Kahuta; Large sum of worth of timber seized in Mator region of Bagla Mamyam
نایت اللہ ستی ایڈوائزر کمیٹی محکمہ گزارہ کا لکڑی چوروں کے خلاف سخت ایکشن یوسی مٹور کے علاقہ بگلہ ممیام سے لاکھوں روپے کی لکڑی ضبط کر لی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھور ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عنایت اللہ ستی ایڈوائزر کمیٹی محکمہ گزارہ کا لکڑی چوروں کے خلاف سخت ایکشن یوسی مٹور کے علاقہ بگلہ ممیام سے لاکھوں روپے کی لکڑی ضبط کر لی۔ عنایت اللہ ستی ایڈوائزر محکمہ گزارہ نے ایس ڈی او محکمہ جنگلات اشفاق بھٹہ اور ایس ڈی او محکمہ گزارہ عامر امتیاز کے ہمراہ یوسی مٹور کے علاقہ بگلہ ممیام پر موجود ایک ریت بجری کے ٹھیے پر چھاپہ مار کر کہوٹہ کے جنگلات سے سبز چیڑ کاٹ ایک جگہ اگھٹا کر ڈمپر میں لاد کر پنجاب کی منڈیوں میں فروخت کرتے ہیں۔ آئے راز جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جانے لگا محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا سرگرم۔تفصیل کے مطابق آزاد پتن اور دیگر علاقوں میں جنگلات کی کٹائی جاری گزشتہ ہفتے قبل بھی آزاد پتن کے علاقے سے لکڑی کا ایک ٹرک لکڑی سمگل کر کے آزاد کشمیر جا رہا تھاجس کو عنایت اللہ ستی ایڈوائزر جنگلات نے ایس ڈی ایف او کلر سیداں کے ہمراہ لکڑی کا ٹرک ضبط کر کے کہوٹہ محکمہ جنگلات کے دفتر میں لایاتھا اس سے قبل بھی چیڑ کے درخت اور دیگر درختوں کی کٹائی جارہی ہے جبکہ چوری چھپانے کے لیے جنگل کو آگ لگا کر نہ صرف درختوں کو نقصان پہچانے ہیں بلکہ جانواروں اور پرندوں کو بھی مارتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے باوجود 3ہزارگارڈز بھرتی نہ ہوسکے جبکہ تیس سالوں سے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات میں تعینات کرپٹ چیف کنزرویٹر شیخ ثاقب کو بھی تبدیل کیا جائے۔
Kahuta; Inayatullah Satti Advisory Committee of Gazara Department took strict action against timber thieves and confiscated timber worth many lakhs of rupees from Bagla Mamyam area of UC Motor.
معروف قانون دان سید سبطین شاہ ایڈوکیٹ کے چچاسید رحمت شاہ بخاری کو ان کے آبائی گاؤں پنیالی سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا
Rehmat Bukhari passed away in Panyali Syedan
مٹور:نمائندہ پوٹھور ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف قانون دان سید سبطین شاہ ایڈوکیٹ کے چچاسید رحمت شاہ بخاری کو ان کے آبائی گاؤں پنیالی سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نمازے جنازہ میں سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق وائس چیئرمین یوسی کرپہ چراہ سید اسد حسین شاہ، سابق کونسلر رفاقت حسین قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ذوالقرنین حسین شاہ بخاری، سید نذابت حسین نقوی، سابق کونسلر سید صداقت حسین شاہ،راجہ عامر نگیال ایڈوکیٹ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سے سمیت کثیر تعداد میں وکلاء،معززین علاقہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھور ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پرڈی آئی جی طاہرمحمود ہاشمی اور سابق چیئرمین تعلیمی عزیز احمد ہاشمی کا اظہار تعزیت۔گذشتہ روز قبل معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پرڈی آئی جی پولیس آزاد کشمیر طاہرمحمود ہاشمی اور سابق چیئرمین تعلیمی عزیز احمد ہاشمی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحۃ خوانی کی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھور ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین اورتنویر ناز بھٹی کا عاصی جنجوعہ کے والد کی وفات فاتحہ خوانی۔گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،مسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت حسین جنجوعہ،راجہ نذاکت حسین اورممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ نے یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ کے والد کی وفات پران کی رہائش گاہ جاکر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔