DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Widow, 80 and her elder brother, 90, in a press conference accused Deputy Tehsildar Malik Rehan Nawaz of corruption, bribery and pressure over land

بیوہ او ر بزررگ نے پریس کانفرنس میں نائب تحصیدار ملک ریحان نواز پر کرپشن،رشوت اور دباؤ کے الزامات

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر— 80 سالہ بیوہ ارشاد بیگم زرعی اراضی کی غلط تقسیم کے خلا ف احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب کہوٹہ پہنچ گئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق مسماہ ارشاد بیگم نے اپنے 90سالہ بھائی عدالت خان کے ہمراہ پریس کلب کو بتایا کہ موضع سہالی فروزوال میں زرعی اراضی رقبہ تعدادی کی 27 کنال کی مالکہ ہیں۔اراضی مزکورہ کی نسبت نائب تحصیلدار ملک ریحان کی عدالت میں درخواست تقسیم زیرسماعت تھی۔نائب تحصیلدار نے درخواست منظور کرتے ہوئے نقشہ ج مرتب کرنے کا حکم دیا عملہ فیلڈ نے موقع ملا حظہ کیئے بغیر سائل کی مرضی کے مطابق نقشہ ج مرتکب کرکے عدالت میں پیش کیا۔نقشہ ج پر مسماۃارشاد بیگم، عدالت خان اور دیگر چند مالکان نے اعتراضات داخل کیئے۔مزکوران تقریبا 150کنال کے مالکان ہیں۔ اراضی متدعویہ کچھ حصہ کو پاک آرمی عرصہ 30سال سے زیر استعمال لا رہی ہے۔ جس کا کرایہ تمام مالکان اپنے اپنے حصے کا وصول کرتے ہیں۔ اب یہ آرمی کے زیر استعمال رقبہ اشاد بیگم کو دے دیا جوکہ غیر قانونی ہے۔اور آرمی کے زیر استعمال رقبہ کو کسی مالک کے قبضہ میں نہ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشاد بیگم اور ان کے بھائی عدالت خان کو کمرشل اراضی سے مکمل طور پر محروم کر دیا گیا ہے۔ اور نہ جا نے نائب تحصیلدار نے کن وجوہات پر کسی مخصوص آدمی کو نوازنے کے لیئے غیر منصفانہ تقسیم کی۔اوراعتراضات بر نقشہ ج مستر د کرتے ہوئے اپنے ہی وضع کردہ طریقہ تقسیم کی نفی کر دی۔ بیوہ او ر بزررگ نے پریس کانفرنس میں نائب تحصیدار ملک ریحان نواز پر کرپشن،رشوت اور دباؤ کے الزامات بھی لگائے۔قبل ازیں سائلین اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے پاس پیش ہو کر تحصیلدارکے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اورزیادتی کے خلاف تحریری درخواست اے سی کہوٹہ کو دی۔

Kahuta; Irshad Begum, an 80-year-old widow, reached Kahuta Press Club to protest against wrongful distribution of agricultural land. According to details, Irshad Begum along with her 90-year-old brother Adalat Khan told the press club that Mouza Sahali owns agricultural land in Ferozwal. The widow and the elder also accused Deputy Tehsildar Malik Rehan Nawaz of corruption, bribery and pressure in a press conference.

کہوٹہ میں پی ٹی آئی حکومت کو ایک منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے

In Kahuta, the PTI government is being defamed under a one scheme

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر (ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں پی ٹی آئی حکومت کو ایک منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے بعض سرکاری ادارے جان بوجھ کام نہیں کر رہے جس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے گذشتہ روز کہوٹہ کے قریب ایکسیڈنٹ میں زخمیوں کو ریسکوون ون ٹو ٹو والوں ایمولینس نہیں دی جس کی وجہ سے لواحقین کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھا اور ایک لیڈیز ٹیچر زخموں کی تان نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملی ایم این اے صداقت علی عباسی اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لے کر اس سارے واقع کی شفاف انکوائری کرایں اور تمام لواحقین کو انصاف دیلاہیں انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ممبران اداروں پر توجہ دیں کہ وہ عوام کے تمام جائز کام کریں تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آئے بصورت دیگر عوام اگر باہر نکلی تو مجبور اً مجھے بھی ان کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ سیاسی نمائندوں کے اولین فرض میں یہ بات شامل ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کریں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر (ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ احمد نواز اور راجہ اکبر بھی ہمراہ موجود تھے۔

سا بق چیئرمین راجہ ندیم احمدکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عبدالروف سے ملاقات

Former Chairman Raja Nadeem Ahmed called on prominent political and social personality Chaudhry Abdul Rauf

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سا بق چیئرمین راجہ ندیم احمدکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عبدالروف سے ملاقات پاکستان آمد پر خوش آمدیدگذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیتسا بق چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے چیئرمین ایم سی کلر سیداں نے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عبدالروف کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اس موقع پرراجہ ندیم احمد نے ان سے انکی والدہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کی دعا کی۔اس موقع پرسابق جنرل کونسلر چوہدری نعمت چوہدری حبیب،چوہدر ی شفاقت،چوہدر ی رفیق،چوہدری،ناصر ودیگر افراد بھی موجود تھے۔

صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی پنجاب کے صوبائی وزیر راشدحفیظ سے ملاقات

President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan called on Punjab Provincial Minister Rashid Hafeez

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی پنجاب کے صوبائی وزیر راشدحفیظ سے ملاقات۔سیاسی معملات پر گفتگو۔گذشتہ روز قبل ایک تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی پنجاب کے صوبائی وزیر راشدحفیظ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ملکی اور علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button