DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; M Farooq from USA alleged poisoned to death over his refusal of rishta of his daughter in Kanoha

رشتے کے انکار پر کسٹرڈ میں زہر کھلا کر مارنے کا الزام، برادر نسبتی نے اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کیلئے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—رشتے کے انکار پر سات بچوں کے باپ کو مبینہ طور پر کسٹرڈ میں زہر کھلا کر مارنے کا الزام،برطانوی پلٹ برادر نسبتی نے معاملے کی تحقیق کرنے اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کیلئے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔ڈاکٹر نصیر احمد سکنہ موہڑہ وینس کنوہا نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ میں بیرون ملک امریکا میں ہوتا ہوں۔میری ہمشیرہ مسماۃ (س)کی شادی مسمی محمد فاروق سے ہوئی تھی جس کے بطن سے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔میرا بہنوئی محمد فاروق بھی امریکہ میں ہوتا تھا جو عرصہ ایک برس قبل پاکستان آ گیا تھا۔ایک ماہ قبل مسماۃ (یا)نے اپنے بیٹے کیلئے رشتہ مانگا جو میرے بہنوئی محمد فاروق نے انکار کر دیا تھا۔ رشتہ سے انکاری پر واقعہ سے چار یوم قبل جب محمد فاروق کی بیوی یعنی میری ہمشیرہ اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی جبکہ میرا بہنوئی گھر میں اکیلا تھا، موقع سے فاہد ہ اٹھاتے ہوئے مسماۃ (یا)اور (ص) نے ایک نرس سے مل کر ایک منصوبے کے تحت کسٹرڈ میں کوئی زہریلی چیز مکس کر کے کھلا دی جس کے فوری بعد فاروق کو الٹیاں شروع ہو گئیں اور حالت غیر ہو جانے پر اسے راول روڈ پر واقع ایک ہسپتال میں پہنچا دیا جہاں اس کی حالت بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑنا شروع ہو گئی جس کے باعث اسے علاج کیلئے امریکہ لے جایا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گیا جس کے بعد 10 جولائی کو میرے بہنوئی کی ڈیڈ باڈی پاکستان واپس لا کر اسے عجلت میں دفنا دیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق اسے قوی یقین ہے کہ اس کے بہنوئی محمد فاروق کو مسماۃ (یا) اور مسماۃ (ص)نے ایک نرس کیساتھ مل کر کوئی زہریلی چیز کھلا کر اسے قتل کیا ہے،معاملات کی تحقیق کر کے اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ادھرپولیس ذرائع نے رابطہ پر بتایا کہ ہسپتال سے وصول ہونے والی رپورٹس کی تصدیق کی جا رہی ہے جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Kallar Syedan; Accused father of seven children was allegedly poisoned his British cousin filed a petition at Kallar Syedan ​​police station to investigate the matter and take action against those involved in it. Dr. Naseer Ahmed of Mohra Vaince, Kanoha wrote in his petition that I am abroad in the United States. My sister (s) was married to Muhammad Farooq who has five sons and two daughters. My brother-in-law Muhammad Farooq is also in the United States. He used to come to Pakistan a year ago. A month ago, He was asked for his daughter’s rishta, on which my brother-in-law Muhammad Farooq refused. On the refusal Muhammad Farooq’s wife, my sister, had gone to her sister’s house while my brother-in-law was alone in the house, He was poisoned in a custard food, Shortly afterwards, Farooq started vomiting and when his condition deteriorated, he was rushed to a hospital on Rawal Road where instead of improving his condition. His condition worsened and he was taken to the United States for treatment but died before reaching the hospital, after which my brother-in-law’s dead body was brought back to Pakistan on July 10 and buried. According to him, he strongly believes that his brother-in-law Mohammad Farooq was killed. Meanwhile, police sources said that the reports received from the hospital are being verified after which action will be taken as per law.

دریائے جہلم کے مقام پر ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت یاسر عباسی سکنہ مری کے نام سے ہوئی

The body of a man identified as Yasir Abbasi, a resident of Murree, was found at the Jhelum River in Dhuangalli.

www.pothwar.com / River Jhelum

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ دانگلی میں دریائے جہلم کے مقام پر ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت یاسر عباسی سکنہ مری کے نام سے ہوئی ہے۔خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ انتظامیہ نے متوفی کے لواحقین سے رابطہ کیا جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اوراپنے بھائی کی ڈیڈباڈی کو شناخت کر لیا جس پر خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی کو اس کے بھائی محمد فیصل اور چچا محمد رفیق کے حوالے کر دیا۔لواحقین کے مطابق متوفی نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر 26 جولائی کو کوہالہ پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔متوفی نے بیوہ سمیت دو سالہ بچی سوگوار چھوڑی ہے

مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن راجہ محمد صدیق کی گزشتہ روز پوٹھوہار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو

Newly elected member of PML-N Raja M Siddique exclusive interview with Pothwar.com

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جموں 6 سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات منصفانہ تھے نہ شفاف تھے اس کے نتائج کو ہم مسترد کرتے ہیں۔آزادکشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی عالمی ایجنڈے پر عملدرآمد میں مددگار ثابت ہوگی جس کا مقصد صرف تقسیم کشمیر ہے۔حالیہ انتخابات میں پاکستان کے اداروں نے بھرپور مداخلت کرکے پی ٹی آئی کے لیئے راستہ ہموار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پوٹھوہار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کلرسیداں کے کارکنان چوہدری توقیر اسلم،چوہدری تنویر شیرازی اور شیخ حسن فیاض بھی موجود تھے۔راجہ محمد صدیق کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات آزادانہ منصفانہ تھے نہ ہی ان میں شفافیت تھی یہ پاکستان میں ہونے والے 2018 کے الیکشن کا تسلسل اور پارٹ 2 تھے۔پہلے آزادکشمیر میں الیکٹیبل کو پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا پھر اے ٹی ایمز کے ذریعے مخالفین کو شکست دلوانے کے لیئے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔آزادکشمیر کے چیف سیکرٹری اپنے وزیراعظم سے نہیں کہیں اور سے ہدایات وصول کر رھے تھے پینتیس سے زائد نشستیں رکھنے والی جماعت کو پانچ چھ نشستوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کشمیریوں کا نہیں کسی اور کا ہے جس کا مقصد مودی طرز پر کشمیر کی تقسیم اور آزادکشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنا کر لاکھوں شہدا کے خون سے غداری ہے۔ہم عددی طور پر کم ہوں یا زیادہ اس ایجنڈے کی مزاحمت کرتے رہیں گے ہم ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں ہم اس کے خلاف تحریک چلائیں گے ہم مسئلہ کشمیر پر کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے آزادکشمیر میں سولہ نشستوں کا وعدہ کس نے کرکے توڑا ہے؟ یہی وہ قوتیں ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کے ذریعے پی ڈی ایم کو کمزور کیا۔انہوں نے ہی پیپلز پارٹی کو آزادکشمیر میں سولہ نشستیں دے کر وعدہ خلافی کی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشمیر تقسیم عالمی ایجنڈہ ہے جس پر عمران خان کے ذریعے سے عمل کروایا جا رہا ہے جس کے تحت مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی اب اسی ایجنڈے کے تحت پی ٹی آئی آزادکشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنا کر کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپے گی مگر تاریخ کبھی کشمیریوں سے غداری کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔ لاکھوں کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا ہے ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی پھر بھی اگر کوئی کشمیریوں کے خون کا سودا کرتا ہے تو وہ اللہ اور کشمیریوں کے انتقام سے نہیں بچ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بندی کے ذریعے مسلم لیگ ن کا راستہ روکا جا رھا ہے۔اب نوازشریف کی ملک سے عدم حاضری کے پیش نظر وقت سے قبل پاکستان میں بھی انتخابات کروا کے من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب آزادکشمیر میں وزارت عظمی کے لیئے اربوں کی ڈیل کی خبریں عام ہوں تو پھر یہ سوداگر کشمیر کے سودے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا ناطقہ بند کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں پاکستان کے حکمران خود اسی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں مگر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ہم اب آرام سے گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ حکومت کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے۔وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کے حل کی صورت میں ایٹمی قوت سے دستبرداری اور کشمیریوں کو ریفرنڈم میں پاکستان کے ساتھ یا خومختار کا آپشن دینا دونوں ملکی پالیسی اور قائد اعظم رح کے افکار کے منافی باتیں ہیں اس پر اداروں کی خاموشی ناقابل برداشت ہے اب سب مل کر قومی اثاثوں اور ستر برس سے طے شدہ پالیسیوں کو اگرملکی مفادات کے خلاف بدل رہے ہیں تو یہ قومی خودکشی نہیں تو اور کیا ہے؟انہوں نے واضع کیا کہ کشمیر کے خون سے غداری کرنے والے یہ مت بھولیں کہ کشمیریوں نے تکمیل پاکستان کے لیئے لازوال قربانیاں دی ہیں ان کے لہو سے غداری کرنے والے بھی اپنے بدترین انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔

کوہسار ٹورازم ہائی وے اور مال روڈ مری 2 کے ارد گرد سیاحتی مقامات کے حوالے سے ماسٹرپلان پر غور

Consideration of master plan regarding tourist destinations around Kohsar Tourism Highway and Mall Road Murree 2

www.pothwar.com / Kohsar Tourism Highway

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کوہسار ٹورازم ہائی وے اور مال روڈ مری 2 کے ارد گرد سیاحتی مقامات کے حوالے سے ماسٹرپلان پر غور کے لیئے ایک اجلاس راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کی جس میں چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ،وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،ڈی جی آر ڈی اے ڈی جی واسا نے بھی شرکت کی۔ ماسٹر پلان منصوبے کے کنسلٹنٹ کمپنی موٹ میکڈونلڈز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ کمپنی نے جی ٹی روڈ روات سے لے کر براستہ چوک پنڈوری (کلرسیداں) لوئرٹوپہ مری تک تمام ممکنہ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی اور ان پر بننے والے ممکنہ سیاحتی مقامات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مری میں بننے والے دھار جاوا ڈیم کو بھی اس سیاحتی مقامات کی لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور اس علاقے کو بھی سیاحتی ماسٹر پلان کا حصہ بنایا جائے گا،سیاحتی علاقے کے ماسٹر پلان بنانے سے اس علاقے میں بے ہنگم تعمیرات پر کنٹرول کیا جائے گا اور علاقے کی قدرتی خوبصورتی ماحولیات اور جنگلات کا تحفظ کیا جائے تاکہ علاقے کے سیاحتی اثاثے اور دولت کو مستقبل کے لئے محفوظ کیا جا سکے۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم ہائی وے اور مال روڈ ٹو جیسے منصوبے علاقے کے سیاحتی اثاثے کو جدید خطوط پر ڈالنے اور یہاں بے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔ اس سے نہ صرف یہ علاقہ ترقی کرے گا بلکہ پہاڑی علاقے سے راولپنڈی اسلام آباد میں ہجرت کرنے کا رجحان بھی کم ہو جائے گا۔ کوہسار ٹورزم ہائی وے سیاحت کوریڈور کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف شہروں کو آپس میں ملانے کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

بجلی کے وولٹیج میں دوگنا اضافے سے درجنوں دوکانوں میں بجلی کے آلات جل گئے

Dozens of shops electrical appliances burned as the voltage doubled

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بجلی کے وولٹیج میں دوگنا اضافے سے درجنوں دوکانوں میں بجلی کے آلات جل گئے۔چوآروڈ کلرسیداں شہر میں گزشتہ دو ایام میں بجلی کے وولٹیج اچانک 220 کی بجائے 423ہو جانے سے دوکانوں میں لگے بجلی کے آلات جل گئے اور دوکانداروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، تاجروں نے صورتحال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کلرسیداں شہر میں بے ہنگھم ٹریفک،ریڑھی بانوں،مشروب فروخت کرنے والوں نے انت مچادی

Choa road invaded by carts and motorbike workshops

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں شہر میں بے ہنگھم ٹریفک،ریڑھی بانوں،مشروب فروخت کرنے والوں نے انت مچادی،سڑک پر ریڑھیاں کھڑی ہیں تو سڑک کے شولڈرز کو نجی گاڑیاں اسٹینڈ کے طور پر استعمال کرتی ہیں جبکہ فٹ پاتھوں پر موٹرسائیکل مرمت کی ورکشاپیں قائم ہیں تیس فٹ میں پنڈی چوآ روڈ سے بمشکل ایک وقت میں ایک ہی گاڑی گزر سکتی ہے دوسرے اضلاع اور صوبوں سے آنے والوں نے شہریوں سے فٹ پاتھ اور گاڑیوں سے سڑک چھین لی ہے جابجا سڑک پر ریڑھیاں کھڑی ہیں شولڈرز پر نجی گاڑیاں پارکنگ بنا کے کھڑی کی جاتی ہیں۔پنڈی روڈ پر فٹ پاتھ پر گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں اس کے علاوہ موٹرسائیکل مرمت کی ورکشاپیں بھی سرکاری فٹ پاتھ پر قائم ہیں۔چوآروڈ کے سہولت بازار میں موٹرسائیکل رکشہ نے مین سڑک پر کئی فٹ تک قبضہ کرکے ٹریفک کے لیئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔مرید چوک میں مشروب فروخت کرنے والوں کے گاہکوں کے موٹرسائیکل عین سڑک پر کھڑے کر کے بیول روڈ پر آمدورفت کو معطل کر دیا جاتاہے جبکہ مرید چوک میں ہی تین چار ریڑھیاں لگا کر چوآخالصہ،دھانگلی روڈ کی بائیں جانب سڑک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔بلدیہ کلرسیداں اور سٹی ٹریفک وارڈن دونوں شلغموں سے مٹی اتارنے میں ہی مصروف دکھائی دیتے ہیں۔برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کو تیار نہیں ان تجاوزکنندگان نے شہریوں سے فٹ پاتھ اور سڑک کے شولڈرز تک چھین لیئے ہیں شہریوں نے سی ٹی او راولپنڈی سے اچانک کلرسیداں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس کلب کلرسیداں کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت شیخ ثاقب شبیر ثانی

Sheikh Saqib Shabbir Sani presided over the monthly meeting of Press Club Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت شیخ ثاقب شبیر ثانی منعقد ہوا۔اجلاس میں پریس کلب کے عہدیدارن مرزا عتیق احمد،ملک محمد یاسر کے عزیزوں کے علاوہ ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی کی وفات پر مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی گئی اجلاس میں ایجوکیشن اور ہیلتھ کمیٹیوں کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button