DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; President Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua hosted a sumptuous dinner in honor of eminent jurist Raja Jahanzeb Akhtar Advocate
صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا ممتاز قانون دان راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،19مارچ2022)— صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا ممتاز قانون دان راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔شعر و شاعری،مقامی سیاست عوامی مسائل پر خوبصورت گفتگو۔ راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کھیلوں کے حوالے سے انکی خدمات کی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا ممتاز قانون دان راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔اس موقع پر سید عون عباس شاہ، راجہ یاسر اختر، ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی راجہ اظہر مامون، ممبر ضلعی زکواۃٰ کمیٹی عنایت اللہ ستی، راجہ حارث اظہر، راجہ اسامہ اظہر، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ نے اشعار پیش کیے اور خوب داد لی۔ جبکہ مقامی سیاست سمیت عوامی مسائل پر بات چیت بھی کی گئی۔ راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ نے کرنل (ر) وسیم جنجو اور بہترین عشائیہ پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔ جبکہ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اس موقع پر تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے انکی دعوت کو قبول کرتے ہوئے انکی رہائش گاہ تشریف لاعہ کی کھیلوں کے حوالے سے انکی خدمات، کہوٹہ میں سپورٹ کمپلیکس کے لیے انکی جدوجہد پر انکی تعریف کیئے۔
اپنے ہاتھ سے محنت کر کے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے۔ راجہ عامر مظہر
He who earns his living by working with his hands is a friend of Allah. Raja Amir Mazhar




