DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; An important meeting of Pakistan Health Support Staff Organization at THQ Hospital Kahuta

ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2022)
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس ہوا اس اجلاس میں سرپرست اعلی و جنرل سیکر ٹری سینٹرل پنجاب حافظ نوید حسین سینئر وائس چیئرمین سید نوید حسین شاہ صدر راجہ صدام حسین سینئر نائب صدر تحصیل کہوٹہ قاضی اکمل فاروق نائب صدر رحمان مسیح فنائنس سیکرٹری فرحان یوسف ایڈیشنل فنائنس سیکرٹری روفن مسیح آفس سیکرٹری عادل نواز عباسی نائب صدر خرم آیاز سینئر نائب صدر حافظ واجد حسین خرم آیاز محمد آیاز عازق گلفراز محمد عمیر عباسی سعد نواز آکاش عباسی محمد فیاض وقاص مسیح نے شرکت کی جس میں تمام ممبران اور عہدیدران نے وزیر اعلی پنجاب وزیر صحت سیکٹری ہیلتھ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سپورٹ سٹاف کے لیے 15000 الاؤ نس کا اعلان کیا جایا اور ٹیکنیکل اور ڈپلومہ ہولڈر سٹاف کو ڈپلومے اور ٹیکنیکل کام میں مہارت کے بنیاد پر پرموٹ کیا جاے اور پڑھے لکھے سپورٹ سٹاف کو 20% کوٹے کے تحت جونئیر کلرک کی پوسٹ پر پرموشن کی جاے ہمارے ان مطالبات کو فوری طور پر منظور کیا جا? مزید ملازمین نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ مستقبل میں سپورٹ سٹاف ملازمین کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہونے والی زیادتی کی صورت میں بھر پور احتجاج کیا جاے گا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 October 2022)
An important meeting of the Pakistan Health Support Staff Organization was held at THQ Hospital Kahuta. In this meeting Patron General and General Secretary, Central Punjab Hafiz Naveed Hussain Senior Vice Chairman Syed Naveed Hussain Shah President Raja Saddam Hussain Senior Vice President Tehsil Kahuta Qazi Akmal Farooq Naib President Rehman Masih Finance Secretary Farhan Yusuf Additional Finance Secretary Rufan Masih Office Secretary Adil Nawaz Abbasi Vice President Khurram Ayaz Senior Vice President Hafiz Wajid Hussain Khurram Ayaz Muhammad Ayaz Aziq Gulfaraz Muhammad Umair Abbasi Saad Nawaz Akash Abbasi Muhammad Fayyaz Waqas Masih participated in which all The members and office bearers have demanded from Chief Minister Punjab, Minister of Health, Health Department to immediately announce 15000 allowances for support staff and to promote technical and diploma holder staff on the basis of diploma and skill in technical work, And educated support staff should be promoted to the post of the junior clerk under 20% quota, should our demands be approved immediately? More employees have vowed to protest against any abuse of support staff employees in the future.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی 22ویں سالگرہ

22nd Anniversary of Pothwar.com

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2022)
پوٹھوار ڈاٹ کوم کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ کا کہوٹہ کی معروف درگاہ حضرت خواجہ نادر الدین چشتی ؒ پر حاضری چیئر مین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ،پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ساری ٹیم اور اس کے قائرین کی صحت یابی، دراز عمری کے لیے خصوصی دعا مانگی معروف درگاہ حضرت خواجہ نادر الدین چشتی دربار عالیہ منیندشریف جہاں اولیا اللہ کا بسیرا ہے وہاں ایک کئی سو سال پرانا پانی کا چشمہ ہے جس میں (ہر بیماری کی شفاء) ہے اسکی حقیقت اور دربار میں کون کون سی روحانی شخصیات کا مزار ہے دیکھئیے مکمل تفصیل اس ویڈیو میں دیکھنے لیے لنک پر کلک کر یں۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی ہوئی

The worst violation of human rights took place in Occupied Kashmir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2022)
جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی نے اپنے پیان میں کہا کہ 27اکتوبر 1947تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے 75سال گزرنے کے باوجود نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ کے ضمیر نہ جاگ سکے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی ہوئی بھارت کشمیری مجاہدین کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کا نام دیکر زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتا جدوجہد کی یہ چنگاری برہان وانی اور کبھی ریاض نکو جیسے سر فروشوں کی شہادت سے شعلوں میں ڈھلتی رہے گی 1989سے2022تک مقبوضہ کشمیر میں 96140مسلمانوں کو شہید کیا گیا حراستی اور جعلی انکاؤنٹر کی تعداد7265جبکہ1لاکھ65ہزار 293افراد کو گرفتار کیا گیا 1لاکھ10ہزار494مکان جلا کر تباہ کیے گئے 22ہزار 951خواتین بیوہ ہوئیں 1لاکھ 78ہزار 83بجے یتیم ہوئیں 11ہزار 256خواتین کی عصمت دری کی گئی ان سب مظالم کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کو دبا نہ سکا اب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے قانون کو پاس کر کے بھارت کی سات لاکھ مسلح افواج نے کشمیر پر جو مظالم ڈھائے ہیں اقوام عالم اس پر خاموش ہے ان خیالات کا اظہار بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی نے یوم سیاہ کے موقع پر ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ75سال قبل آج ہی کے دن بھارتی فوج نے حریت پسند کشمیریوں کی صدا دبانے کے لیے جنت نذیر وادی کشمیر پر خونی پنجے گاڑے پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی قانونی اور دیگر حمایت جاری رکھے گی اقوام متحدہ اور امت مسلمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بندش پر آواز بلند کریں۔

بھون اعوان میں کونسلر ملک ناصر شہزاد کے والد اور نمبردار ملک فدا اعوان کے چچا جان وفات پا گئے

Namberdar Malik Fida Awan passed away in Bhawan Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2022)
کونسلر ملک ناصر شہزاد کے والد اور نمبردار ملک فدا اعوان کے چچا جان وفات پا گئے نمازے جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ،سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بھون اعوان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ملک حسرت حسین آف لوئی بھیر، ملک حفیظ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدد حسین،معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت راجہ قمر آف خان پور، ملک نور احمد چیئرمین یوسی مغل،معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت ملک اشتیا ق احمد آف بھون، کونسلر راجہ گلزار احمد، بزر گ سیاسی وسماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی، نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت ملک عاصم حبیب،ملک مدثر، ملک طاہر،ملک عبدار، سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ، کونسلر رفاقت قریشی، ماسٹر آفتاب ستی گر مالہ،ملک ندیم اشرف، ملک زبیر اعوان، ملک سجاد معصومی،ملک قاسم اعوان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button