Kahuta; The publication of the news about Government Degree College Kahuta caused a stir among the principal and management of the institution.
گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ بارے خبر کی اشاعت پر ادارہ کے پرنسپل اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ صحافیوں کو پرنسپل مطمئن نہ کرتے ہوئے تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کا م ,عمران ضمیر —
گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ بارے خبر کی اشاعت پر ادارہ کے پرنسپل اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ صحافیوں کو پرنسپل مطمئن نہ کرتے ہوئے تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ پرنسپل کالج کے انتظامی امور بارے لاعلم جبکہ موصوف قبل ازیں کسی کالج میں پرنسپل تعینات نہ رہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ بارے شائع ہونے والی خبر پر ادارے کے پرنسپل آفتاب احمد نے صحافیوں کو اپنے دفتر کالج میں طلب کیا اور گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر بارے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ بورڈ آف گورنر ز کا اجلاس چند ماہ قبل منعقد ہوا۔ جس بارے غلط خبر شائع کی گئی کہ ”بورڈ آف گورنر زکا اجلاس طویل عرصہ سے نہ ہو سکا ہے“۔ جس پر صحافیوں نے اپنی خبر درست قرار دیتے ہوئے کالج انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کیا تو کالج انتظامیہ نے پرنسپل کو بتایا کہ مارچ 2019میں بورڈ آف گورنر کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کے بعد (20)ماہ سے کوئی اجلاس نہ ہوا ہے۔ حالانکہ ہر سال دو اجلاس ہو نا لازم ہیں۔ اس موقع پر شہریوں اور والدین کے احتجاج پر ادارہ کے پرنسپل سے صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ اس سے قبل کسی کالج میں پرنسپل جیسے انتظامی اہم عہدے پر تعینات نہ رہے ہیں۔ جس کی تصدیق پرنسپل آفتاب احمد نے خود کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اس سے قبل میں کسی کالج میں پرنسپل کے عہدے پر تعینات نہ رہا ہوں۔ والدین اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔ بورڈ آف گورنر ز گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی عدم توجہ اور نا اہلی کی وجہ سے آئے روز کالج اساتذہ اور انتظامیہ کے مابین درخواست بازی اور کشیدگی کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔
According to the details, on the news published about Government Degree College Kahuta yesterday, the principal of the institution Aftab Ahmed summoned the journalists to his office college and while giving his position about the news published yesterday said that Government Degree College Kahuta Board of Governor The meeting was held a few months ago. False news was published that “Board of Governors Zaka meeting has not been held for a long time”. On which the journalists, while declaring their news to be correct, demanded a record from the college administration, the college administration informed the principal that a meeting of the Board of Governors was held in March 2019. After which no meeting has been held for (20) months. However, it is not necessary to hold two meetings every year. On this occasion, on the protest of the citizens and parents, the journalists asked the principal of the institution that he had not been appointed to any important administrative post like principal in any college before. Confirming this, Principal Aftab Ahmed himself said that it is true that I have not been appointed as a principal in any college before. Parents and citizens have strongly protested and demanded. Due to the inattention and incompetence of the Board of Governors Government Degree College Kahuta, a series of petitions and tensions between the college teachers and the administration have reached its peak.
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں اوترینہ جنگل نمبر 62میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے آگ لگا دی گئی
Autrina jungle no 62 in UC Panjar set light in collaboration with Forrest dept

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کا م, عمران ضمیر — تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں اوترینہ جنگل نمبر 62میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے آگ لگا دی گئی۔ سرسبزو شاداب جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے کے بعد ہر سال محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے آگ لگا دی جاتی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق DFOسمیت افسران کی پر اسرار خاموشی اور اور چشم پوشی کی وجہ سے کہوٹہ کے جنگلات تباہ ہونے لگے۔ کہوٹہ کی یونین کونسل پنجا ڑ کے گاؤں اوترینہ کے جنگل نمبر 62میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے پہلے جنگلات کاٹے گئے اور پھر ثبوت مٹانے کے لیئے جنگل کو آگ لگا دی گئی۔ معروف سماجی شخصیت بریگیڈیئر (ر)جاوید احمد اور ایڈوائزر جنگلات راجہ عنائت اللہ ستی کی ٹیمیں اور عظیم سکول کے طلبا ء آگ بجھانے میں مصروف۔ جبکہ محکمہ جنگلا ت کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ حکومت سے اہل علاقہ کی اپیل ہے کہ وہ جنگلات کے تحفظ کے لیئے فور ی طور پر اقدامات کرے اورنقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے اعزاز میں رہنما جماعت اسلامی اجتبیٰ ستی کا پر تکلف عشائیہ
Dinner in honor of Ameer Jamaat-e-Islami Senator Siraj-ul-Haq
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کا م, عمران ضمیر — امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے اعزاز میں رہنما جماعت اسلامی اجتبیٰ ستی کا پر تکلف عشائیہ۔ صوبائی،ضلعی اور تحصیل و سٹی عہدیداران کے ساتھ سابق صد ر با ر ایسوسی ایشن کہوٹہ ممتاز سنیئر قانون دان راجہ ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ، حاجی ملک عبدالرؤف سابق کونسلر، راجہ تنویر احمد امیر کہوٹہ، سردار مسعود احمد،ابرار عباسی، ماسٹر (ر) آفتاب عباسی، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، ملک عبدالباسط، ملک عبدالقیوم، ملک سعید، سردار امین ثاقب اور دیگر بڑی تعداد میں صحافیوں،وکلاء، کارکنان نے شرکت۔ اجتبیٰ ستی کی رہائش گاہ پر عشائیے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور کہا کہPDMاورPTIکی جماعتیں عوامی مفاد کی بجائے اپنے مفادات اور اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب اور مہنگائی کا سلسلہ عروج پر ہے۔ غریب آدمی روٹی اور اور روزگار کے حصول کے لیئے ذلیل و خوار جبکہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اکیلی نہ ہے بلکہ خدا کی مدد ہمارے ساتھ ہے۔ ہم ملک بھر میں جماعت کو منظم کرکے عوام کو ایماندراقیادت مہیا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے۔



