Kahuta; President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan visited various areas of Kahuta city, Assurance to the people regarding water supply and construction of new streets.
صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحیداحمدخان کا ایم سی عملے سے ہمراہ کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔واٹر سپلائی اور نئی گلیوں کی تعمیرکے حوالے سے عوام علاقہ کو یقین دہانی۔
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحیداحمدخان کا ایم سی عملے سے ہمراہ کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔واٹر سپلائی اور نئی گلیوں کی تعمیرکے حوالے سے عوام علاقہ کو یقین دہانی۔اہلیان علاقہ کی طرف سے صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحیداحمدخان کا شکر یہ۔تفصیل کے مطابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحیداحمدخان نے گذشتہ روز سب انجینئر ایم سی کہوٹہ جوادشبیر،ملک عاصم اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامرمحمود کے ہمراہ کہوٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں لوگوں نے اپنے مسائل بتائے جس پر راجہ وحید احمد نے لوگوں کو یقین دلایا کہ کہوٹہ کلب ایریا میں فوری طور پر واٹر سپلائی اسکیم کے تحت پائپ ڈالنے کا کام شروع کیا جائے گا اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی سہولیات کے پیشِ نظر کچی گلیوں کی تعمیر بھی کی جائے گی اہلیان علاقہ نے صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحیداحمدخان کا شکر یہ ادا کیا۔
Kahuta; President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan along with Sub Engineer MC Kahuta Jawad Shabir, Malik Asim and Secretary Information Kahuta Malik Amir Mahmood visited different areas of Kahuta yesterday in which people expressed their problems. He assured the people that pipe laying work would be started immediately in Kahuta Club area under water supply scheme and unpaved streets would also be constructed in different areas of the city for the convenience of the people. Public of Kahuta thanked Raja Waheed Ahmad Khan.
راجہ انتخاب عربی ستی کا چھوٹا بھائی نوجوان سماجی شخصیت عمار عربی ستی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا
Wedding of Raja Hamar Arbi celebrated
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ انتخاب عربی ستی کا چھوٹا بھائی نوجوان سماجی شخصیت عمار عربی ستی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔دعوت ولیمہ میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔دولہا،دلہن کا نکاع تحصیل کہوٹہ کے معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے پڑھایا جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب،سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود،سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،قاضی اخلاق کھٹڑ،سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل،پی ٹی آئی کے رہنماء ملک شاہد محمود اعوان، خرم عباسی آف مری، پٹواری عامر محمود،پٹواری امام بخش،راشد مبارک عباسی، ملک آصف آف چھنی،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔عمار عربی ستی کی شادی محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ عبرت اقبال کی ہمشیرہ محترمہ سے انجام پائی۔
اندرون شہر کہوٹہ کی تمام سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکاروں کو ٹریفک روانی میں شدید مشکلات کا سامنا
All the roads in the inner city of Kahuta are in a state of disrepair.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اندرون شہر کہوٹہ کی تمام سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکاروں کو ٹریفک روانی میں شدید مشکلات کا سامنا،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار سارا دن اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مصروف رہتے۔معززین علاقہ کا سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔اعلیٰ حکام سے تمام سٹرکوں سے فی الفور تعمیر کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق موجودہ حکومتی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے اندرون کہوٹہ شہر کی تمام سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک روانی بری طرع متاثر رہتی ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارچ خرم فیاض ستی اپنے فرض شناس اہلکاروں راجہ مصتنصر جنجوعہ،عمران علی،مطاہر خان، سردار شاہد اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سارا سارا دن کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کھڑے ہو کر ٹریفک کو راوں دواں رکھنے میں مصروف رہتے ہیں معززین علاقہ نے سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اندرون شہر کہوٹہ کی تمام سٹرکوں سے فی الفور تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔