DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI party workers protest strongly against the Election Commission’s disqualification of Imran Khan, Pindi Kallar Syedan Road blocked.

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف کلرسیداں میں بھی پارٹی کارکنوں نے شدید احتجاج ,پنڈی کلرسیداں روڈبند

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2022)—الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف کلرسیداں میں بھی پارٹی کارکنوں نے شدید احتجاج کیاپنڈی کلرسیداں روڈبند کرکے نعرے بازی کی اور تقریبا سوا گھنٹے بعد سڑک ٹریفک کے لیئے کھول دی،کارکنان دن تین بجے ہی چوآروڈ پر سید سجاد حسین شاہ کے دفتر میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے بعد ازاں تمام کارکن منگال موڑ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ٹائر جلا کر کلر پنڈی اور کلر بائی پاس روڈ بند کر کے کلرسیداں سے راولپنڈی اور ڈڈیال،پلاک،اسلام گڑھ،چک سواری،ناڑ،گل پور کوٹلی،اسلام پورہ جبر،بیول اور راولپنڈی کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی۔کارکنان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے،میلوں لمبی گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں جن میں ایمبولینسز بھی شامل تھیں جس کے بعد پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر یاسر منصور نے سڑک آمدورفت کے لیئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیاں گزرتی رہیں گی کارکنان یہاں سڑک پر موجود رہیں گے اور پارٹی قیادت کے اگلے اعلان پر من و عن عمل کریں گے جس کے بعدگاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہو گئی۔دریں اثنا پی ٹی آئی کارکنان نے شام کو کلر پنڈی روڈ ٹریفک کے لیئے کھولنے کے بعد شام چھ بجے اسے پھر امدورفت کے لیئے بند کردیا جو تاحال بند ہے

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 22, October 2022)-The Pti Party workers also protested strongly in Kallar Syedan against the election commission declaring Imran Khan ineligible. The workers started gathering at Syed Sajjad Hussain Shah’s office on the intersection at 3 o’clock, later all the workers reached Mangal Mor, where they burnt tires on Kallar Pindi and Kallar Bypass Road. The movement of vehicles between Kallar Syedan and Rawalpindi and Dadyal, Palak, Islamgarh, Chaksawari, Narh, Gulpur Kotli, Islam pura Jabbar, Bewal and Rawalpindi was stopped. Lines were formed, including ambulances, after which Yasir Mansoor, president of PTI tehsil Kallar Syedan, announced the opening of the road for traffic, saying that vehicles will continue to pass and workers will remain on the road here and the party leadership will make further announcements. After which the traffic of vehicles started as usual. Meanwhile, the PTI workers opened the Kallar Pindi road for traffic in the evening and closed it again at 6 pm for traffic, which is still closed.

الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر متوقع نہیں اس سے اسی طرح کے فیصلوں کی توقع کی جانی چاہیئے , کرنل شبیر اعوان

Election Commission’s decision is not unexpected, similar decisions should be expected from it, Col Shabbir Awan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر متوقع نہیں اس سے اسی طرح کے فیصلوں کی توقع کی جانی چاہیئے حکومت بحرانوں سے نکلنے کے لیئے الیکشن سے ڈرتی کیوں ہے؟ تاریخ کا الیکشن کرے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان سے جمعہ کے روز اپنی رھائش گاہ بنی گالہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مری سے سردار محمد سلیم بھی موجود تھے۔کرنل شبیر اعوان نے انہیں حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے شکایت کی کہ یہاں حقیقی پارٹی کارکن کو عزت دی جاتی ہے نہ اسے اعتماد میں لیا جاتا ہے پیرا شوٹرز ہمارے لیئے مسائل پیدا کرتے ہیں انہوں نے شکوہ کیا کہ پارٹی کی حالیہ تنظیم سازی میں انہیں سرے سے اعتماد میں ہی نہیں لیا گیا یہ صورتحال پارٹی کے لیئے نیک شگون نہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی پارٹی کی جانب سے کال دی جاتی ہے تو وہ نتائج برآمد نہیں ہوتے جو ہونے چاہیئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر آج بھی پارٹی کے حقیقی کارکن کو منظم اور مین سٹریم میں لایا جائے تو اس سے بہت بہتر نتائج حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔ عمران خان نے ان کی تجاویز پر جلد عمل درآمد کا بھی یقین دلایا اور انہیں کارکنوں سے رابطے مزید مستحکم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آن پہنچا ہے اب نہیں تو پھر کبھی بھی نہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔میڈم نبیلہ انعام

The Election Commission once again exceeded its powers and proved to be biased. Madam Nabila Inam

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی کی خاتون رہنما میڈم نبیلہ انعام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اسے بہت جلداپنے فیصلے پر مایوسی ہوگی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام بہت جلد اس کرپٹ مافیا کا خاتمہ کرے گی اور یہ عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے۔عمران خان کی قیادت میں قانون اور انصاف کی بالادستی قائم ہوگی حقیقی آزادی کی جنگ میں پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ن لیگ کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہو گا ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کی اربوں کی کرپشن معاف ان کے توشہ خانے سے لئے تحائف کا کوئی حساب نہیں لیا گیا۔

میر ے خاوند کو ان لوگوں نے اغواء کر لیا گیا،نجمہ بی بی زوجہ امجد حسین سکنہ ٹکا ل

Wife reports her husband missing from village Takal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2022)—نجمہ بی بی زوجہ امجد حسین سکنہ ٹکا ل نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے خاوند گزشتہ روز صبح 8بجے کے قریب بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے گئے اور اور واپس نہ آئے ایک دن قبل جب یہ بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے جا رہے تھے تو شاہد محمود،ارشد محمود نے میرے خاوند کا راستہ روکا تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں اور کہا کہ تم نے جو ہمارے اوپر ایف آئی آر کروائی ہے اس کا مزہ ضرور چکھائیں گے۔مجھے قوی یقین ہے کہ میر ے خاوند کو ان لوگوں نے اغواء کر لیا ہے اور خطرہ ہے کہ انہیں مار دیں گے۔

کلر سیداں شہر،گوجر خان روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن

Operation against encroachment on Gujar Khan Road, Kalلاr Syedan bazaar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز کی زیر نگرانی میونسپل آفیسر ریگولیشن رابعہ بصری نے ہمراہ انسپکٹر زاہد حیدری و عملہ ایم سی، کلر سیداں شہر،گوجر خان روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیااور مختلف اسٹال اور ٹھیہ جات اور دوکانداروں کا سامان جو کہ تجاوز کی مد میں پڑا ہوا تھاکو قبضہ میں لے لیا گیا۔

پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کا ایک روزہ دورہ کلرسیداں

One-day visit of Pir Syed Ijaz Ali Shah Gillani to Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2022)—دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کا ایک روزہ دورہ کلرسیداں،وہ چکڑالی بدھال میں سابق ناظم سائیں بدر منیر کی رھائش گاہ پر گئے جہاں انہیں نے سائیں نوید،سائیں ارشد،سائیں ترشم سے تفصیلی ملاقات کی جس کے بعد وہ گاؤں جسوالہ میں چوہدری محمد نجیب کے گھر بھی گئے اس دورے میں شاہد اکبر گجر،حاجی محمد اسحاق،چوہدری حسن اختر،ملک محمد شہزاد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button