چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,17,اگست,2023) —ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی معیاری فروخت کو یقینی بنایا جائے،پرائس کنٹرول کی بلاتخصیص چیکنگ،غیر معیاری اور فوڈ اتھارٹی کے اجازت نامہ کے بغیر فروخت ہونے والی اشیاء کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ ملاوٹ اور کیمیکل سے پاک دودھ دہی کی دستیابی کے لئے مجسٹریٹ صاحبان روزانہ کی بنیادوں پر کارروائی کریں۔اس طرح ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے پیمانوں کو بھی چیک کیا جائے۔ہوٹلوں،شادی ہالز،مارکیز سمیت دیگر کھانے پینے کی دکانوں پر صفائی و ستھرائی سمیت جاری کردہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کروایا جائے۔دکاندار حضرات کو سختی سے ہدایات دی جائیں کہ وہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ آویزاں کریں۔ملاوٹ اور کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں۔ شہر بھر کے گوالوں کا مکمل ڈیٹا تیار کیا جائے کہ روزانہ کتنے دودھ کی پیداوار ہورہی ہے۔بیرون اضلاع سے صرف وہی دودھ کی گاڑیوں کو شہر میں داخلہ کی اجازت ہوگی جن کے پاس دودھ کو محفوظ بنانے کے لئے چیلر اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،افسر مال تنویرالسلام،تحصیلدار عمران یوسف،مجسٹریٹ بلدیہ شیخ زاہد مجید،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد قیوم بٹ، وٹنری آفیسر محمد نعیم کالس،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جنید نذیر،فوڈانسپکٹر آصف ریاض نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مجسٹریٹ صاحبان مختلف ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر بغیر شیڈول کے اچانک پرائس کنٹرول کی چیکنگ کریں گے۔اس سلسلہ میں تمام چھوٹے بڑے مراکز کی بلاتخصیص پڑتال کی جائے اور قانون اور فوڈ اتھارٹی کے معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو جرمانے کیے جائیں۔حکومت اور انتظامیہ تاجروں کے کاروبار میں بلاوجہ خلل نہیں ڈال رہی البتہ کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ شدہ، غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دے سکتی۔کھانے پینے کے غیر معیاری ہونے کے باعث انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔اس میں کسی صورت نرمی نہ برتی جائے۔تاجر حضرات اپنا جائز منافع ضرورکمائیں اور وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایات کی دودھ دہی کے معیار کے ساتھ ساتھ ان کی پیمائش کے پیمانے بھی چیک کیے جائیں جبکہ پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کی بھی اچانک چیکنگ کی جائے تاکہ عوام الناس کو توقعات کے مطابق ریلیف مل سکے۔اس طرح دیگر اشیاء خوردونوش کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ہر طرح کی اشیاء کی چیکنگ کی جائے،غیر معیاری اور فوڈ اتھارٹی کے منافی اشیاء ضبط کر لی جائیں اور ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں۔ گوشت اور مرغ فروشوں کی دکانوں پر فروخت ہونے والے گوشت اور حفاظتی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کروایا جائے۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 17, August, 2023) – Deputy Commissioner Chaudhry Amjad Iqbal has said that on the instructions of the Government of Azad Kashmir, standard sale of food items should be ensured across the district, price control. Indiscriminate checking, non-standard, and food items sold without permission of the Food Authority should be completely eliminated. Magistrates should take action on a daily basis for the availability of adulterated and chemical-free milk curd.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,17,اگست,2023) — راجہ شفاقت علی نجابت راجہ رفاقت علی راجہ بشارت علی نجابت کے والدمحترم بوعہ کلاں یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی راہنماراجہ نجابت علی کو گزشتہ روز نئی آباد ی بوعہ کلاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیاجوقضائے الہی سے مختصر علالت کے بعدوفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ نئی آبادی بوعہ کلاں (نجیب آباد) میں اداکی گئی نمازجنازہ آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی نے پڑھائی نمازجنازہ میں وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری قاسم مجید چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل سرپرست اعلے محمداقبال خواجہ راجہ محمدشبیر خان کونسلرمحمدقیوم احمدراجہ تفسیر احمدخان خواجہ محمدسلیم چودھری محمدگلستان کامران نجیب خواجہ محمداویس علاوہ سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,17,اگست,2023) —ممتاز لوک فنکار شیخ عبدالغفور نے اپنے چچا ممتاز سیاسی سماجی راہنما ماسٹرمحمدگل نواز (ر)معلم کی اچانک وفات پرگہرے رنج والم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے چچا محمدگل نواز کی وفات سے ہماری برادری اورہماراعلاقہ ایک مخلص اورہمدرد راہنماسے محروم ہوگیا ہے ان کی شاندار سیاسی سماجی وعلمی خدمات مدتوں یا درکھی جائیں گی ان کی وفات پرپیدا ہونے والاخلا ء جلدپرنہ ہوگا ان کی شدیدکمی محسوس ہو گی شیخ عبدالغفور نے اپنے چچا محمدگل نواز کی وفات پراظہار تعزیت کرنے اورغم میں شریک ہونے والوں کاشکریہ اداکیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,17,اگست,2023) —چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل اورممتاز ٹرانسپورٹر ہارون اقبال نے گزشتہ روز نئی آبادی بوعہ کلاں جاکرراجہ شفاقت علی راجہ رفاقت علی راجہ بشارت علی کے والدمحترم راجہ نجابت علی کی اچانک وفات پرگہرے رنج والم کااظہار کیا فاتحہ خوانی کی سوگواران سے اظہارتعزیت کیامرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,17,اگست,2023) — آزادکشمیر کے وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں خطہ میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے ایسے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے کرپٹ مافیا میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔وزیر اعظم کو ریاستی اور حکومتی امور پر مکمل دسترس حاصل ہے وہ قانون اور آئین کے مغائر کوئی عمل نہ خود کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔اسی وجہ سے وہ نہ تو کسی کی بلیک میلنگ میں پہلے آئے اور نہ اب آئیں گے۔وزیر اعظم کا ایک ہی مشن ہے کہ انھیں جو ذمہ داریاں اور اختیار ملا ہے اس کے تقاضوں کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے حقیقی تصور کو بلاتخصیص ریاست بھر میں نافذ کریں اور ناکامیوں کا سامنا کرنے والے غریب لوگوں کو انصاف فراہم کرسکیں۔عوامی خدمت کے مشن کو کامیاب کرنے کے لیے ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کر کے دم لیں گے تاکہ خطہ حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بن سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈہ کا جواب دیتے ہوئے کیا۔وزیر حکومت اظہر صادق نے کہاکہ وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومت خطہ سے ہر قسم کی خرابیوں اور لوگوں کے ساتھ نا انصافیوں کا ازالہ کررہی ہے جس کے لیے وزیر اعظم اور وزراء حکومت دن رات کوشاں ہیں۔موجودہ دور حکومت میں جو بھی ادارہ یا فرد کوئی خرابی کرئے گا یا اس میں شامل ہوا تو اس کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔وزیر اعظم کی ذہانت،دیانت اور حکومتی امور پرکسی کو شک نہیں ہونا چاہیے انھیں ریاست کے ہر ادارے کی خوبیوں اور خامیوں کا پتہ ہے۔اداروں میں خرابیوں کو دور کرنا حکومت کی اصل ذمہ داری ہے ہماری کوشش ہے کہ خطہ سے کرپشن اور بددیانتی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوسکے۔سرکاری وسائل درست اور عوامی مفاد میں استعمال میں لائے جائیں اور خطہ کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مراعات میسر آسکیں۔جلد آزادکشمیر میں عوام الناس کو تبدیلی گراس روٹ لیول تک محسوس ہونا شروع ہوجائیگی۔