DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The people of Asloha village of Mowara Union Council are suffering from lack of development in the area

کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں اسلوہاکی عوام مسائل کا شکار عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ٹوٹی پھوٹی سڑ کیں کچی گلیاں عوام علاقہ اپنے منتخب ممبران کے رحم وکرم پر۔

مٹور: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں اسلوہاکی عوام مسائل کا شکار عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ٹوٹی پھوٹی سڑ کیں کچی گلیاں عوام علاقہ اپنے منتخب ممبران کے رحم وکرم پر۔تفصیل کے مطابق حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون کی یونین کونسل مواڑہ کی ڈھوک اسلوہاگجراں، اسلوہاستیاں اور اسلوہامرزیاں جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو کر رہ گیا عوام سے ووٹیں لے کرمنتخب ہونے والوں نے عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال دیا اہلیان علاقہ نے نمائندئے سے فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم بھی اس ملک کے رہائشی ہیں ہمارے بھی کچھ حقوق ہیں مگر افسوس ہمارے مسائل حل کر نے کے لیے کوئی بھی کوشش نہیں کی۔

Kahuta; The people of Asluha village of Kahuta Union Council Mowara are suffering from lack of basic developments. The roads are unpaved, Council Mowara’s Dhok Asloha Gujran, aslohaha Sattian and Asloha Mirzian road was damaged and the journey of minutes now takes hours. Villagers told pothwar.com no effort was made to solve our problems.

بلدیاتی الیکشن ناں ہونے پر سابق بلدیاتی نمائندوں کی طرع سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہربھی اپنے فارم ہاوس میں مصروف۔

Former Chairman Union Council Hothala Raja Amir Mazhar is also busy in his farm house in the absence of local body elections.

مٹور: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بلدیاتی الیکشن ناں ہونے پر سابق بلدیاتی نمائندوں کی طرع سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہربھی اپنے فارم ہاوس میں مصروف۔سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اپنی زمینوں میں کھیتی باڑی کرنے میں مصروف۔ سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہرجہاں جن کا سیاست کے ساتھ گہرا تعلق ہے ان کے والد محترم راجہ مظہر حسین سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل بھی رہے ہیں خودراجہ عامر مظہر سابق ممبر ضلع کونسل رہے ہیں اور سابقہ بلدیاتی دور میں چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ رہے ہیں اور اب وہ تحصیل چیئرمین کے امیدوار ہیں راجہ عامر مظہر جن کا ذریعہ آمد ن صرف کھیتی باڑی ہے ان کے بہاولپور میں زرعی زمینیں ہیں جہاں وہ مختلف فصلیں کاشت کرتے ہیں موجودہ حکومت کے دور میں تاحال بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہراپنی زمینوں میں کھیتی باڑی کر نے میں مصروف ہیں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے لنگھوٹا کسا ہوا جب بھی الیکشن کا اعلان ہو گا میں اس میں حصہ لوں گا۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی طرف پر تکلف دعوت

Inauguration invitation in honor of former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan by Provincial Minister for Energy Dr. Akhtar Malik

مٹور: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی طرف پر تکلف دعوت سابق صوبائی وزیر سمیت چیف سیکورٹی آفیسر پنجاب اسمبلی سردار ناصر بھی شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے قریبی دوست سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں جم خانہ کلب لاہور میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں سابق صوبائی وزیر اشرف سونا،چیف سیکورٹی آفیسر پنجاب اسمبلی سردار ناصر، سابق ایم پی اے میاں محمد اسلم خان پور رحیم یار خان، ایم شاہ زیب خان سمیت دیگر افراد نے شر کت کی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ہم جب بھی اسلام آباد گئے کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمیشہ ہماری بہت خدمت کی اور پارٹی کے لیے بھی ان کی بے شمار خدمات ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button