DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; PTI Organisation organised by Sadaqat Ali Abbassi in Kallar Syedan and Kahuta is being rejected

صداقت علی عباسی کے کہنے پر تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں میں میں جو تنظیم سازی کی پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکر اور عمران خان کے ٹائیگر اسکو نہیں مانتے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2022)
سابق صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی نے ہمراہ مجیب اللہ ستی اور سہیل ستی کے ہمرا ہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف واثق قیوم عباسی نے ایم این اے صداقت علی عباسی کے کہنے پر تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں میں میں جو تنظیم سازی کی پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکر اور عمران خان کے ٹائیگر اسکو نہیں مانتے 70ہزار ووٹ لینے والے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم این اے پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما غلام مرتضیٰ ستی، تین مرتبہ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر رہنے والے راجہ خورشید ستی کو مشاورت کیے بغیر اکثریت من پسند لوگوں کو جن میں اکثریت کا تعلق مسلم لیگ ن و دیگر جماعتوں سے ہے انکو عہدے دیے صداقت علی عباسی نے چار سال راجہ صغیر احمد کو ساتھ ملا کر تمام فنڈز مسلم لیگی چیئر مینوں کو دیے اور ضمنی الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوام کے ناکام ہونے میں بھی انہی لوگوں کا کردار ہے ہم مری کے عوام کے مخلاف نہیں مگر مری سے کامیاب ہونے والے ایم این ایز نے ہمیشہ کہوٹہ اور کلر سیداں کو نظر انداز کیا اربوں روپے کہوٹہ کے فنڈز لے جا کر کوہالہ موٹر وے بنائی گئی یونیورسٹی کا کہوٹہ میں وعدہ کر کے مری میں بنائی گئی ضلع بھی مری واٹر سپلائی بھی مری سامری ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ کہوٹہ پنڈی روڈ مرمت بھی نہ ہو سکی ہسپتال اپ گریڈ نہ ہوا نہ یونیورسٹی نہ کالج مرمتی کے کروڑوں روپے کرپشن کی نظر ہوگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے راہنما راجہ خورشید ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی راہنما ڈاکٹر مجیب اللہ ستی اور سہیل ستی بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ این اے ستاون کا امیدوار اس مرتبہ کہوٹہ سے ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کے ورکرز کارکنان سیاسی وابستگی برادری ازم سے ہٹ کر کہوٹہ کلر سے کھڑے ہونے والے شخص کی سپورٹ کریں مری کے نمائندوں نے کہوٹہ کلر سیداں سے وفا نہیں کی بہت جلد تمام پی ٹی آئی کی نظریاتی کارکنان ورکرز کو اکٹھا کر کے عمران خان کے ویژن کو کامیاب بنائیں گے۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Kabir Janjua, 25, October 2022)- The district president of Pakistan Tehreek-e-Insaf, Wasiq Qayyum Abbasi, on the request of MNA Sadaqat Ali Abbasi, organized PTI ideological groups in Tehsil Kahuta and Kallar Syedan. Worker and Imran Khan’s Tigers have rejected the organizations, former MPA Col (retd) Shabbir Awan who got 70 thousand votes, former MNA and PTI’s main leader Ghulam Murtaza Satti, three times PTI Tehsil Kahtta President Raja Khursheed Satti were not consulted, positions were given to those who supported Muslim League (N) and other parties. And these people also have a role in the failure of Col(R) Shabbir Awan in the by-election. We are not against the people of Murree but the successful MNAs from Murree always ignored Kahuta and Kallar Syedan. While Kahuta Pindi Road could not be repaired. The hospital has not been upgraded, neither the university nor the college, and crores of rupees for repair will be seen as corruption. These views were expressed by the leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf Constituency PP7 Raja Khursheed Satti while talking to journalists. PTI leaders Dr. Mujeebullah Satti and Sohail Satti were also present on this occasion. The workers of all political parties should support the person who stands up for Kallar and Kahuta, apart from political affiliation communalism. Murree representatives did not pay allegiance to Kahuta, Kallar Syedan. Very soon all the ideological workers of PTI will unite the workers and make Imran Khan’s vision a success.

آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ

Independent candidate for Provincial Assembly Col (Rtd) Waseem Janjua visited various union councils of Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2022)
آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل راجہ وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ کی مخلتف یونین کونسلز کا دورہ بیور کے گاؤں بھنتی، جیوڑہ اور کتھیل جبکہ کہوٹہ شہر میں معززین علاقہ کی دوست احباب عزیز و اقارب سمیت انکی حمایت کا اعلان کیا گاؤں کے بزرگ اور خواتین ہاتھوں میں مالا اور پھولوں کے ہار لیے کرنل وسیم احمد جنجوعہ کے استقبال کے لیے گھروں سے باہر نکلے اس موقع پر معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ پڑھی لکھی اور نوجوان قیادت ہماری ضرورت ہے کرنل وسیم احمد جنجوعہ پڑھے لکھے اور علاقے کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں انکی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد عوام علاقہ کی خدمت علاقے کی پسماندگیوں کو دور کرنا ہے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے انھوں نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ناظرین و قائرین کے لیے حاضر خدمت ہے ممیام راجگان یوسی دوبیرن کلاں،ممیام مارکیٹ (پنوں مارکیٹ) کی سیر

Tour of Mamyam rajgaan (Please watch video below)

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2022)
پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ناظرین و قائرین کے لیے حاضر خدمت ہے ممیام راجگان یوسی دوبیرن کلاں،ممیام مارکیٹ (پنوں مارکیٹ) کی سیر خوبصورت اور دلفریب نظارے، ممیام راجگان (پنوں مارکیٹ) میں ضروریات زندگی ہر چیز موجود ہیں خوبصورت دوکانیں،مٹھائی، سبزی، فروٹ کی دوکانیں، ہوٹل، بیکری،سینٹری سٹور،جنجوعہ رینٹ اے کار آفس، کپڑے کی دوکانیں،سروس سٹیشن،بلاک فیکٹری،آٹا پیسنے کی مشین سمیت ہر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء دستیاب ہیں مزید تفصیلات کے لیے لینک پر کلک کریں اورویڈیو دیکھیں۔

اے کے مال کہوٹہ میں گرینڈ قرعہ اندازی

Grand Draw at AK Mall Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2022)
اے کے مال کہوٹہ میں گرینڈ قرعہ اندازی عمرے کا ٹکٹ، موٹر سائیکل اور لاتعداد انعامات کی بارش ہوئی کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا بھرپور فیملی شو اور لا تعداد انعامات دینے پر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے اے کے مال کے اونرز چوہدری خضران لطیف، چوہدری وقاس الحسن، اور راجہ اذکار احمد کو سراہاتفصیلات کے مطابق اے کے مال کہوٹہ میں گرینڈ قرعہ اندازی کی گئی جس حوالے سے بہترین فیملی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بے شمار مرد و خواتین فیملیز نے شرکت کی اور قرعہ اندازی میں بھرپور حصہ لیا قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ، موٹر سائیکل سمیت قیمتی 50سے زائد انعامات بذریعہ قرعہ اندازی، سوالات کے درست جواب دینے والوں اور کھیل میں حصہ لیکر جیتنے والوں کو دیے گے اس موقع پر کہوٹہ کلر سیداں کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات مہمانان گرامی چوہدری عنصر لطیف،حاجی محمد اشفاق،چوہدری محمد ظریف، پروفیسر صاحبزادہ عبدالصبور سیفی، پروفیسر محمد آصف کھٹڑ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اونر اے کے مال چوہدری خضران لطیف نے اے کے مال کے اغراض و مقاصد آمدہ کے اقدامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اے کے مال دو سال سے کہوٹہ میں عوام علاقہ کو نہ صرف ایک چھت تلے تمام سہولیات مناسب قیمت پر مہیا کر رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں سینکڑوں افراد اس میں کام کر رہے ہیں ہم مختلف آفرز کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں جبکہ بہت جلد ایک اور سیکشن اور ایک جدید قسم کی سویٹ اینڈ بیکرز کی اوپننگ کرنے جا رہے ہیں میرے والد محتر م خواہش ہوا کرتی تھی کے قرعہ اندازی میں عمرے کا ٹکٹ دیا جائے انشااللہ کہوٹہ کے عوام سے پیار ہے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں گے عوام سے تعاون کی درخواست ہے اس موقع پر پروفیسر حافظ عبدالصبور سیفی سمیت دیگر مہمانان گرامی نے اے کے مال کی شاندار کامیابیوں اور ایک چھت تلے تمام معیاری سہولیات مہیا کرنے اور قرعہ اندازی کے ذریعے محبتیں تقسیم کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کیا جبکہ آخر میں چوہدری خضران لطیف، راجہ اذکار احمد اور چوہدری وقاس الحسن نے مہمانان گرامی، عوام علاقہ اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2022)
راجہ خالد پرویز اور راجہ ظفر آف گھوئی کی والدہ محترمہ کی وفات پر راجہ شجاع جنجوعہ،راجہ علی اصغر آف پٹھی حال مقیم ا سپین،چیئرمین راجہ فیاض احمد کا اظہار تعزیت،تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان اور راجہ ظفر آف گھوئی راجگان کی والدہ محترمہ کی وفات پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگان،راجہ علی اصغر آف پٹھی حال مقیم اسپین،چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، راجہ مظہر جنجوعہ، راجہ حسن جنجوعہ آف کروٹ، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کا مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button