DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Passengers vehicle caught fire at Rawat T Chauk

روات ٹی چوک کے قریب چلتی مسافر ہائی ایس میں آگ لگ گی, ویگن میں سوار 12 مسافروں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل

روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,،05،مارچ,2022)—روات ٹی چوک کے قریب چلتی مسافر ہائی ایس میں آگ لگ گی، موٹروے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے 12 مسافروں کو بچا لیا، آگ لگنے سے ٹویوٹا ہائی ایس مکمل تباہ ہوگی، موٹروے پولیس کے مطابق گذشتہ روز راولپنڈی سے چک بیلی خان جانے والی مسافر ویگن میں چلتے ہوئے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ویگن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جی ٹی روڈ ڈیوٹی پر موجود موٹروے پولیس اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ویگن میں سوار 12 مسافروں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا،آگ کی وجہ سے مسافر ہائی ایس مکمل تباہ ہوگی، موٹروے پولیس نے کرین کی مدد سے متاثرہ ویگن کو جی ٹی روڈ سے مقامی تھانے منتقل کرکے ٹریفک کو بحال کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ مسافر ہائی ایس آگ لگنے کے واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹویوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔

Rawat: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 05, 2022) According to the Motorway Police, a passenger wagon traveling from Rawalpindi to Chak Baile Khan caught fire due to a short circuit, which engulfed the entire wagon on sight. The present motorway police personnel in a timely manner evacuated 12 passengers of the wagon and shifted them to a safe place. Police said that no casualties were reported in the incident. The driver of Toyota Hiace was also safe.

Show More

Related Articles

Back to top button