Kallar Syedan; Shopkeeper attacked with kalashnikov in daylight in Doberan Kallan bazaar by mob
دوبیرن کلاں میں دہشتگردی ,دوکاندار طارق سعید کو روڈ پر قتل کرنے کی کوشش،بازار میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—طارق محمود سکنہ دوبیرن کلاں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں دوبیرن کلاں میں بلڈنگ میٹریل سپلائیر کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز ساڑھے گیارہ بجے کے قریب میں اپنے ٹھیئے پر پارٹنر حسنین مشتاق کے ساتھ موجود تھاکہ اسی اثناء میں عمیر شاہ ہمراہ پانچ نامعلوم مسلح افراد گاڑی میں آئے۔دوسری طرف سے خرم شاہ مسلح پسٹل 30 بور ہمراہ اعجاز،حسن جو کلاشنکوف سے مسلح تھے جبکہ چھ کس نامعلوم افراد جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور اسلحہ تھا آ گئے اور آتے ہی خرم شاہ نے اسلحہ تان لیا اور پسٹل کے بٹ مارے۔کلاشنکوف کے بٹ مارے اور مجھ پر بدترین تشدد شروع کر دیا۔موقع پر موجود دکاندار وں نے چھڑانے کی کوشش کی اسے بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔فائرنگ کرنے اور میرے کاروباری ٹھیئے کے اندر داخل ہو کر حملہ آور ہو کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں جس سے بازار میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی جس پر تمام دکانداروں نے احتجاجا اپنی دکانیں بند کر دیں۔
Kallar Syedan; Tariq Mehmood, a resident of Doberan Kallan, told the police that he was running a building materials supplier business in Doberan Kallan bazaar. On the other hand, Khurram Shah armed with a 30 bore pistol, Ijaz, Hassan who was armed with a Kalashnikov, while six unidentified persons with sticks and weapons in their hands came and attacked me. they hit me the butt of the Kalashnikov and started to torture me. The shopkeepers tried to rescue me. The attack left an atmosphere of panic in the bazaar and all the shopkeepers closed their shops in protest.
ڈیلر شپ انوائس کے بغیر زرعی ادویات فروخت کرنے پر ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
A case has been registered against the dealer for selling pesticides without a dealership invoice
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈیلر شپ انوائس کے بغیر زرعی ادویات فروخت کرنے پر ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔محمد ذیشان زراعت آفیسر پیسٹی سائیڈ انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ باغ میں زرعی ادویات کی دکان پر چھاپہ مار کر محمد اسرارنامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ زراعت آفیسر کے مطابق زرعی ادویات بغیر ڈیلر شپ انوائس اورکیش میمو اسٹاک رجسٹر کے فروخت کی جارہی تھیں۔ پولیس نے ادویات کو قبضہ میں لے لیا۔
دس ہزار روپے مالیت کے قیمتی کپڑے جنہیں نامعلوم ملزمان نے چوری کر لیا
Precious clothes worth Rs 10,000 were stolen by unknown assailants on a visit to Khateeb Badshah
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محمد مبشر سکنہ فیصل آباد نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ کلر سیداں میں واقع حق خطیب بادشاہ کے درپار پر اپنے بیٹے کو دم کروانے کیلئے آیا اور اپنی گاڑی ہوٹل کے سامنے کھڑی کر دی۔جب فارغ ہو کر اپنی گاڑی کے پاس پہنچا تو دیکھا گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور گاڑی میں موجود بیگ جس میں رکھے گئے دس ہزار روپے مالیت کے قیمتی کپڑے موجود نہ تھے جنہیں نامعلوم ملزمان نے چوری کر لیا ہے۔
ملازم نے رقم کی واپسی کیلئے مہلت مانگی مگر اب وہ پیسے واپس کرنے کی بجائے دھمکیاں دے رہا ہے۔مرزا خرم ارشاد
The employee asked for time to return the money but now he is threatening instead of returning the money. Mirza Khurram Irshad
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مرزا خرم ارشاد نے پولیس کو بتایا کہ میں سرکاری ملازم ہوں اورگھر کے نزدیک ہی ایک ڈیری فارم قائم کر رکھا ہے اور مال مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے ملازم رکھے ہوئے ہیں۔ملازم مسمی نوشیراحمد سکنہ ساہیوال جس نے مبلغ ایک لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم مجھ سے بطور ایڈوانس لی اور اس کے حقیقی ماموں محمد فاضل نے بطور ضامن اسٹام تحریر کر کے مجھے دے دیا۔ مورخہ 11 دسمبر،میں نے اپنی دو عدد بھینسیں مسمی اللہ دتہ کو فروخت کیں اور ان کے عوض رقم مبلغ تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے وصول کر کے ڈیری فارم پر پڑی الماری میں ملازم نوشیر احمد کے سامنے رکھ دی اور خود کسی کام کیلئے کلر سیداں بازارچلا گیا۔شام کے وقت جب واپس لوٹا تو میرا ملازم نوشیر احمد فارم پر موجود نہ تھا جبکہ شک گزرنے پر الماری چیک کی تو اس میں رقم بھی غائب تھی۔ملازم نے رقم کی واپسی کیلئے مہلت مانگی مگر اب وہ پیسے واپس کرنے کی بجائے دھمکیاں دے رہا ہے۔
چوھدری غلام سرور عادل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ میں ادا کی گئی
Chaudhry Ghulam Sarwar Adil passed away Funeral prayers were offered in Dera Khalsa village
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جموں و کشمیر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما چوھدری غلام سرور عادل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں آزاد کشمیر حکومت کے وزیربحالیات راجہ محمد صدیق، محمود شوکت بھٹی،محمد زبیر کیانی،راجہ شہزاد یونس،ظفر عباس مغل،ماسٹر عبدالمجید،راجہ افتخار ملنگی،شیخ خورشید احمد،حاجی زاھد اقبال،سید مداح حسین شاہ،راجہ طلال خلیل،سردار محمد اصف، وقاص گجر،مرزا سہیل افتاب،شیخ سلیمان شمسی،سردار محمد تاج اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی
چوہدری غلام جیلانی کی پھوپھی کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا
Aunty of Ch Ghulam Jillani passed away in Tal Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقامی دوکاندار چوہدری غلام جیلانی کی پھوپھی کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں راجہ جہانگیر اختر بھٹی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،چوھدری ضیارب منہاس،چوھدری توقیراسلم،چوہدری ابرار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
سول جج کلرسیداں چوھدری محمد اسلام کا تبادلہ مری کردیا گیا
Civil Judge Kallar Syedan Chaudhry Muhammad Islam is transferred to Murree
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سول جج کلرسیداں چوھدری محمد اسلام کا تبادلہ مری کردیا گیا جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے ان سے الوداعی ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب یادگار لوگ پیش کی۔