Kallar Syedan; Unidentified thieves uprooted the roof of Samot Primary School, stole T-iron and other items and fled.
نامعلوم چور پرائمری سکول سموٹ کی چھت اکھاڑ کر ٹی آئرن اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— نامعلوم چور پرائمری سکول کی چھت اکھاڑ کر ٹی آئرن اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔چوری کی یہ واردات کلر سیداں کے علاقہ سموٹ میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول تنیام سیداں میں پیش آئی جہاں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں سکول کی چھت اکھاڑ کر تمام ٹی آئرن چوری کر کے لے گئے۔واردات کا علم اس وقت ہوا جب صبح کے وقت ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ سکول آئے تو سکول کو چھت کے بغیر پایا۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بتایا کہ انہوں نے نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
Kahuta; The unidentified thieves uprooted the roof of the Samot primary school and fled after stealing iron and other items. They stole all the irons. The incident came to light when the headmaster and teachers came to the school in the morning and found the school without a roof. Deputy Education Officer Kallar Syedan Dawood Akhtar Kayani said that they had registered a case against the unidentified accused The application has been submitted to Kallar Syedan police station.
ٹائیفائیڈبخار کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر دیگر شہروں کی طرح اربن یوسیزکلر سیداں میں بھی یکم فروری سے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے
In view of the increase in typhoid cases, a 15-day campaign is being launched
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ٹائیفائیڈبخار کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر دیگر شہروں کی طرح اربن یوسیزکلر سیداں میں بھی یکم فروری سے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے عمر کے بچوں کو اس بخار سے بچاؤ کے انجکشن لگائے جائیں گے۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں 11821بچوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کیلئے چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ٹیم اسسٹنٹ سات جبکہ سوشل موبلائزر 14ہیں جو گھر گھر جا کر یہ قومی فریضہ سر انجام دیں گی۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔پانی ابال کر پئیں اور کھانا کھانے سے قبل ٹائلٹ استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔بچوں کو گھر کے بنے ہوئے اور تازہ کھانا کھانے کی عادت ڈالیں۔
ہا ر و ن کما ل ہا شمی کو ر ا و لپنڈ ی و ا سا کاوائس چیئر مین بننے پر ان کی رہائش گاہ پرمبا ر کبا د
Haroon Kamal Hashmi congratulated on his WASA post
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سا بق بلدیہ ممبر چو ہد ر ی ا خلا ق حسین نے کا شف محمو د چو ہد ر ی اورچو ہد ر ی لقما ن فیا ض کے ہمراہ پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے ہا ر و ن کما ل ہا شمی کو ر ا و لپنڈ ی و ا سا کاوائس چیئر مین بننے پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبا ر کبا د دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
حکومت عوام پر مہنگائی کے ظلم ڈھا رہی ہے، چوہدری ظہیر سلطان
The government is inflicting inflation on the people, said Chaudhry Zaheer Sultan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر مہنگائی کے ظلم ڈھا رہی ہے،عمران خان نے اقتدار میں آ کر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی مثبت کام نہیں کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ یوم بعد اضافہ عوام پر ڈراؤن حملہ ہے۔کٹھ پتلی اور اور فسطائی حکومت غریب عوام کو زندہ درگور کر نے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت پاکستان کی نظریاتی بنیاداور شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2021 انتخابات کا سال ہے اور انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔
ہم نے عوام سے کیئے انتخابی وعدوں کی ہرصورت پاسداری کرنی ہے۔محمد ہارون کمال ہاشمی
We have to keep our election promises to the people. Haroon Kamal Hashmi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما واسا کے نئے وائس چیئرمین محمد ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم عہدے اپنے ذات کے لیئے نہیں اداروں کا قبلہ درست کرنے اور عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دھلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کلرسیداں کے قریب گاؤں پنڈ بینسو میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں لوگ واسا کے ستائے ہوئے ہیں ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیئے ایک میکنزم تیار کریں گے جس کے تحت مسائل کے لیئے کسی بڑے کی سفارش نہیں بس ایک کال پر کام ہوگا عہدے کے گھر گھر میں نہیں دفاتر کو وقت دے کر ڈیلیور کریں گے۔میری خواہش ہے کہ اپنے قائد عمران خان کے ویژن کے عین مطابق کم ازکم واسا کو تیار کردیا جائے شفافیت اور میرٹ کے عملی نفاذ سے نہ صرف رشوت ستانی کا خاتمہ ہوگا بلکہ لوگوں کے مسائل بھی تیزی سے حل ہوتے نظر آئیں گے کیونکہ ہم نے عوام سے کیئے انتخابی وعدوں کی ہرصورت پاسداری کرنی ہے۔
ترقیاتی کاموں کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے، راجہ ساجد جاوید
A new chapter of development work has begun, Raja Sajid Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے،عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر کے عوام کو ریلیف ان کی دہلیز پر پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،اپوزیشن کے پاس اپنی لوٹ مار اور کرپشن بچانے کے سوا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بے روزگاروں کا مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو چکا ہے،یہ جتنا مرضی شور مچائیں احتساب سے بچ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے سلطنت پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور دنیا بھر میں اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت عملی طور پر ایٹمی قوت تسلیم کرانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔