DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Quran recitation ceremony at the residence of Malik Abdul Basit, son of former councillor Haji Abdul Rauf. Special participation of Amir Arif Shirazi of Jamaat-e-Islami Rawalpindi District

سابق کونسلر حاجی عبد الروف کے صاحبزادے ملک عبدالباسط کی رہائش گاہ پر درس قرآن کی محفل۔جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر عارف شیرازی کی خصوصی شر کت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر حاجی عبد الروف کے صاحبزادے ملک عبدالباسط کی رہائش گاہ پر درس قرآن کی محفل۔جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر عارف شیرازی کی خصوصی شر کت۔موجودہ حکمرانوں نے ملکی ادارے تباہ کر دیے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے آئے روز ڈیزل پٹرول گیس بجلی مہنگی کر کے غریبوں کے منسہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو نہ صرف جمہوری طریقے سے قیادت کا چناؤ کرتی ہے بلکہ پورے ملک میں صاف شفاف قیادت موجود ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر عارف شیرازی نے کہوٹہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان ورکرز اور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد، ابرار حسین عباسی، ملک عبدالراؤف اور دیگر موجود تھے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے اور بلدیاتی انتحابات میں ہر جگہ سے امیدواران کھڑے کریں گے عوام نے مسلم لیگ ن، پی پی پی کے بعد پی ٹی آئی کی تبدیلی کا مزہ بھی لے لیا ہے چھ ماہ مزید حالات اسی طرح رہے تو عوام پی ٹی آئی کو گلایں دیں گے ملک میں کوئی نظام نہیں جس سے عوام کوریلیف ملے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے والوں نے آڑھائی سالوں میں اربوں ڈالر قرض لیکر نیا ریکارڈ قائم کیاانھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو ملک میں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا نظام لا سکتی ہے۔

ممتاز کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی کے صاحبزادے منیب مختار کی منگنی کی تقریب سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محسن فقیر، سجادہ نشین دربار عالیہ منید سائیں زاہد محبوب کی شرکت

Engagement Ceremony of Muneeb Mukhtar, Son of Prominent Business Personality Mukhtar Ahmad Kalyami

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی کے صاحبزادے منیب مختار کی منگنی کی تقریب سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محسن فقیر، سجادہ نشین دربار عالیہ منید سائیں زاہد محبوب کی شرکت۔ غیر مذہبی رسومات کے بجائے محفل نعت کا انعقاد قابل لائق تحسین ہے مختار کلیامی کا یہ قدم لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کہوٹہ کلب میں مختار احمد کلیامی کے صاحبزادے منیب مختار کی منگنی کی تقریب میں محفل نعت کا خصوصی انعقاد کیا گیا سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محسن فقیرکی حصوصی آمد جبکہ محفل نعت میں سجادہ نشین دربار عالیہ منیندشریف سائیں زاہد محبوب، سید عامر سعید شاہ کاظمی، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی، امجد حسین کے علاوہ عزیز و اقارب نے بھرپور شرکت کی جبکہ خطہ پوٹھوہار کے نامور ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ حافظ ولید قلندری و دیگر نے حضور ﷺ کے ہاں عقیدت کے پھول نچھاور کیے سائیں محسن فقیر نے اس موقع پر خصوصی دعا کی اور مختار احمد کلیامی کو مذہبی طریقے سے یہ پروگرام کرنے پر انکی تعریف کی انھوں نے کہا کہ دین سے دور کی وجہ سے ہی آج مسلمان پریشانیوں کا شکار ہیں حضوڑ ﷺ کی سیرت پر عمل کر کے زندگی گزارنے سے انسان دنیا و اخرت میں کامیاب ہوتا ہے منیب مختار کلیامی کی منگنی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امجد حسین کی صاحبزادی سے ہوئی۔

میڈم ثانیہ نشتر کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیا ل کے ہمراہ دورہ کہوٹہ

Madam Sania Nishtar visits Kahuta with Assistant Commissioner Kahuta Madam Rabia Sial

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
احساس کفا لت پروگرام کے تحت وزیر اعظم کی معاون خصوصی چیئرپر سن احساس کفالت پروگرام میڈم ثانیہ نشتر کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیا ل کے ہمراہ دورہ کہوٹہ معاون خصوصی وزیر اعظم میڈم ثانیہ نشتر نے خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ احساس کفالت پروگرام غریب اور نادار خواتین کے لیئے ہے۔ انہوں نے covid-19کے خوالے سے یہ بھی دریافت کیا کہ امدا د کہا ں تک پہنچی۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے سروے کے لیئے اساتذہ کرام کو منتخب کیا گیا ہے کہ معاشرے میں اساتذہ کرام کو عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کے دنوں میں ایک کروڑ پچاس لاکھ خاندان احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ اور اس سال انشاء اللہ ستر لاکھ خاندان کی کفالت کے لیئے امداد د ی جائے گی۔

انجمن تحفظ حقوق شہریاں کا دوسرا اجلاس سیاسی رہنما راجہ عمران ستار کے دفتر میں منعقد ہ کیا گیا

The second meeting of Anjuman-e-Tahfaz-e-Haqooq-e-Shahriyan was held at the office of political leader Raja Imran Sattar

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…
انجمن تحفظ حقوق شہریاں کا دوسرا اجلاس سیاسی رہنما راجہ عمران ستار کے دفتر میں منعقد ہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انجمن تحفظ حقوق شہریاں کہوٹہ کا اجلاس راجہ عمران ستار کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ کہا گیا کہ انجمن علاقے میں ترقیاتی کاموں کے خلاف نہیں اجلا س میں یہ بھی کہا گیا کہ میونسپل کمیٹی کے آٹھ کروڑ کے فنڈز مین بازار کہوٹہ، بائی پاس کہوٹہ اندرون شہر اور واٹر سپلائی پر خرچ کیئے جائیں۔ نہ گلیوں اور محلوں پر خرچ کیئے جائیں۔ اجلاس میں رہنماجماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف،سیاسی وسماجی شخصت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سیاسی رہنما راجہ عمران ستار، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ رفاقت جنجوعہ، سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ناظم قمر، تحریک انصاف کے رہنما مجیب اللہ ستی، راجہ خورشید عالم، شیخ عمار، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، راجہ عبداللہ، ملک عطا، راجہ رومان سعید،ذو الفقات علی ستی، افتخار احمد، اور راجہ فیضان کے ساتھ دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button