclear. Hundreds of rickshaws and makeshift stalls have occupied the city’s streets and footpaths in the sprawling two-kilometer market. The city cannot bear this situation any longer.

The administrative authorities must immediately put an end to this exorbitant market established under the guise of the Facilitation Bazaar. The city cannot bear the burden of newcomers from other provinces and Afghanistan. They should return to their respective countries, provinces, and districts so that the environment and peace of Kallar Syedan can be restored.

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کی عوامی شکایات پر اے سی کوسٹر اور مسافر گاڑیوں کے خلاف زبردست کاروائی

Action against AC Coasters and passenger vehicles on public complaints

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اگست,2023)—سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کی عوامی شکایات پر اے سی کوسٹر اور مسافر گاڑیوں کے خلاف زبردست کاروائی،عوامی حلقوں کا بھی خیرمقدم۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس کے بیٹ انچارج عادل منیر نے روات کلرسیداں روڈ پر روڈ پر زائد کرایوں کی وصولی، اوورلوڈنگ،مسافروں سے بدتمیزی پر کلرسیداں سے راجہ بازار اے سی کوسٹر،کلر سے سواں اور پیرودھائی جانے والی مسافر گاڑیوں اور سوزوکیوں کی جانچ پڑتال کے دوران نظر 70 گاڑیوں کے چالان کیئے 15 موٹر سائیکلوں سمیت پانچ بسوں، چھ ٹیوٹا ہائی ایس اور کم عمر ڈرائیوروں کے رکشوں کو تھانے میں بند کر دیا۔ادہر مقامی حلقوں نے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن عادل منیر کی کاروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ضلع کونسل کی ملکیتی آراضی پر قبضہ کی کوشش اور کار سرکار میں مداخلت کے بعد سلیم،ندیم،عدیم اور اعجاز گجر و دیگر کے خلاف مقدمہ درج

A case was registered against Salim, Nadeem, Adeem, Ijaz Gujjar and others after trying to occupy the land owned by the district council and interfering with the government

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اگست,2023)—کلرسیداں پولیس نے تجاوزات کے دوران اپریشن میں ضلع کونسل کی ملکیتی آراضی پر قبضہ کی کوشش اور کار سرکار میں مداخلت کے بعد سلیم،ندیم،عدیم اور اعجاز گجر و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،بلدیہ کلرسیداں کے انکروچمنٹ انسپکٹر راہد حیدری نے درخواست دی کہ خسرہ نمبر 120 ضلع کونسل راولپنڈی کی ملکیت ہے تحصیلدار نے بھی نشاندہی کے بعد رپورٹ دی ہے جس پر چند ایام قبل بھی قبضہ کی کوشش کی گئی جسے بروقت ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مگر گزشتہ روز پھر ملزمان سلیم،ندیم پسران سراج دین بلاک لے کر اس پر دیوار تعمیر کر رہے تھے انہیں روکا گیا تو اعجاز گجر ایڈووکیٹ،عدیم و دیگر نے کار سرکار میں مداخلت کی جس پر پولیس نے ایک بار پھر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کلرسیداں میں موٹرسائیکل پر سوار جعلی پولیس اہلکار

Fake policemen roaming on motorcycle in Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اگست,2023)— کلرسیداں میں موٹرسائیکل پر سوار جعلی پولیس اہلکار نے انت مچا دی کئی لوگوں سے تلاشی کے نام پر نقدی اور موبائل سے محروم کر چکا ہے محمد سلیم سکنہ لاہور نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھوم پھر کر برتن فروخت کرتا ہے گزشتہ روز 12 بجے دن پنجاب کالج کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نے روک کر کہا کہ وہ پولیس ملازم ہے اپنی تلاشی دو اسی اثنا اس نے میری جیب میں ہاتھ ڈال کر زبردستی نو ہزار روپے کی رقم،دو عدد موبائل فونز، اصل شناختی کارڈ اور کرونا کارڈنکال لیا اور کہا کہ میرے پیچھے پیچھے تھانے آ جاؤ تم وارداتیں کرتے ہو میں کلر تھانے پہنچا تو وہ وہاں موجود نہ تھا۔یاد رہے کہ یہ ملزم گزشتہ کئی ایام سے پولیس کے روپ میں متعددافراد کو چیکنگ کے بہانے لوٹ چکا ہے۔

ایس او پی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Violation of SOP will not be tolerated under any circumstances

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اگست,2023)—تحصیل انتظامیہ کے زیراپتمام ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں کلرسیداں میں واک،اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،میڈم صائمہ تحریم، داود اقبال کیانی،سہیل بٹ، حاجی ریاست حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری نعیم بنارس،شیخ خورشید احمد،چوہدری طارق تاج،چوہدری محسن نوید سیٹھی، صدر کلر بار طاہر آمین ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ،ٹی ایل پی راجہ ازرم حمید سیالوی، الخدمت فاونڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان اور صحافیوں نے بھی شرکت کی،اے سی کلرسیداں نے ضروری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اہلکار گھر گھر گھوم رہے ہیں ایس او پی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

محمد حسنات کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Mohammad Hasnat wallima celebrated in Kallar

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اگست,2023)—معروف کاروباری محمد شبیر کے فرزند محمد حسنات کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،راجہ ندیم احمد، محمد اعجاز بٹ،چوہدری ابرار حسین،شیخ خورشید احمد، چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی ریاست حسین،حاجی طارق تاج،تنویر اختر شیرازی،نصیر اختر بھٹی،راجہ نوید پٹواری،شیخ توقیر احمد، چوہدری یاسر چمن،حاجی صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔

عمر شفیق بھٹی کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Umar Shafiq Bhatti wallima celebrated in Kallar

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اگست,2023)—صدر پنجاب ایجوکیٹرز تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد شفیق بھٹی کے فرزند عمر شفیق بھٹی کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں راجہ ندیم احمد،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی، طارق بھٹی،افتخار پھکڑال، چوھدری اسد الرحمان ایڈوکیٹ، رفیق بھٹی کے علاوہ اساتذہ اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button