DailyNewsPothwar.com

London; Malik M Farooq of Kambeeli Sadiq, Kallar Syedan passed away in Redditch

ملک محمد فاروق برطانیہ کے قصبے ریڈ چ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ریڈ چ/کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معرو ف سیاسی سماجی کارکن ملک عرفان کے بڑے بھائی ملک محمد فاروق برطانیہ کے قصبے ریڈ چ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،میت کو پاکستان منتقل کر دیا گیا نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن تین بجے گاؤں کمبیلی صادق میں ہو گی۔

صوبیدار محمد فیاض کی ہمشیرہ کا برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں انتقال ہو گیا

Sister of Subaidar M Fayaz passed away in Bradford

بریڈ فورڈ/کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سہوٹ حیال کے معروف سیاسی کارکن صوبیدار محمد فیاض کی ہمشیرہ کا برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں انتقال ہو گیا انہیں برطانیہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔


خطہ پوٹھوہار کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت حاجی محمد کاظم برطانیہ کے شہرکونٹری میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Haji Mohammad Kazim passed away in Coventry

کونٹری /کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—خطہ پوٹھوہار کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت حاجی محمد کاظم برطانیہ کے شہرکونٹری میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے ایک تعزیتی ریفرنس جامعۃ العلوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کی جس میں درجنوں علمائے اکرام نے بھرپور شرکت کی اور مرحوم کی دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا اور کہا گیا کہ مرحوم درجنوں دینی مدارس کے معاون تھیان کی وفات سے دینی حلقے ایک مدبر رہنما سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے بعد دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button